1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امام حسین علیہ السلام ابن علی علیہ السلام

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏27 دسمبر 2008۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    حسین :as: ابن علی :as:
    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:

    اب‘ دل تھام کر‘ نگاہ اٹھایئے‘ علی :as: کے سورما بیٹے اور محمد :saw: کے لہولہان نواسے‘ حسین :as: کی جانب جو‘ گریاں تاریخ کے سینے کا درد اور گزراں وقت کی پیشانی کا نور ہے۔

    وہ حسین :as: جس کے نظام انفاس کی اطمینان آمیز ہمواری کی زد پر میدان کربلا کی باد سموم کا دم ٹوٹ گیا تھا ۔ جس کے لبوں کی خشکی دیکھ کر فرات کی موجیں آب آب ہو کر رہ گئی تھیں۔ اورجس کے چہرے کی شادابی کو دیکھ کر کربلا کے تپتے سورج کے ماتھے سے پسینے کی بوندیں ٹپکنے لگی تھیں۔

    وہ حسین :as: جس نے اس رادے سے کہ ایوان حق کے چراغاں پر کوئی آنچ نہ آ سکے۔ اپنے گھر کے تمام چراغوں کو بجھا دیا تھا ۔۔۔ اور ناموس انسانی کو بچانے کی خاطر‘ جس نے‘ فولاد کو پگھلا دینے والے عزم‘ اور ‘ زلزلوں کی سانس اکھاڑ دینے والے ثبات کے ساتھ موت سے ٹکر لی تھی۔‘ اور ایسی ٹکر کہ موت کی پیشانی سے لہو کا فوارہ جاری ہو گیا تھا۔ حسین :as: ناتواں تھے یزید توانا تھا قانون قدرت کے مطابق ہونا چاہئے تھا کہ یزید حسین :as: کو شکست دے کر حسینیت کا چراغ گل کردیتا۔

    لیکن ہوا یہ کہ قانون قدرت کے علی الرغم‘ حسین :as: کی ناتوانی نے یزید کی توانائی کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا اور اپنی مقتولیت کی ایک ضرب سے‘ قاتل کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ وہ موت جس کے صرف تصور سے بڑے بڑے ساونتوں کی پنڈلیاں کانپنے لگتی ہیں۔‘ وہ موت‘ منہ کھولے‘ جب حسین :as: کے سامنے آئی تو حسین :as: اس کو دیکھ کر ایسی حقارت کے ساتھ مسکرائے کہ خود موت کی نبضیں ساقط ہو کر رہ گئیں۔

    سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ہے کہ اس وقت بھی جب کہ تیروں کا موسلادھار مینہ برس رہا تھا اور حسین :as: اپنے رفیقوں اور جگر گوشوں کی لاشیں‘ میدان سے اٹھا اٹھا کر‘ بار بار‘ خیمے کی طرف جا رہے تھے۔ اور اس سے زیادہ حیرت یہ ہے کہ جب ان کے تمام انصار و اقرباء۔ موت کی نیند سو چکے تھے اور ان کا قتل ایک یقینی امر بن چکا تھا عین اس نازک ترین‘ اور مہلک لمحہ میں بھی ان کے حواس بجا تھے ۔ اور یہ دیکھ کر کہ ہیبت باطل سے حق کا چہرہ سفید ہو چلا ہے وہ اس پر سرخی دوڑانے کے لئے بڑے اطمینان کے ساتھ‘ اپنا خون روانہ کر رہے تھے۔ صرف یہی نہیں کہ اس یقینی ہلاکت کے موقع پر ان کے حواس بجا تھے۔ بلکہ تاریخ انسانی کی سب سے بڑی قربانی دے چکنے کے بعد بھی ان کے چہرے پر اس فخر و مباہات کی ایک ایسی معمولی سی دھاری بھی رونما نہیں ہوئی تھی اور ان کی زبان سے ایک ایسا آدھا لفظ بھی ادا نہیں ہوا تھا جس سے پتہ چلتا کہ وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ اے اہل اسلام میں نے غیرت اسلام کے آفتاب کو ڈوبنے سے بچا کر تم پر احسان کیا ہے‘ اور میں نے اپنے واسطے یہ حق خرید لیا ہے کہ تم مجھ کو ایثار کا دیوتا سمجھ کر میرے سامنے اپنی گردنیں جھکا لو۔


    اے حسین :as: ۔ اے دریائے زہر سے آب حیات پینے والے ۔ اے بھپرے طوفان کو اپنے سفینے میں ڈبو دینے والے ۔ اے حریم شہادت کے سب سے اونچے منارے اے ہمت مردانہ کے اوتار اور اے ثبات و عزم کے پروردگار ۔ ازل سے لے کر ابد تک کی انسانیت کا غلامانہ سلام قبول کر!

    السلام علیکم یا حسین
    :as:
     
  2. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جزاک اللہ ۔
    اللہ کریم آپکے جذبات کا صلہ آپکو عطا فرمائے۔ آمین
     
  3. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ مبارز بھائی۔۔۔۔۔۔ایمانی جذبات شیئر کرنے کا شکریہ
     
  4. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    نیا سال مبارک ہو۔
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:

    لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
    ”لاالہ الااللہ محمد حبیب اللہ علی ولی اللہ وفاطمتہ امتہ اللہ والحسن والحسین صفوتہ اللہ ومن ابغضہم لعنہ اللہ“

    خداکےسواکوئی معبودنہیں۔ محمد :saw: اللہ کے رسول ہیں علی :as: ، اللہ کے ولی ہیں ۔ فاطمہ سلام اللہ علیہا اللہ کی کنیز ہیں، حسن :as: اورحسین :as: اللہ کے برگزیدہ ہیں اوران سے بغض رکھنے والوں پراللہ کی لعنت ہے۔

    السلام علیک یاابا عبداللہ الحسین علیہ السلام
     
  6. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    :salam:
    سبحان اللہ العظیم
    جزاک اللہ جناب
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: امام حسین علیہ السلام ابن علی علیہ السلام

    خلوص دل کی روشنی لے کربادیدہ تر حسین :rda:لکھنا
    تم ایسا کرنا کہ کتاب دل کے ورق ورق پر حسین:rda: لکھنا

    حروف خوشبو کے پھول بن کر تمہارے سینے میں کھل اٹھیں گے
    تم ایسا کرناکہ اپنی آنکھوں پہ اپنے لب پر حسین:rda: لکھنا

    یہ پیڑ سارے یہ سب پرندے ادب سے سجدہ کریں گے ان کو
    تم ایسا کرنا کہ ان ہواؤں کی جھالروں پر حسین:rda: لکھنا

    تمہارے تاریک منظروں میں اجالے پھوٹیں گے نور بن کر
    تم ایسا کرناکہ اپنے گھر میں درود پڑھ کر حسین:rda: لکھنا

    کشید کا کرکے گلاب کا عرق فضا میں پیہم چھڑکنا اس کو
    پھر ان سنہری فضاؤں پر روشنی کا پیکر حسین:rda: لکھنا

    حسین پڑھ کر پھر اس کو لکھنا پھر اس کو لکھ کر تم ایسا کرنا
    آج تک تم نے جو بھی لکھا تم اس کا محور حسین:rda: لکھنا

    وہ برچھیاں وہ چمکتے خنجر وہ تپتے صحرا پکارتے ھیں
    تم ایسا کرنا کہ کربلا کے بدن پہ جا کرحسین:rda: لکھنا

    اگرکتابت کا شوق ہو تو کتابِ صبر ورضا میں محسن
    جہاں شہیدوں کا نام لکھنا تو سب سے اوپر حسین:rda: لکھنا
     
  8. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امام حسین علیہ السلام ابن علی علیہ السلام

    جزاک اللہ خیر

    سب دوستوں کی شیئرنگ کا شکریہ
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: امام حسین علیہ السلام ابن علی علیہ السلام

    آپ کا بھی شکریہ حسن جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں