1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انناس ایک ذائقے دار پھل

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏19 فروری 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    انناس ایک ذائقے دار پھل ہے جو کئی بیماریوں کے حملوں سے بچاتا ہے​



    انناس نہ صرف ایک ذائقے دار پھل ہے۔ بلکہ کئی بیماریوں کے حملے سے بچانیکی قدرتی طاقت بھی رکھتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کھانے سے اندرونی چوٹوں اور زخم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

    انناس میں موجود اینزائم برومیلین اور اینٹی آکسیڈنٹ ،وٹامن سی کی موجودگی جگر اور معدے کے زخموں کو جلد بھرتا ہے۔ گلے کی سوزش اور آرتھرائٹس میں بھی یہ خوش ذائقہ پھل مفید ثابت ہوتا ہے۔

    انناس میں وٹامن سی کی موجودگی قوتِ مدافعت میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ انناس کا متواتر استعمال بڑھاپے میں نظر کو درست رکھتا ہے۔

    دوسری جانب ایک نئی تحقیق سے ثابت ہواہے کہ گاجر کے باقاعدہ استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتاہے۔ ماہرین طب کے مطابق گاجر کا متواتر استعمال کیسنر جیسی بیماری پر کنٹرول میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق گاجر کے جوس میں وٹامن اے کا بڑا ذخیرہ موجود ہوتاہے جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے ختم کرتاہے بلکہ وٹامن اے سے قوت بینائی بھی بہتر ہوتی ہے۔ گاجر کے استعمال سے خون بڑھتاہے اور چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق گاجر کے باقاعدہ استعمال سے ذہنی بیماریوں اور پریشانیوں پر بھی قابو پایا جاسکتاہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں