1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انجیلینا جولی کا میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏7 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    شہرہ آفاق اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے پناہ گزین انجیلینا جولی نے میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
    اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی انجیلینا جولی نے بنگلا دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا۔ ان کیمپوں میں لگ بھگ 10 لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ گزین قیام پذیرہیں۔
    اس موقع پرانجیلینا جولی کا کہنا تھا کہ میانمار حکومت رکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کے پر مظالم کو رکوانے کے لیے بدھ مت کے شدت پسندوں اور فوجیوں کے خلاف کارروائی کرے۔
    [​IMG]
    اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنے وطن جانے اور آباد ہونے کا حق حاصل ہے، میانمار حکومت کو پناہ گزینوں کی آبادکاری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
    انجیلینا جولی نے پناہ گزین کیمپوں مقیم افراد سے ملاقات کیں اور ان کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا اور بہتر سہولیات کی فراہمی پر بنگلادیشی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں