1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امریکاسے دوری ، سعودی عرب جوہری صلاحیتوں کو ترقی دے رہا ہے،برطانوی اخبار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏8 اپریل 2014۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    امریکاسے دوری ، سعودی عرب جوہری صلاحیتوں کو ترقی دے رہا ہے،برطانوی اخبار

    کراچی… محمد رفیق مانگٹ…برطانوی اخبار”فنانشل ٹائمز“ لکھتا ہے کہ امریکی سیکورٹی چھتری میں اعتماد کھونے کے بعد سعودی عرب اپنی جوہری صلاحیتوں کو ترقی دے رہا ہے، اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف یک طرفہ براہ راست کارروائی سے انکار نہیں کیا جا سکتا،سعودی عرب کے پاس پیسہ ہے جس سے وہ ضرورت کی ہر چیز خرید سکتا ہے،پاکستان کا گہرا اتحادی ہے جو پہلے ہی جوہری ریاست ہے،دنیا مشرق وسطی کے تیل پر انحصار کم کر کے متبادل توانائی کے ذرائع پر جا رہی ہے،سعودی عرب اپنے آپ کو اس قابل بنا رہا ہے کہ سول جوہری طاقت سے اس مقام پر پہنچ جائے جہاں چند ماہ میں جوہری ہتھیار وں کو بنایا جاسکتا ہے۔ اخبار کے تفصیلی مضمون میں کہا گیا کہ مشرق وسطی کے حالات معمول کے مطابق نہیں رہے۔ ایران کی طرف سے جوہری صلاحیتوں کے حصول کی کوششیں چھ ماہ سے جاری مذاکرات کے باوجود نہیں رکیں،کسی معاہدے کی عدم موجودگی میں دوسرے ممالک اس صورت حال کو بدترین سمجھ رہے ہیں،دیگر ممالک بھی اپنے ڈیٹرینس بنانے کی ضرورت محسوس کر رہے ہیں۔ خطے اور دنیا کی توانائی مارکیٹوں کے لیے بہت زیادہ خطرات ہیں۔ہارورڈ یونی ورسٹی کے بلفر سینٹر سے اولی ہینون اور سمن ہنڈرسن اس سلسلے میں ایک نئے ایشو میں اس مسئلے کو اٹھانے والے ہیں۔جوہری ٹیکنالوجی میں دلچسپی کی سعودی عرب یوں وضاحت کرتا ہے کہ وہ جوہری صلاحیت کو تیل کی جگہ بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال کریں گے اور تیل کو برآمد کیا جا سکتا ہے۔ یقیناً سعودی عرب کی اس وضاحت میں حقیقت ہے سعودی عرب کی ملک کے اندر تیل کی کھپت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جو اس وقت تین ہزار بیرل یومیہ سے زیادہ ہے۔ لیکن یہی دلائل ایران بھی اپنی جوہری صلاحیتوں کے حق میں دیتا ہے۔ہارورڈ کے ماہرین خیال کرتے ہیں کہ سعودی عرب اسی انداز میں تیاری میں مصروف ہے اور اس طرح وہ سول نیو کلیئر پاور سے ایک قدم آگے جاکر چند ماہ میں ہی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی طرف سے جانچ پڑتال انتہائی کم ہے۔ سعودی عرب بہت جلد ایٹمی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے۔سعودی عرب کی نازک حکومت کے ہاتھوں میں جوہری ہتھیاروں کا امکان بہت برا ہے۔ملک بنیادی طور پر غیر سمتحکم ہے یہاں تک کہ خطے میں کسی مزید تنازع جو کہ جوہری سطح سے بھی نیچے ہو ایسی صور ت حال توانائی کی عالمی معیشت کی بنیادوں کو ہلا کے رکھ دے گا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا مشرق وسطی کے تیل پر انحصار کم کرتی جا رہی ہے۔وہ گیس اور تیل سے شمسی اور ونڈ انرجی جیسے متبادل توانائی کے ذرائع پر جا رہے ہیں۔ سعودی عرب کی تیل کی پیداوار11.5ملین بیرل یومیہ ہے جس میں سے8.5ملین بیرل یومیہ برآمد کی جاتی ہے۔ عالمی آئل ٹریڈ میں سعودی عرب چھٹا بڑاملک ہے۔ عراق نے 2020تک 6ملین بیرل یومیہ پیداوار کرنے کا وعدہ کررکھا ہے اگر عراق اس میں ناکام رہا تو دنیا کا انحصار سعودی عرب پر بہت بڑھ جائے گا۔وقت کے ساتھ تیل کا بہاوٴ مغرب کی طرف کم سے کم جب کہ ایشیا ء کی طرف زیادہ ہو گا۔یہ اسٹریٹجیک نکتہ نظر سے اور خاص کر چین اور بھارت کے لئے بہت اہم ہے۔ جوہری پھیلاوٴ کے عمل کو روکنے کے متعلق معلوم نہیں۔جب ایسا نقطہ آئے کہ چند ماہ میں جوہری ہتھیار بنائے جاسکتے ہوں توکیاامریکا اور اسرائیل ایران کی ترقی کرتی جوہری صلاحیتوں کو برداشت کر لیں گے ۔ ایسے ممالک جو درآمدات پر انحصار کرتے ہیں انہیں متبادل توانائی کے ذرائع کو اسٹریٹجک اہمیت دینی چاہیے۔http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=143859
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شعیب خٹک
    آف لائن

    محمد شعیب خٹک ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2010
    پیغامات:
    127
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    سعودی عرب کو جوہری مواد کی تیاری تیز کرنی چاہئیے۔ دشمن ہر وقت عالم اسلام کے مرکز کو گندی نگاہوں سے دیکھتا رہتا ہے۔
    اللھم احفظ المسلمین
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اگر ایسا نہ ہو تو بہتر ہے۔
     
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    دشمن کو یا خطرے پر قابو پانے کے لیے یہ طریقہ بہرحال خطرناک ہے۔۔۔۔۔باقی ہر ملک کو اپنے دفاع مضبوط کرنے کا حق حاصل ہے۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آج کے دور میں دشمن اور دوست میں تمیز کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    مگر بعض اوقات دفاع کے نام پر ۔۔۔۔اپنے اردگرد وہ خار اگائی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔کہ بعد میں اپنے ہی ہاتھ میں اپنا دامن تار تار ہوتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں