1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امیر مینائی

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏26 فروری 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    امیر مینائی
    [​IMG]
    امیر مینائی اردو ادب کے نامور استاد شاعر اور نعت گو تھے ۔


    امیر احمد المعروف امیر مینائی لکھنو میں 21 فروری 1828ء کو مولوی کرم محمد کے گھر پیدا ہوئے ۔ خاندان صابریہ چشتیہ کے سجادہ نشین حضرت امیر شاہ کے ہاتھ پر بیعت کی ۔شاعری میں اسیر لکھنوی کے شاگرد ہوئے ۔

    امیر مینائی اپنی متنوع حیثیت کے سبب اپنا ایک ہمہ جہت مقام علم و ادب کی تاریخ میں رکھتے ہیں۔وہ اردو کے ساتھ ساتھ فارسی شاعر بھی ہیں، لغت نویس اور زبان داں بھی ہیں، عالم بھی ہیں، موسیقی کے ماہر بھی ہیں،اور دیگر کئی علوم کے شناور بھی ہیں۔

    فہرست
    1 غزل سے نعت کا سفر
    2 تصانیف
    3 نعت گوئی
    3.1 چند مشہور کلام
    3.2 عربی کلام
    4 وفات
    5 شراکتیں
    6 مزید دیکھیے
    7 حواشی و حوالہ جات

    غزل سے نعت کا سفر
    امیر مینائی اپنے استاد اسیر کی طرح شاعری میں عامیانہ جذبات تک اتر آئے تھے ۔ کہا جاتا ہے کہ محسن کاکوروی نے جب اپنا مشہور قصیدہ سمت کاشی سے چلا جانب متھرا بادل امیر مینائی کو دکھایا تو انہیں خود پر بہت افسوس ہوا کہ وہ کیا لکھتے آرہے ہیں ۔ اس کے بعد نعت کی طرف توجہ کی اور ایک نعتیہ دیوان ترتیب دیا ۔

    تصانیف
    متعدد کتابوں کے مصنف تھے ۔ایک نعتیہ دیوان محمد خاتم النبین ہے۔ دو مثنویاں نور تجلی اور ابرکرم ہیں۔ ذکرشاہ انبیا بصورت مسدس مولود شریف ہے۔ صبح ازل آنحضرت کی ولادت اور شام ابد وفات کے بیان میں ہے۔ بہار ہند ایک مختصر نعت ہے۔ سب سے بڑا کارنامہ امیر اللغات ہے اس کی دو جلدیں الف ممدودہ و الف مقصورہ تک تیار ہو کر طبع ہوئی تھیں کہ انتقال ہوگیا۔

    تاجِ سخن
    دبدبہ امیری ،
    ذکرِ شاہِ انبیا
    محامد خاتم النبین

    مزید کتابیں یہ ہیں

    بہار ہند | گوہر انتخاب | سرمۂ بصیرت | صنم خانہ عشق لاھور،مطبع کریمی، 1353 ھ ،358 ص | جوہر انتخاب | مرأۃ الغیب | مجموعۂ واسوخت | نور تجلی | ابر کرم | مثنوی | لیلتہ القدر | غیرت بہارستان | ہدایت السلطان | ارشاد السلطان

    نعت گوئی
    چند مشہور کلام
    حلقے میں رسولوں کے وہ ماہِ مدنی ہے
    دل میں ہے خیال رخ نیکوئے محمد
    خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ و سلم
    آنسو مری آنکھوں میں نہیں آئے ہوئے ہیں
    اس آفتاب رخ سے اگر ہوں دو چار پھول
    بن آئی تیری شفاعت سے رو سیاہوں کی
    بازو در عرفاں کا ہے بازوئے محمدﷺ
    تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسولﷺ
    جکمراں وہ ہے جو ہے بندہ انﷺ کا
    دل آپ پر تصدق جاں آپ پر سے صدقے

    عربی کلام
    حصل الشفا بخیالہ

    وفات
    آپ کی وفات 13 اکتوبر 1900ء کو ہوئی ۔
     
    ماریہ نور اور intelligent086 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ
    معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
     
    ماریہ نور اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ماریہ نور
    آف لائن

    ماریہ نور ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2020
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    57
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ
    بہت عمدہ انتخاب
    شیئر کرنے کا شکریہ
     
    intelligent086 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
     
    intelligent086 اور ماریہ نور .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ
    نکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ

    جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہ
    حیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ

    شب فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دو
    کبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ

    سوال وصل پر ان کو عدو کا خوف ہے اتنا
    دبے ہونٹوں سے دیتے ہیں جواب آہستہ آہستہ

    وہ بے دردی سے سر کاٹیں امیرؔ اور میں کہوں ان سے
    حضور آہستہ آہستہ جناب آہستہ آہستہ
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اچھے عیسیٰ ہو مریضوں کا خیال اچھا ہے

    ہم مرے جاتے ہیں تم کہتے ہو حال اچھا ہے

    تجھ سے مانگوں میں تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائے

    سو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے

    دیکھ لے بلبل و پروانہ کی بیتابی کو

    ہجر اچھا نہ حسینوں کا وصال اچھا ہے

    آ گیا اس کا تصور تو پکارا یہ شوق

    دل میں جم جائے الٰہی یہ خیال اچھا ہے

    آنکھیں دکھلاتے ہو جوبن تو دکھاؤ صاحب

    وہ الگ باندھ کے رکھا ہے جو مال اچھا ہے

    برق اگر گرمئ رفتار میں اچھی ہے امیرؔ

    گرمی حسن میں وہ برق جمال اچھا ہے
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا اضافہ
    بہت عمدہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں