1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امت مسلمہ کا "امریکہ " سے شکوہ ۔۔ روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏1 اگست 2011۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:


    مسلمانوں کا امریکہ سے شکوہ

    (بطرزِ شکوہء اقبال :ra: )

    کیوں گنہگار بنوں، ویزا فراموش رہوں
    کب تلک خوف زدہ صورتِ خرگوش رہوں
    وقت کا یہ بھی تقاضا ہے کہ خاموش رہوں
    ہمنوا ! میں کوئی مجرم ہوں کہ روپوش رہوں؟

    شکوہ امریکہ سے خاکم بدہن ہے مجھ کو
    چونکہ اس ملک کا صحرا بھی چمن ہے مجھ کو


    گر ترے شہر میں آئے ہیں تو معذور ہیں ہم
    وقت کا بوجھ اٹھائے ہوئے مزدور ہیں‌ہم
    ایک ہی جاب پہ مدّت بدستور ہیں ہم
    بش سے نزدیک، مشرف سے بہت دور ہیں ہم

    یو-ایس-اے ! شکوہء اربابِ وفا بھی سن لے
    لبِ توصیف سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے


    تیرے پرچم کو سرِ عرش اڑایا کس نے؟
    تیرے قانون کو سینے سے لگایا کس نے؟
    ہر سینٹر کو الیکشن میں جتایا کس نے؟
    فنڈ ریزنگ کی محافل کو سجایا کس نے؟

    ہیلری سے کبھی پوچھو، کبھی چک شومر سے
    ہر سینٹر کو نوازا ہے یہاں ڈالر سے


    جیکسن ہائیٹس کی گلیوں کو بسایا ہم نے
    کونی آئی لینڈ‌کی زینت کو بڑھایا ہم نے
    گوریوں ہی سے نہیں عشق لڑایا ہم نے
    کالیوں سے بھی یہاں عقد رچایا ہم نے

    آکے اس ملک میں رشتے ہی فقط جوڑے ہیں
    بم تو کیا ہم نے پٹاخے بھی نہیں چھوڑے ہیں


    جب برا وقت پڑا ہم نے سنبھالی مسجد
    کب تلک رہتی مسلمان سے خالی مسجد
    جوب ہوئی گھر سے بہت دور بلالی مسجد
    ہم نے “تہہ خانے“ میں چھوٹی سی بنا لی مسجد

    ہم نے کیا جرم کیا اپنی عبادت کے لیے
    صرف میلاد کیا جشنِ ولادت کے لیے


    ہم نے رکھی ہے یہاں امن واماں کی بنیاد
    ہر مسلمان کو “یو ایس“ میں‌پڑی ہے افتاد
    اپنی فطرت میں نہیں دہشت و دنگا و فساد
    پھر بھی ہم نے ترے شہروں کو کیا ہے آباد

    ہر مسلماں ہے یہاں امن کا حامی دیکھو
    ہیوسٹن جاؤ، ایل اے دیکھو، میامی دیکھو


    گر گیا تیز ہواؤں سے اگر طیارہ
    پکڑا جاتا ہے مسلمان یہاں بےچارہ
    کبھی گھورا، کبھی تاڑا تو نے کبھی للکارا
    کبھی “سب وے“ سے اٹھایا کبھی چھاپہ مارا

    تو نے یہ کہہ کے جہازوں کو کراچی بھیجا
    یہ بھی شکلاً ہے مسلمان اسے بھی لے جا


    میڈیا تیرا، دوات اور قلم تیرے ہیں
    جتنے بھی ملک ہیں ڈالر کی قسم تیرے ہیں
    یہ شہنشاہ یہ اربابِ حرم تیرے ہیں
    تیرا دینار، ریال اور درہم تیرے ہیں

    تو نے جب بھی کبھی مانگا ہے تجھے تیل دیا
    تجھ کو جب موقع لگا تو نے ہمیں “تیل“ دیا


    حالتِ جنگ میں ہم لوگ ترے ساتھ رہے
    تاکہ دنیا کی قیادت میں تری بات رہے
    یہ ضروری تھا کہ تجدیدِ ملاقات رہے
    دیکھیے کتنے برس چشمِ عنایات رہے

    ہم ترے سب سے بڑے حلقہء احباب میں ہیں
    پھر بھی طوفاں سے نکلتے نہیں گرداب میں ہیں


    “ایڈ“ دیتا ہے تری حوصلہ افزائی ہے
    تیرا یہ دستِ کرم سود کا سودائی ہے
    اسلحہ دے کے جو غیروں سے شناسائی ہے
    یہ بھی اسلام کے دشمن کی پذیرائی ہے

    رحمتیں تیری ہیں ہر قوم کے انسانوں پر
    چھاپہ پڑتا ہے تو بے چارے مسلمانوں پر


    شاعر: نا معلوم​
     
    عاطف حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امت مسلمہ کا "امریکہ " سے شکوہ ۔۔ روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ

    واہ، واہ، بہت خُوب نعیم بھائی ۔ شکریہ اتنی اچھی شاعری کا۔ ویسے یہ نامعلوم شاعر کا کلام آپکو کہاں سے ہاتھ لگا؟
     
  3. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امت مسلمہ کا "امریکہ " سے شکوہ ۔۔ روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ

    واہ ہ ہ ہ۔۔۔۔:101:
     
  4. شاہ جی
    آف لائن

    شاہ جی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اگست 2011
    پیغامات:
    146
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امت مسلمہ کا "امریکہ " سے شکوہ ۔۔ روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ

    کیا بات ہے پیارے
     
  5. نویدظفرکیانی
    آف لائن

    نویدظفرکیانی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2011
    پیغامات:
    5
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امت مسلمہ کا "امریکہ " سے شکوہ ۔۔ روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ

    بہت عمدہ شیئرنگ ہے
    بہت بہت شکریہ
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امت مسلمہ کا "امریکہ " سے شکوہ ۔۔ روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ

    شاعر کا تعلق یقینا امریکہ سے ہے۔ بہت بہترین عکاسی کی ہے۔ ماشاءاللہ۔

    اللہ تعالی شاعر اور پیش کرنے والے نعیم صاحب کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں