1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امجد اسلام امجد کی شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نظام الدین, ‏30 اپریل 2015۔

  1. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    چہرے پہ میرے زلف کو پھیلاؤ کسی دن

    کیا روز گرجتے ہو، برس جاؤ کسی دن

    رازوں کی طرح اترو میرے دل میں کسی شب

    دستک پہ میرے ہاتھ کی کھل جاؤ کسی دن

    پیڑوں کی طرح حسن کی بارش میں نہالوں

    بادل کی طرح جھوم کے گھر آؤ کسی دن

    خوشبو کی طرح گزرو میرے دل کی گلی سے

    پھولوں کی طرح مجھ پہ بکھر جاؤ کسی دن

    پھر ہاتھ کو خیرات ملے بندِ قبا کی

    پھر لطف شب وصل کو دہراؤ کسی دن

    گزریں جو میرے گھر سے تو رک جائیں ستارے

    اس طرح میری رات کو چمکاؤ کسی دن

    میں اپنی ہر اک سانس اسی رات کو دے دوں

    سر رکھ کے میرے سینے پہ سوجاؤ کسی دن

    (امجد اسلام امجد)​
     
    پاکستانی55 اور ًمحمود قادری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ًمحمود قادری
    آف لائن

    ًمحمود قادری ممبر

    شمولیت:
    ‏30 اپریل 2015
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں