1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امریکہ افغانستان کو دیوار سے نہ لگائے: کرزئی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏10 دسمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    افغان صدر حامد کرزئی نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے افغانستان پر دباؤ ڈال رہا ہے اور اس کا رویہ بالکل ایک نوآبادیاتی طاقت کی طرح کا ہے۔
    افغان صدر نے ایک فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکی سفارت کار جیمز ڈوبن نے انہیں افغانستان کے حالیہ دورے کے دوران کہا تھا کہ سکیورٹی معاہدے کے بغیر افغانستان میں امن نہیں رہے گا۔
    افغان صدر نے اس بیان کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ اگر آپ معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے تو وہ افغانستان میں جنگ بھڑکائیں گے اور مسائل پیدا کریں گے۔
    صدر کرزئی نے کہا کہ امریکہ انہیں دیوار سے نہیں لگا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ وہ آجکل جو کچھ سن رہے ہیں اور جو کچھ انھوں نے ماضی میں سنا ہے وہ نوآبادیاتی دور میں استحصال کی ایک مثال لگاتا ہے۔
    انھوں نے کہا کہ افغان سر نہیں جھکائیں گے اور وہ کئی نوآبادیاتی طاقتوں سے لڑ چکے ہیں اور وہ اس کو بھی تسلیم نہیں کریں گے۔
    دریں اثناء افغانستان کے صدارتی امیدواروں نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے کہا ہے کہ 2014 کے بعد افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کے حوالے سے سکیورٹی معاہدہ کرنے میں دیر نہ کریں۔
    یہ مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حامد کرزئی نے ملک میں آنے والے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا استقبال کرنے کی بجائے ایران چلے گئے تھے۔ صدر حامد کرزئی کے تہران کے دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ علاقے سے تمام غیر ملکی افواج کو چلے جانا چاہیے۔
    صدر حامد کرزئی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے دورِ صدارت میں امریکی افواج کے افغانستان میں ٹھہرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے اور اس معاہدے پر دستخط افغانستان کے نئے صدر کو کرنے چاہیں۔
    اطلاعات کے مطابق افغان وزیر دفاع نے چک ہیگل کو باہمی سکیورٹی معاہدے پر دستخط کی یقین دہانی کروائی
    افغان صدر حامد کرزئی کے عہدے کی میعاد اپریل دو ہزار دس میں ختم ہو رہی ہے اور افغانستان کے آئین کی تحت وہ تیسری بار صدارت کے عہدے کے اہل نہیں ہیں۔
    صدارتی امیدوار ہدایت امین ارسلا نے کہا کہ امریکہ اور ایران دونوں سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے دونوں ملکوں کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں اور افغانستان کسی ملک کے خلاف نہیں۔
    ایک اور صدارتی امیدوار زلمے رسول کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے والی حبیبہ صورابی نے کہا کہ افغانستان اپنے پڑوسیوں سمیت کئی ملکوں سے دوستانہ تعلقات برقرار رکھ سکتا ہے۔ حبیبہ صورابی نے کہا ’امریکہ ہمارا قریبی دوست ہے لیکن ہمیں اپنے خطے کے ملکوں سے اچھے تعلقات رکھنے چاہیں۔‘
    افغانستان میں سول سوسائٹی کے اداروں نے بھی افغانستان کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ باہمی سکیورٹی معاہدہ کرنے میں دیر نہ کرے۔ آزاد الیکشن کمیشن نامی ادارے نے کہا کہ افغانستان اور امریکہ کے مابین باہمی سکیورٹی معاہدہ افغانستان میں آزادانہ انتخابات کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
    افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے افغانستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔
    امریکی ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی اطلاعات کے مطابق افغان وزیر دفاع بسم اللہ محمد نے امریکی وزیر دفاع کو یقین دلایا کہ افغانستان باہمی سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرے گا۔
    "امریکہ ہمارا قریبی دوست ہے لیکن ہمیں اپنے خطے کے ملکوں سے اچھے تعلقات رکھنے چاہیں"
    حبیبہ صورابی
    البتہ افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان سکیورٹی اہلکاروں نے امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں باہمی سکیورٹی معاہدے سے متعلق افغانستان کے صدر کی شرائط کو دہرایا۔
    ملاقات میں چک ہیگل نے افغانستان اور امریکہ کے مابین سکیورٹی معاہدے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکہ کا موقف ہے کہ اس معاہدے پر 2013 کے اختتام سے پہلے دستخط ہو جانے چاہیں۔
    امریکہ افغانستان کو ہر سال چار ارب ڈالر کے قریب امداد دیتا ہے جس سے افغان فوج اور پولیس کو تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ اگر دونوں ملکوں کے مابین معاہدہ نہ ہو سکا تو افغانستان کی امداد رک سکتی ہے جس سے اس کے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
    اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور نیشنل سکیورٹی مشیر سوزان رائس بھی افغانستان کو سکیورٹی معاہدے پر دستخط پر قائل کرنے کے لیے کابل کا دورہ کر چکے ہیں۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2013/12/131210_afghan_karzai_chak_hagel_ra.shtml
     

اس صفحے کو مشتہر کریں