1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

القاعدہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی : ایمن الظواہری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 ستمبر 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    القاعدہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی : ایمن الظواہری

    سرینگر (آن لائن) القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری نے کشمیر میں بھارت کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی مسلمان مشکلات کا شکار ہیں ان کی مدد کے لئے جہاد کیا جائیگا تاہم مجاہدین مسجد بازاروں میں حملوں سے باز رہیں جبکہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کا احترام کیا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کی ایک ویب سائٹ مونٹرنگ سروس کی جانب سے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا بیان شائع کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر میں بھارت کے ساتھ پہلی دفعہ لڑنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لڑائی کے دوران غیر مسلموں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی اور انہیں ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصائب و مشکلات سے نجات دلانے میں وہ خاموش تماشائی بن کر نہیں رہیں گے کشمیر کو بھارت کے تسلط سے نکالنے کے لئے القاعدہ اپنی خدمات انجام دے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی مسلمان مصیبت میں ہیں وہاں پر جہاد کیا جائیگا ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں