غوریات بہروں کو سنانا اندھوں کو منانا لنگڑوں کو بھگانا جاہلوں کو سمجھانا چورں کو انصاف دلانا ناممکن کا لفظ ہوا پرانا شہر کا موسم ہے سہانا سگنل پہ بریک نہ دبانا سڑک پہ گاڑیاں لگانا قیمتیں بڑھاتے جانا عوام کو رلاتے رہنا دل کو سہلاتے رہنا وعدہ خلافی کرنا ظالم سے رعائت برتنا کمزور سے شکایت کرنا شاتمِ رسول سے بلا وجہ ڈرنا خادمِ رسول پہ بے پناہ دباؤ رکھنا قدرت کی لازوال مہربانیاں سمیٹنا آسمانی آفات بلاؤں اور وباؤں کے اثر سے بچے رہنا کرنے والے تمام ضروری کام اور امور سے غفلت برتنا نہ کرنے والے غیر اہم و معمولی کاموں کو اہمیت دینا بار بار اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو سرِعام قبول کرنا اس قدر سنگین بحرانوں کے ازالے کیلئے ہر وقت متحرک رہنا اندھیرے سے اجالے کی طرف سفر کے آغاز کا عندیہ دیتے رہنا مضمحل, لاچار, بے بس, بے کس اور بے روزگار کا مداوا کرنا یہ تمام مشکل ترین کام صرف اور صرف کپتان کے ذمہ ہونا ربِ الکریم کی عین رضا اور منشا کی عکاسی کا آئینہ دار ہے. اللہ سے دعا ہے کہ ساری مشکلات حل ہوجائیں اور ہم کسی طرح سرخرو ہو جائیں. آمین غوری 10 مئی 21