1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انسانی کینسراور کیڑے میں رشتہ

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از سیف, ‏18 فروری 2008۔

  1. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    انسانی کینسراور کیڑے میں رشتہ

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسانوں میں کینسر کے مرض اور ایک ننھے کیڑے کی عمر کے درمیان ایک پراسرار رشتہ دریافت کیا ہے۔ مشہور رسالے ’سائنس‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ایک خاص قسم کی پروٹین جو انسانوں میں کیسنر کو روک سکتی ہے وہی دراصل ایک خوردبینی کیڑے کی طویل عمر کی وجہ بھی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق یہ بات سچ ہے کہ انسان کی عمر جتنی زیادہ ہوتی جاتی ہے اسے کینسر ہونے کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوتے جاتے ہیں لیکن سائنسدان ابھی تک یہ معلوم نہیں کر پا رہے ہیں کہ ایسا آخر کیوں ہوتا ہے۔

    انسانی خلیوں میں پروٹین کی ایک خاص قسم ’چیک پوائنٹ پروٹین‘ پائی جاتی ہے جو جسم میں توڑ پھوڑ کے شکار خلیوں کو مزید تقسیم ہوکر کینسر پھیلانے سے روکتی ہے۔ حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ جب یہی پروٹین ایک خورد بینی کیڑے ’سی ایلیگنز‘ کے جسم سے نکال دیا جائے تو اس کی عمر میں تیس فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

    اس تجربہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر مذکورہ پروٹین انسانی جسم سے نکال لی جائے تو وہ بھی طویل عمر جی سکتا ہے مگر دوسری جانب اسے کینسر ہو جانے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ سانسدنوں کے مطابق اس تجربے سے ’چیک پوائنٹ پروٹین‘ کے دوہرے عمل کے بارے میں ایک اور اہم سوال بھی ابھرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا جسم میں اس کی موجودگی کیسنر کے بغیر زندگی کی ضمانت دیتی ہے۔

    تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چیک پوائنٹ کے علاوہ جسم میں اور بھی ایسے پروٹین ہو سکتے ہیں جو کینسر اور انسانی عمر دونوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کا مقصد ان جینز کا پتا لگانا ہے جو اس قسم کی پروٹین بناتے ہیں تا کہ کینسر کے خلاف زیادہ موثر دوائیں بنائی جا سکیں۔

    (بشکریہ : بی بی سی)۔
     
  2. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
  3. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    شکریہ جناب راجہ صاحب
    آپ کی تعریف کا!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں