1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انجانے میں زندگی ہار دی،مگرگئی کہاں؟

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از عطاءالرحمن منگلوری, ‏25 فروری 2013۔

  1. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    اپنے ساتھ بیتی ہوئی سچی کہانی آپ کو سنانے جا رہا ہوں۔یہ دلخراش واقعہ گزشتہ رات پیش آیا مگر دن کی تمام تر مصروفیات کے باوجود ذہن سے محو نہیں ہوا۔بچوں نے بھی سکول سے واپسی پرپہلا سوال ہی اس کے بارے میں کیا۔۔تقریبا چار ماہ قبل وہ ہمارے گھر آئی،اور ہنسی خوشی رہنا شروع کیا۔جلد ہی اسے گھر کے فرد کی سی حیثیت حاصل ہوگئی،وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ بہت خوش تھی۔
    چند دن پہلے معلوم ہوا کہ وہ ہم سے کچھ چھپا رہی ہے،جب کہ اس کے ساتھیوں کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہو رہی تھی۔۔۔پھر دیکھا کہ ساتھیوں کے حصے کا کھانا بھی وہ چٹ کر جاتی ہے۔اس کا یہ رویہ دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا کہ اسے الگ کر دیا جائے یہ بڑی ہو چکی ھے۔دن بھر کی محنت سے اس کےرہنےکے لئے الگ کمرہ تیار کرلیا۔ اور دن کی روشنی میں وہ اپنے نئے گھر میں منتقل بھی ہو گئی۔
    ہمارے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ اس کے اندر کیا لاوا پک رہا ہے،صنف نازک کی طرح اپنے ارمانوں کو دل ہی دل میں اس نے چھپائے رکھا۔۔سونے سے پہلے ہم نے شیشے سےدیکھا کہ وہ خوش و خرم اپنے کمرے میں چکر لگا رہی تھی۔ہم سو گئے، صبح نماز کے لئےاٹھے تو دیکھا کہ اس کا کمرہ خالی ہے،ہر جگہ تلاش کیا مگر کہیں بھی نہ مل سکی،حیرانی کی بات یہ ہے کہ اڑنا تو دور وہ چل بھی نہیں سکتی،پانی کے بغیر وہ زندہ بھی نہیں رہ سکتی۔۔۔
    یقین جانئے اس ننھی سی مچھلی کے لئے آج ہم سب بہت پریشان رہے ہیں،رہ رہ کے خیال آتا ہے کہ کہیں اس نے خود کشی تو نہیں کرلی؟اپنے شیشے کے نئے گھر سے اگر چھلانگ لگابھی لی،تو گئی کہاں؟ہم گھر کے ہر کونے میں اسے تلاش کر چکے۔اس نے چھوٹی مچھلیوں کو نگلنا شروع کردیا تھا،اس لئے الگ کیا تھا۔۔لیکن اس نے جان ہی نہیں دی بلکہ غائب ہو کرہمیشہ کے لئے پریشان کر گئی۔(بلا مبالغہ ہم اپنے کیے پہ پچھتا رہے ہیں، مگر چھوٹی مچھلیوں کی جان بچانا بھی تو ضروری تھا(
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انجانے میں زندگی ہار دی،مگرگئی کہاں؟

    شاباش۔
    اچھی کاوش ہے، اس سلسلے کو جاری رکھیئے۔۔۔۔۔
    :29-1:
     
    عطاءالرحمن منگلوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انجانے میں زندگی ہار دی،مگرگئی کہاں؟

    بہت خوب عطاءالرحمن منگلوری جی
    انداز بیاں خوبصورت ہے، پہلے مجھے لگا کہ بلی کی بات ہو رہے ہے پھر لگا کوئی مرغی ہے اور آخر میں مچھلی نکلی وہ بھی ایسی مچھلی جو آپ سے کوئی شدید قسم کا ناراض ہو کر آپ کا گھر چھوڑ چلی ۔
     
    عطاءالرحمن منگلوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پھر کیا ہوا
     
  5. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    حسب روایت ملک ہذا فائل داخل دفتر ہو گئی اور آج تک پتہ نہیں چلا۔ہمارے دلوں سے اس کی یاد بہرحال نہیں گئی۔
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    عطا بھائی صاحب اب لاہور کے ٹور کا کیا پروگرام ہے
     
  7. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    چشم ما روشن دل ماشاد، جب چاہیں لاہور آجائیں بہتر ہوگا کہ اتوار کا دن ہو۔
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    2 جون بروز اتوار ، باقی میں آپ کو فون کرکے پوری تفصیل بتا دوں گا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں