1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انعام بٹ نے لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ جیت لی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏8 اکتوبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اکستان کے محمد انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے لگاتار دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    ترکی میں یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کے زیر اہتمام منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں 90 کلو گرام کی کیٹیگری میں پاکستان کے محمد انعام نے ناروے کے بو آندرے برگن کو 0-4 سے شکست دے کر اپنی مہم کا کامیابی سے آغاز کیا۔

    انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں رافیل ڈی سلوا کو 0-4 سے مات دینے کے بعد تیسرے راؤنڈ میں رومانیہ کے متھائی نکولا پلاگھیا کو 0-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

    کوارٹر فائنل میں بھی انعام نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور یوکرین کے وکٹر سلوویو کو 3-1 سے مات دینے کے بعد سیمی فائنل میں یونان کے گریگوریوس کریریڈس کو 0-4 زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

    [​IMG]
    United World Wrestling

    ✔@wrestling



    Muhammad INAM (PAK) becomes back to back champion by defeating Irakli MTSITURI (GEO) by points (3-0) in Senior Men 90kg#beach #wrestling #uww

    8:32 PM - Oct 7, 2018
    Twitter Ads info and privacy




    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ریسلر کو فائنل میں بھی کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی اور انہوں نے جیورجیا کے ایراکلی مسی توری کو 4-1 سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے لگاتار دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    یاد رہے کہ انعام بٹ نے رواں سال آسٹریلیا میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں فری اسٹائل 86کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں