1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اندھی آنکھوں والا راجہ گدھ مورے گھر آوے گا

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از فاروق درویش, ‏16 جنوری 2012۔

  1. فاروق درویش
    آف لائن

    فاروق درویش ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جنوری 2012
    پیغامات:
    24
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    اندھی آنکھوں والا راجہ گدھ مورے گھر آوے گا
    زندہ لاشے بھوکے بچے دیکھ نہیں کچھ پاوے گا

    کربل جیسی دھرتی موری دشت بنا ہے دیس مورا
    پنگھٹ پر ہے شمر کا پہرہ پانی کون پلاوے گا

    موم کی چھتری اوڑھے نکلے جگنو تپتے صحرا میں
    دھوپ میں قتل ہوئے جو جگنو کون کسے دکھلاوے گا

    آج مری مزدور کی چھوری داج ملا نہ دیگ پکی
    راج محل کا راجہ پی کر رادھا خوب نچاوے گا

    سرد رتوں کا چندا کاہے پریت کی جوت جگاوے ہے
    سینے میں جو آگ بھری ھے دیکھے گا ڈر جاوے گا

    لاکھوں رنگ سمیٹے دل میں کیا تصویر بناوے تو
    مٹی کا باوا ہے مورکھ مٹی میں مل جاوے گا

    دل کا دکھڑا لے بیٹھا درویش سجن کی محفل میں
    جس نے من کی بات کہی یاں پگلے وہ پچھتاوے گا

    فاروق درویش
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اندھی آنکھوں والا راجہ گدھ مورے گھر آوے گا

    کربل جیسی دھرتی موری دشت بنا ہے دیس مورا

    دل کا دکھڑا لے بیٹھا درویش سجن کی محفل میں

    واہ درویش جی!
    کیا خوبصورت فقرات ہیں۔
     
  3. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اندھی آنکھوں والا راجہ گدھ مورے گھر آوے گا

    واہ فاروق درویش جی کیا کہنے
    پوربی لہجے میں خوب لکھا ہے آپ نے۔ بھئی کمال ہے
    اچھی سوچ اچھا تخیل۔ بہترین بحر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    خوش رہیں۔۔۔ اور مزید لکھیں اور کھل کے لکھیں
     
  4. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اندھی آنکھوں والا راجہ گدھ مورے گھر آوے گا

    بہت خوب درویش صاحب۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں