1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انوکھا پاکستان :takar: نمل کے ریکٹر نے خود کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از وسیم, ‏2 جون 2010۔

  1. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    نمل کے ریکٹر بریگیڈیر عزیز احمد نے خود کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی


    اسلام آباد (عمر چیمہ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لیگویجز کا شہ سرخیوں میں ذکر جاری ہے اور اب ایک منفرد کیس سامنے آیا ہے جس میں یونیورسٹی کے ریکٹر بریگیڈیئر (ر) عزیز احمد ملوث ہیں جنہوں نے اپنی ہی یونیورسٹی سے خود کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرالی اور ان کے ماتحت پروفیسرز ان کے سپروائزر تھے جنہوں نے ان کی ڈاکٹریٹ کی منظوری دی۔ 2003ء کا یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب نمل یونیورسٹی کو پہلے ہی اس حوالے سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ یونیورسٹی کے رجسٹرار ریٹائرڈ بریگیڈیئر نے ادارے کے ایک پروفیسر کو زردوکوب کیا اور پھر ریٹائرڈ بریگیڈیئر کے ایما پر بننے والی انکوائری کمیٹی نے پروفیسر کو ہی قصوروار ٹھہرا دیا۔ جب دی نیوز نے نمل کے ریکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے اپنے ماتحت ہی اندرونی اور بیرونی ممتحن تھے اور ایسا کرنے میں کوئی غلط بات نہیں اور ان پر میرے کام کی نگرانی کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ اس پر کیسا محسوس کرتے ہیں کہ ایک ادارے کا سربراہ اپنی ہی یونیورسٹی کا طالب علم ہو اور اپنے آپ کو ڈگری جاری کرے، ریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ میرٹ پر ہوا۔ بریگیڈیئر (ر) عزیز کی ڈاکٹریٹ کیلئے آرمی نے فنڈز جاری کئے اور انہوں نے اپنی سربراہی میں چلنے والی یونیورسٹی میں خود کو انرول کرا لیا اور 2003ء میں جب انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ کا کام ختم کیا تو بریگیڈیئر (ر) عزیز احمد خود ہی ڈگری جاری کرنے اور ڈگری وصول کرنے والے تھے اور ان کی شیٹ پر ان کا نام دوبارہ درج تھا بطور امیدوار اور ڈگری جاری کرنے والے کے طور پر۔ نمل میں ڈگری پروگرام شروع ہونے سے 4 سال قبل 1995ء میں ریکٹر نے اپنی ڈاکٹریٹ پر کام شروع کیا۔


    جنگ نیوز ۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انوکھا پاکستان :takar: نمل کے ریکٹر نے خود کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی

    کیا بات ہے پاک فوج کی اور کیا بات ہے پاک ملک کے نظام کی ۔
    یہ ریکارڈ تو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں‌درج کیا جانا چاہیے۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: انوکھا پاکستان :takar: نمل کے ریکٹر نے خود کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی

    ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: انوکھا پاکستان :takar: نمل کے ریکٹر نے خود کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی

    کون کہتا ہے پاکستان کا تعلیمی معیار بلند نہیں ہورہا ۔ :takar:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں