1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الزائیمر

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏3 جولائی 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    خون میں شکر کی کمی دماغی بیماری الزائیمر کا باعث بن سکتی ہے
    الزائیمر


    دماغ کی بیماری الزائیمر پر ہونے والی جدید طبی تحقیق کے مطابق خون میں شکر کی مقدار کی کمی سے یادداشت کی کمی واقع ہونے لگتی ہے جو مہلک بیماری الزائیمر کا پیش خیمہ ہے۔ یورپ کے معروف طبی جریدے ”نیورون“ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جس وقت خون میں شکر کی مقدار کم ہوتی ہے تو دماغ کو گلوکوز کی مقدار بھی کم ملتی ہے جس کی وجہ سے دماغ کی سرگرمی کم ہوجاتی ہے اور اس سے ایک خاص نوعیت کی پروٹین الزائیمر بیماری کو متحرک کرنے کا باعث بنتی ہے۔
    طبی ماہرین نے کہا ہے کہ خون میں شکر کی مقدار اور سطح کو نارمل حالت میں رکھ کر اس بیماری کو روکنے کی کامیاب کوشش کی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا بھی لازمی ہے کیونکہ بلڈپریشر زیادہ ہونے سے بھی دماغ میں گلوکوز کی فراہمی کے تناسب میں گڑ بڑ پیدا ہو جاتی ہے۔

    علاوہ ازیں طبی جریدے نیورالوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گہری نیند میں ٹانگیں ہلانے، کک مارنے یا سوتے میں رونا دماغی بیماری ”پارکنسن“ کی ابتدائی علامات ہیں۔ اگر اس طرح کے مریض میں تیزی سے آنکھیں چھپکنے کی عادت موجود ہو تو پارکنسن کی بیماری کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ یہ بیماری عموماً 50 سال کے مردوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ ان مریضوں میں اس بیماری کی دیگر واضح علامات اس کے علاوہ ہوتی ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر بچوں میں اس طرح کی علامات زیادہ ہوں تو 12 سال کی عمر تک اس بیماری کے آثار واضح ہونے لگتے ہیں۔ طبی ماہرین نے سونے میں باتیں کرنے اور چلنے کی علامات کو بھی پارکنسن کی معمولی علامات میں شامل کیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نیند میں خلل کی تمام علامات کو دور کرنے کے لئے علاج کرانا ضروری ہے یہ خلل فرد کو بتدریج دماغی بیماریوں کی طرف لے جاتا ہے۔
    بشکریہ روزنامہ جنگ
     
  2. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: الزائیمر

    معلوماتی مضمون ہے
    اس کا مطلب ہے میں چینی کا استعمال زیادہ کر دوں؟
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: الزائیمر

    موٹا ہونے کا اردا ہے کیا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں