1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

السلام علیکم ۔ معزرت

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏19 اگست 2008۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    السلام علیکم۔

    امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرے مشاہدے کے مطابق انتظامیہ اور ارکان ہماری اردو پیاری مجھ سے نا خوش ہیں۔۔۔۔۔۔مجھے نہیں معلوم کس لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں نے یزید کو غلط کہا ۔۔اس لیئے شاید۔۔۔
    پرویز مشرف اور الطاف حسین کی حمایت کی شاید اس لیئے۔۔۔۔۔۔
    یا لوگوں کو میرے شیعہ یا رافضی ہونے کا شعبہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔شاید اس لیئے۔۔۔۔۔
    نا تو میں شیعہ ہوں نا رافضی۔۔۔۔۔الحمداللہ

    میں نے بار بار معافیاں بھی مانگی ہیں سوری بھی کیا ہے۔۔۔۔اور بعض اوقات مزاق مزاق میں پتا نہیں‌کیا کیا کہہ جاتا ہوں۔۔اس کے لیئے بھی سوری کیا ہے۔۔۔

    میری آئی ڈی کاشفی بھی بلاک ہو چکی ہے ۔۔۔کسی وجہ کی بنا پر۔۔۔۔۔۔۔ناراض انتظامیہ یہ بھی نہیں بتاتی کہ کس لیئے۔۔۔۔۔

    ان سب وجوہات کی بنا پر میں یہ سوچنے پر مجبور ہو چکا ہوں کہ آپ سب سے معزرت اور معافی مانگ لی جائے۔۔۔۔
    میری کسی بات کی وجہ سے ۔۔کسی عمل کی وجہ سے۔۔۔۔میرے کسی تلخ لہجے کی بنا پر۔۔۔۔۔یا پھر میری کسی بھی حرکت کی وجہ سے۔۔۔اگر انتظامیہ یا ارکان ہماری اردو پیاری اردو میں سے کسی کا بھی دل دکھا ہے تو میں دل کی اتہا گہرائی سے معافی مانگتا ہوں سوری کرتا ہوں۔۔۔
    حماد بھائی ، دریاب اندلسی، نعیم بھائی، آبی بھائی ، عبدالرحمن سید صاحب، عبدالجبار بھائی، ساگراج بھائی، سیف بھائی، عرفان بھائی، پنل بھائی ، این آر بی بھائی، نادر بھائی، ادا سائیں مجیب بھائی، آزاد بھائی، محبوب بھائی، وسیم بھائی ، پیاجی بھائی، برادر بھائی نوید بھائی، مسز مرزا، مریم سیف ، عائشہ صاحبہ، زاہرا صاحبہ، نور صاحبہ، لاحاصل صاحبہ، سعدیہ صاحبہ اور دیگر اراکین آپ سب سے معافی اور معزرت کرتا ہوں اگر کوئی بات بری لگی ہے میری تو یا میری کسی بات کی وجہ سے آپ کا دل دکھا ہے تو ۔۔۔پلیز مجھے معاف کر دیں۔۔۔۔

    آپ سب سے معافی کا طلبگار۔۔۔
    کاشفی
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    کاشفی بھائی اپ ہمارے بہت اچھے بھائی ہیں جو اپنی باتوں سے اس فورم کو ماحول کو خوشگوار بنائے رکھتے ہیں۔ کم از کم مجھے تو آپ سے قطعی کوئی شکائت نہیں :hands: :dilphool:
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ویسے کاشفی بھائی مجھے کوئی شکائت نہیں آپ سے لیکن بس ایک سوال پوچھنا چاہ رہی ہوں۔۔۔۔۔اپنے مشرف صاحب سے کوئی ڈیل پکی ہو گئی ہے جو آپ ان کے لیئے ایسے دعاگو ہیں :hasna: ماشاءاللہ ویسے مشرف صاحب کافی خوش قسمت ہیں جنہیں آپ کی اتنی دعائیں مل رہی ہیں۔ اللہ قبول فرمائے آمین :khudahafiz:
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم کاشفی بھائی ۔ مجھے بھی آپ سے کوئی شکایت نہیں۔
    البتہ ایک دوست اور بھائی ہونے کے ناطے اتنا ضرور کہوں گا آپ ضرورت سے زیادہ جذبات ہیں۔ جذباتی ہونا اچھی بات ہے۔
    لیکن دوسروں کی آراء کو خندہ پیشانی سے سننا اور قبول کرنا بھی اعلی اخلاق کی نشانی ہے۔

    کسی شخص کو ایک بزرگ نے نصیحت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کبھی خود کو اللہ یا اسکے رسول :saw: جیسا مت سمجھنا۔
    وہ شخص چکرا گیا اور حیرت سے پوچھا ۔
    اے حضرت ! یہ آپ نے سوچ بھی کیسے لیے کہ میں معاذاللہ کبھی خود کو اللہ یا اسکا رسول یا ان جیسا سمجھنا شروع کردوں گا۔
    بزرگ نے وضاحت کرتے ہوئے فرمایا
    " دیکھو !‌ اللہ جیسا مت بننے کی نصیحت سے مراد یہ تھی کہ یہ صفت صرف اللہ کی ہے کہ وہ جو چاہے ، سو ہوجائے۔ کسی بندے کی یہ مجال نہیں۔ اس لیے خود کو ہمیشہ بندہ سمجھنا۔ ضروری نہیں کہ تم جو چاہو اور جیسا چاہو ویسا ہی ہوجائے

    اور یہ شان صرف رسول :saw: کی ہے کہ کوئی اسکی بات کی مخالف نہ کرے کیونکہ رسول کریم :saw: کی بات امرِ الہی ہوتا ہے اور امتی کو یہ حق نہیں کہ زبانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے ہوئے امرِ الہی کی خلاف ورزی کرے۔
    لہذا تم کبھی یہ مت سمجنا کہ کسی کو تمھاری بات کی مخالفت کا حق ہی نہیں۔ بلکہ خود کو امتی کے درجے پر رکھ کر وسعتِ نظری کے مخالف آراء کو برداشت کرنا۔"


    کاشفی بھائی ۔ آپ ہی نے کہیں پوسٹ کیا تھا کہ " سچا دوست وہی ہے جو تجھے تیرا عیب منہ پر بیان کردے" بس اسی خیال سے آپ کی خدمت میں یہ سب عرض‌کردیا ہے۔ لیکن پیشگی معذرت کے ساتھ ۔ امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے۔

    اللہ تعالی آپ کو معہ اہل خانہ ہمیشہ کامیابی و شادمانی عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    کاشفی مجھے آپ سے کوئ شکایت نہں
    جس وجہ سے اپ کو بین کیا گیا میں ان بحثوں میں پڑتی ہی نہں :no:
     
  6. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شکریہ بہت بہت۔۔ :dilphool:
     
  7. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26

    شکریہ بہت بہت۔۔ :dilphool:
     
  8. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔

    آپ کی نصیحتوں پر عمل کرونگا۔۔انشاء اللہ

    شکریہ بہت بہت۔۔۔جزاک اللہ :dilphool:
     
  9. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    کاشفی بھیا آپ نے مجھ سے معافی کیوں مانگی ہے۔ مجھے تو آپ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ اور نہ آپ سے کوئی شکایت ہے۔ آپ اپنے کاشفی بھیا تھے، ہیں اور رہیں گے ، انشاءاللہ۔
    اپنا خیال رکھیں۔ اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین
    :dilphool:


    ویسے ایک بات کہوں اگر آپ کو برا نہ لگےتو۔ مجھے ذاتی طور پر پرانے کاشفی بھیا (جو ہر وقت ہنستے مسکراتے رہتے تھے، اور ہر طرف خوشیاں ، محبت اور مسکراہٹیں بکھیرتے رہتےتھے) زیادہ پسند ہیں :suno:
     
  10. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شکریہ بہت بہت ساگراج بھائی۔۔۔ :dilphool:
    مجھے بھی میری آئی ڈی میرا نام کاشفی پسند ہے۔۔۔ :dilphool:

    آپ تعالی آپ کو آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین۔۔۔ثم آمین
     
  11. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کاشفی بھائی
    نہ جانے آپ کو یہ غلط فہمی کیوں ہو گئی کہ سب لوگ آپ سے ناراض ہیں۔
    تلخ ترین باتوں کے باوجود میں نے آپ کو بھائی ہی کہا ہے۔
    آپ کو یاد نہیں یہ بات میں بہت پہلے بھی کہنا چاہتا تھا کہ کسی دوسری لڑی میں آپ نے کہا تھا کہ یا تو سیف کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی جائے یا میری رکنیت ختم کر دی جائے ۔ ۔ ۔ یہ آپ ہی کا مطالبہ تھا شاید جس کی بنا پر کاشفی کی آئی ڈی بند کر دی گئی ہو ۔ ۔ ۔ آپ کو اس کا حوالہ بھی دینا چاہیے تھا۔

    اس فورم پر گرمی سردی تو ہوتی ہی رہتی ہے لیکن کسی کو کسی سے کسی بھی قسم کی دشمنی نہیں ہو سکتی ۔ ۔ ۔ آپ کھلے دل سے آئیں کھلے دل سے بولیں ۔ ۔ ۔ آپ کو کس نے روکا ہے۔

    اوپر جن بھائیوں نے آپ کو مشورہ دیاہے بہت صائب ہے اور امید ہے کہ آپ اس کا دھیان رکھیں گے۔ اور دل سے یہ بات نکال دیں کہ کوئی بھی آپ سے ناراض ہے یا کوئی پرخاش رکھتا ہے ۔ ۔ ۔ بھائی جواب میں تو ان ہی باتوں کا ذکر آئے گا ناں جو آپ نے کی ہوں گی تو ان پر آپ کی ناراضگی یا کسی دوسرے کی ناراضگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہونا چاہئیے۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم کاشفی بھائی ۔
    اللہ تعالی آپکو خوش و خرم رکھے۔ آمین
    اور شکر اس باری تعالی کا کہ جس نے ہم سب کے دل اسلام اور پاکستان کے رشتے میں باہم جوڑ دیے ہیں۔
    دعا ہے کہ اللہ تعالی ، اسکے حبیب :saw: انکے پیاروں ، دین اسلام اور وطنِ عزیز کی محبت کا رشتہ ہمارے دلوں کو ہمیشہ جوڑے رکھے۔ آمین بحرمتِ النبی رحمۃ اللعلمین :saw:
    اگر میری کسی بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں‌بھی معافی کا درخواستگذار ہوں۔ :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں