1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از انسان, ‏25 جنوری 2010۔

  1. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ایکسپریس ٹی وی اور اس کے رپورٹر کوئی بھی خبر پکڑ لیتے ہیں اور ایک آدمی پر سارا الزام ڈال کر اس کو میڈیا میں قاتل اور مجرم ثابت کر دیتے ہیں۔
     
  2. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    مثال کے طور پر تازہ واقعہ ہی دیکھ لیجئے ۔ محمد نعیم ایڈووکیٹ کا مقدمہ عدالت میں ہے۔ اب عدالت کا کام ہے کہ وہ مجرم ہے یا نہیں۔ لیکن یہ چینل اسے قاتل ثابت کر چکا ہے اور اسے پھانسی دینے کیلئے پھندا تیار کرنے کی جیسی باتیں کررہا ہے۔کیا یہ ظلم نہیں؟
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    یہ کیا چکر ھے مجھے سمجھ نہیں‌آئی ، ویسے انسان جی شکریہ اس شئیرنگ کا
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    انسان جی ایسا کرنا تو ظلم ہے آپ پلیز کچھ تفصیل کے ساتھ شیئرنگ کریں

    شکریہ
     
  5. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    اگراس دور میں میڈیا عوام الناس کے خیالات کو احکام بالا تک نہ پہنچائے تو اس سے غریب کی داد رسی نہ ہوگی
    اس کےساتھ بعض اوقات میڈیا کئی لوگوں کے لیے وبال جان بن جاتا ہے۔اس کی سمجھ آج تک نہیں آتی ۔
    نہ جانے اس کی وجہ سے لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے ،نہ جانےمیڈیا کی وجہ سے لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کر دیا جاتا ہے۔
    اگ میڈیا محمد نعیم ایڈووکیٹ کو عوام الناس اور احکام بالا تک بات کو نہ پہنچاتی تو شازیہ بچاری کا کیس اس چاردیواری کے اندر رہ جاتا ۔
    اس طرح کے مظلوم لوگوں کی آواز کو جب تک بلند نہ جائے گا تو اس وقت تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا
    اس شئیر نگ کا آپ کا بہت بہت شکریہ
     
  6. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    آپ نینوں خوشی ، حسن اور نواز کا بہت شکریہ۔
    میڈیا کی وکٹمائیزیشن ، ہراساں کرنے ، اور میڈیا ٹرائیل کے پیچھے سستی شہرت حاصل کرنے کا مقصد ہوتا ہے۔
     
  7. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    اگر آپ کے گھر کا کوئی ملازم کاآپ کے گھر میں کسوئی اتفاقی حا دثہ ہو جائے اور وہ باہر جا کر میڈیا کے کسی رپورٹر کو کیمرے کے سامنے یہ بتائے کہ آپ نے اس پر ظلم کیا ہے۔اور یہ فلم بار بار مختلف چینلوں سے باربار سننے کی وجہ سے تھانے میں آپ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے۔ تو میں آپ سے پوچھوں گا کہ
    "اس طرح کے مظلوم لوگوں کی آواز کو جب تک بلند نہ جائے گا تو اس وقت تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا"

    تو آپ کیا جواب دیںگے۔
     
  8. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    اب وکلاء نے میڈیا کو یہ بات سمجھانے کی کو شش کی ہے۔
     
  9. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    میڈیا ٹرائیل کے جرم کی سزا وہی ہونی چاہیئے جس جرم کا اس رپہرٹر / چینل/اخبار نےٹرائیل کیا۔
     
  10. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    السلام علیکم انسان صاحب۔
    میرے خیال میں ایسے مسائل کی وجہ عدم توازن ، پیشہ ورانہ کرپشن اور عدم انصاف ہے
    اگر ہم سب بطور اچھے مسلمان ، توازن ، دیانت اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھیں۔ تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
    اس سلسلے میں قانون سازی بھی ہونی چاہیے اور قومی سطح پر اسلامی تعلیمات کا شعور بھی بیدار ہونا چاہیے۔ آج ہم نے صرف اور صرف مغرب کی پیروی کو ہی ہرترقی کی بنیاد سمجھ لیا ہے اور بدقسمتی سے وہاں کے اصولوں کو بھی پوری طرح خود پر لاگو نہیں کرتے۔ بلکہ صرف وہ نعرے اپنے استعمال میں لاتے ہیں جس سے ہمارے مقاصد حل ہوتے ہوں۔
    میڈیا نے عوامی شعور کو بھی کسی حد تک بیدار کیا ہے۔ اور کررہا ہے۔ لیکن اسکے ساتھ ہی میڈیا یا کسی بھی ادارے کو منہ زور گھوڑے یا شتر بےمہار کی طرح آزادی بھی نہیں‌ہونی چاہیے کہ ہر آزادی کی ایک حد ہوتی ہے۔
     
  11. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    السلام علیکم !
    زہرا جی آپ نے بہت اچھی شیئرنگ کی ہے
    بہت بہت شکریہ
    اگر ہمارے معاشرے میں عدل وانصاف کا بول بالا ہو تو اس وجہ سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
    اگر ایسا نہ ہوا تو بہت سے مسائل جنم پیدا ہو سکتے ہیں ۔
     
  12. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    مگر انصاف کے بول بالے کے لئے جب تک تک ہم یعنی قوم ہوش میں آئے گی۔تو اس وقت تک ایکسپریس کا بدمعاش کتنے لوگوں کی آبرو ریزی کر چکا ھوگا۔

    ایک بات اور ہر بدمعاش کا اپنا اپنا علاقہ ہوتا ھے۔اور کوئی بدمعاش دوسرے بدمعاش کے علاقے میں دخل نہیں دیتا ۔

    اسطرح میڈیا کراچی کےواقعات کی کوریج نہیں کرتا اور کراچی کا بدمعاش اس کے معاملات میں دخل نہیں دیتا۔

    یعنی کراچی کی یہ تصویر میڈیا میں پیش ہوتی ہے کہ وہاں کسی کے گھر میں کوئی ملازمہ نہیں ہوتی اور اگر کوئی ہوتی ہے تو اس پر کوئی ظلم نہیں ہوتا ۔
     
  13. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    میں کافی عرصے سے دیکھ رہا ہوں کہ یہ چینل پیپلزپارٹی کی حمایت کررہا ہے۔
    اس چینل کے عباس اطہر، اسداللہ غالب، مبشرلقمان، کامران شاہد جیسے لوگ ہر جائز ناجائز کام میں‌حکومت کے حمایتی ہیں۔
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    میڈیا بہت کچھ بیان کرتا ھے مگر اس میں سچ کتناہوتا ھے جھوٹ کتنا اور کیا میڈیا کے لوگ بک نہیں جاتے جو میہڈیا پہ پیسا خرچ کرتا ھے میڈیا اسی کا ھے ، سیاستدانوں کی طرح ان لوگوں کا بھی کوئی ایمان نہیں وہ میڈیا کے لوگ ہوں یا وکلا کا کوئی گروہ ہو، سبھی ایک ہی ترازو کے چٹے بٹے ھیں
     
  15. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    اللہ بھلا کرے آپ کا
     
  16. وجدان
    آف لائن

    وجدان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2008
    پیغامات:
    131
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    ویسے میڈیا کی آزادی بلکل آزادئ نسواں جیسی ہے، عورت کو پردہ کی آزادی دی جائے اور مردوں کے برابر لاکر کھڑا کردیا جائے ، تو جو حال معاشرے کا ہوتا ہے بلکل وہی حال میڈیا کی آزادی کا ہے،
    میں ان دنوں بسلسلہ روزگار یو اے ای میں ہوں، یہاں پر جو چیز سب سے زیادہ مجھے عجیب لگی وہ ہے میڈیا، یہاں کا میڈیا کیا مجال جو کسی بھی خبر کو اچھالے، اول تو کوئی بھی ایسی خبر سامنے آتی ہی نہیں جس سے معاشرے میں بے سکونی، بد امنی، بے چینی پیدا ہو، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر جو بھی آتا ہے وہ بہت سکون محسوس کرتا ہے۔ حقیقت میں یہاں بھی جرائم ہوتے ہیں، قتل ہوتے ہیں، راہزنی کی وارداتیں ہوتیں ہیں، یہاں پر بھی مہینوں مہینوں سڑکیں خراب رہتی ہیں لیکن کبھی کوئی میڈیا والا کسی سڑک کی فوٹیج نہیں دیتا۔

    ہمارے ہاں میڈیا کا کردار برائیوں کو سامنے لا کر صرف اور صرف شہرت حاصل کرنا ہے، مثال کے طور پر جیو نیوز کے زیادہ تر لوگ (نام لیکر نہیں بتاووں گا( اپنی ماہانہ تنخواہ امریکہ سے لیتے ہیں، ہمارے ہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو بغیر کسی سپانسر شپ کے ایک پرائویٹ چینل پر بیٹھ کر خوب بولتے ہیں حکومت، امریکہ، معاشرتی مسائل کا بڑھ چڑھ کر رونا روتے ہیں سیاست دانوں کو برا بھلا کہتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر کوئی انہیں کچھ نہیں کہتا۔

    بلیک میلنگ تو بہت چھوٹا لفظ ہے ہمارے میڈیا کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگر سوات میں کسی لڑکی کو کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے تو پوری دنیا کا میڈیا حقوق نسواں پر رونے لگتا ہے کتوں کی طرح منہ اوپر کر کے اپنے آقاووں کو بتاتے ہیں کہ کیسے وہ انکی پھینکی ہوئی ہڈیوں کو حلال کر رہے ہیں، جبکہ انڈیا میں بھرے بازار میں صرف شک کی بنا پر چار پانچ لڑکے ایک لڑکی کو لاتوں اور گھونسوں سے پیٹتے ہیں اسکے کپڑے پھاڑ کر سر عام اسے برہنہ کرتے ہیں مگر کسی انٹرنیشنل میڈیا والے کو حقوق نسواں کا خیال نہیں آتا۔

    امریکی میڈیا پر کبھی ان نوجوان لڑکیوں کے بارے میں نہیں بتایا جاتا جو کم عمری میں ماں بن جاتی ہیں، امریکی اور یورپی نام نہاد معاشرہ کیوں اتنا پرسکون ہے کیوں کہ وہاں میڈیا کی آزادی اس طرح نہیں ہے جس طرح ہمارے ہاں‌ہے۔

    کیوں صرف امن اور صلح کا نعرہ لگانے پوری دنیا پاکستان کا رخ کرتی ہے، کیوں کہ پاکستان وہ میدان ہے جہاں پر کھیلنے والوں پر کوئی پابندی نہیں چاہے وہ کچھ بھی کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لگتا ہے کچھ زیادہ بول گیا، اس سے پہلے کہ کوئی درد مند اٹھ کر مجھے بین یا بلاک کرے، سب کا بہت بہت شکریہ

    پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    حصار بن کے جسکی حفاظت ہوا کرے
    وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے

    پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    میرے خیال میں ہم بحثیت قوم ہر ہر شعبہ میں‌زوال کا شکار ہیں۔
    انفرادی سطح سے لے کر اجتماعی سطح تک
    تعلیمی سطح سے لے کر شعوری سطح تک
    اخلاقی سطح سے لے کر معاشرتی رویوں تک
    معاشی زوال سے لے کر سیاسی بحران تک
    مذہبی منافرتوں سے لے کر علاقائی و لسانی تعصبات تک
    عدالتی "بےانصافیوں" سے لے پولیس کی جگے بازیوں تک
    انتہا پسندی سے لے کر مادرپدر آزاد روشن خیالی تک
    جھوٹے لیڈروں سے لے کر افواہ باز میڈیا تک

    اور اسطح اگر 100 عنوانات بھی گنوا دیے جائیں تو ہر طبقے، ہر سطح، ہر شعبے میں زوال ہی نظر آئے گا۔ (الا ماشاء اللہ یعنی سوائے چند کے جنہیں اللہ نے محفوظ رکھا ہو)

    سو اگر میڈیا بھی اسی زوال کا شکار ہوگیا تو کیا عجب ؟؟؟
     
  18. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    وجدان آپ نے لکھا
    "بلیک میلنگ تو بہت چھوٹا لفظ ہے ہمارے میڈیا کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
    آپ نے خوب لکھا
    اور نعیم نے لکھا
    "سو اگر میڈیا بھی اسی زوال کا شکار ہوگیا تو کیا عجب ؟؟؟"
    مطلب اگر عوام تک بات پہنچانے کا ذریعہ (ذرائع ابلاغ ( غلط بات پہنچا رہے ہیں تو ہم اس طرف سے بھی مایوس ہو جائیں اور کچھ نہ کریں؟
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    نہیں انسان بھائی ۔
    میرا مطلب ایسا ہرگز نہیں تھا۔
    میرے کہنے کا مطلب تھا کہ ہر شعبہ حیات جب زوال کا شکار ہوجائے تو پھر اجتماعی کوشش کرکے اجتماعی تبدیلی یعنی پورے ظالمانہ و غیر منصفانہ نظام ہی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔ وہ سارے عناصر غیر مستحکم و کمزور پڑ جائیں یا اپنے کیفر کردار کو پہنچ جائیں جو ایسے انسانیت کش نظام کو تحفظ دیتے ہیں۔ خواہ وہ مفاد پرست و غدار سیاستدان ہوں، کرپٹ بیوروکریسی ہو، بددیانت جج ہوں ، راشی پولیس آفیسر، عزتیں اچھالنے والا میڈیا ہو یا این آر او سے پوتر ہونے والے قوم کے لٹیرے ۔ قوم کسی نیک، صالح ، اہل اور اعلی کردار کے حامل قائد کی قیادت میں جمع ہو کر ان سارے مگرمچھوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈال کر اپنے غصب شدہ حقوق واپس لے کر ملک و قوم کو عزت و وقار اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا چاہیے۔

    ورنہ خواہ مخواہ اپنا خون جلائے جانے سے کیا فائدہ ۔ ہم سب کو عملا کسی نہ کسی طرح شعوری انقلاب کی طرف بڑھنا چاہیے۔
     
  20. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    "ہم سب کو عملا کسی نہ کسی طرح شعوری انقلاب کی طرف بڑھنا چاہیے۔ "

    ھق ہے۔
     
  21. وجدان
    آف لائن

    وجدان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2008
    پیغامات:
    131
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    نعیم صاحب، بہترین اور اعلٰی لکھا آپ نے،

    جب قومیں زوال کا شکار ہوتی ہیں تو کوئی غیبی مدد نہیں آتی ان کے لیئے تا حال کہ وہ خود اپنے آپ میں‌انقلاب نا لائیں،

    بقول شاعر:

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نا جس کو ہو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

    ہمارے ہاں بھی ایک عدد خونی انقلاب کی اشد ضرورت ہے۔ خون تو ویسے بھی بہہ ہی رہا ہے بس دیکھنا یہ ہے کون انقلاب کی بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوتا ہے۔


    شکریہ
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    وجدان بھائی ۔ یہ ایک الگ موضوع ہے
    انقلاب کیسا ہو ۔ پرامن ہو یا خونی ہو ؟ ماقبل انقلاب کونسے مراحل ہوں۔ ما بعد انقلاب کیا مقاصد ہوں۔ یہ سب بعد کے مراحل ہیں۔
    سب سےپہلے تو ہمیں قومی طور پر ایک مجموعی بڑی تبدیلی کے لیے عزم کرنا ہوگا۔ اور یہ کام کسی قیادت کی رہنمائی میں متحد ہوکر ہی ممکن ہے۔
     
  23. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    کون کہتا ہے کہ پاکستان میں انقلاب نہیں‌آیا

    18 فروری کے بعد منتخب حکومت انقلاب لے کر آئی ہے اور اس انقلاب کو لانے میں ہماری عوام کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اس انقلاب کے ثمرات ملاحظہ فرمائیں۔

    1۔ الیکشن کے بعد ڈالر 60 روپے سے ہوکر 87 روپے کا ہوگیا۔
    2۔ گندم 450 روپے من سے بڑھ کر 1050 روپے سے اوپر ہوگئی۔
    3۔ چینی 32 روپے سے بڑھ کر 80 روپے کی ہوگئی۔
    4۔ کرپشن میں پاکستان 48 ویں نمبر سےترقی کرکے 41 نمبر پر آگیا۔
    5۔ ہر وزیر کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔
    6۔ باہر سے 4 ارب ڈالر کا سرمایہ آیا جسے لانے میں آئی ایم ایف نے ہماری کافی مدد کی۔
    7۔ کون کہتا ہے کہ پاکستان میں واٹر کی کمی ہے بلیک واٹر ہے ناں
    8۔ پہلے کراچی میں‌ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کبھی کبھار ہوتے تھے اب ہرروز ہوتے ہیں گویا ملک کی آبادی کم ہورہی ہے۔
    9۔ پہلے مہینے میں دویا تین خودکش حملے ہوتے تھے اب ہرروز ہی ہوتے ہیں یعنی آبادی کنٹرول ہورہی ہے۔
    10۔ پہلے لوڈشیڈنگ چار سے پانچ گھنٹے ہوتی تھی اب بجلی کبھی کبھار آتی ہے یعنی بجلی کے بل کی بچت۔
    11۔ پہلے جنرل مشرف کی‌صورت میں‌ملٹری ڈکٹیٹرشپ تھی اب پیپلزپارٹی، ن لیگ، ایم کیو ایم، جے یوآئی مولانا فضل الرحمان، اے این پی کی صورت میں سول ڈکٹیٹرشپ ہوتی ہے۔
    12۔ پہلے ایک جماعت ق لیگ، ایم کیوایم کی دیہاڑیاں لگتی تھی۔ اب ساری جماعتیں دیہاڑیاں‌لگاتی ہیں۔
    13۔ پہلے صرف وعدے ہوتے تھے اب وعدے قرآن وحدیث نہیں ہوتے۔
    14۔ پہلے وزیراعلٰی ہوتے تھے اب خادم اعلٰی ہوتے ہیں۔
    15۔پہلے صرف بل تھے اب کیری لوگر بل

    دیکھو کیسا انقلاب آیا ہے بقول فیض
    اب راج کرے گی خلق خدا
     
  24. وجدان
    آف لائن

    وجدان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2008
    پیغامات:
    131
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    راشد صاحب بہت بہترین اور اعلٰی بات کی آپ نے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اور جناب نعیم صاحب، یہ پہلے اکھٹے ہونے والی بات اور عزم کی بات کچھ میری سمجھ میں نہیں آئی مطلب پہلے ہم بیٹھ کے سوچیں گے کہ انقلاب خونی ہوگا یا آبی انقلاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے آبی انقلاب بھی آنے والا ہے، اللہ تعالٰی پتہ نہیں کس نیک آدمی یا نیک ہستی کی وجہ سے بارش کا پانی دے دیتا ہے اور فصلیں اگ بھی آتی ہیں اور روٹی مل جاتی ہے ورنہ جو دریاووں کا حال ہے (جسکی طرف کسی کی کوئی توجہ نہیں( قحط آئے گا اور ہم اسے آبی انقلاب ہی کہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آپ ایک عام آدمی کو پوچھیں کہ اسکے مسائل کیا ہیں تو آپ کو پتہ لگے گا کونسی آگ ہے جو ہر بندے کے دل میں لگی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف ضرورت ہے بارش کے پہلے قطرے کی ضرورت ہے ایک ایسی آواز کی جو آج سے پہلے صرف 14 آگست 1947 کو لگی تھی،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،ہر چیز سے بالا تر ، ہر خوف سے عاری، موت کا دور دور تک کوئی نشان نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ تھا انقلاب، خونی انقلاب

    "لے کے رہیں گے پاکستان، بن کے رہے گا پاکستان"

    ایسے ہی انقلاب کی ضرورت ہے بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور انشاء اللہ ضرور آئے گا ایسا انقلاب، ایک دن بہت جلد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  25. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    یہ شعر غالبا کچھ یوں‌ہے کہ:

    فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے


    اگلا مصرعہ البتہ درست ہے میرے خیال میں۔
     
  26. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: الیکٹرونک میڈیا کا بلیک میلر چینل / رپورٹر ز

    نعیم نے لکھا

    بھائی آپ نے بات چھیڑ دی تو عرض کرتا ہوں۔ کہ آج سے تقریبا 10-12 برس پہلے تک ، میرے ذاتی مشاہدے کے مطابق حسن نثار بذات خودایک میڈیا بلیک میلر تھا۔ شریف لوگوں کی کمزوری پکڑ کر عزت اچھالنا یا اچھال کر خاموش ہونے کی رقم وصول کرنا ان صاحب کا طریقہ واردات تھا۔ نعیم بھائی کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں