1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

البرادعی اسلامی عقائد کے لئے خطرہ ہیں: فتوی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از سنی آن لاین, ‏30 اپریل 2010۔

  1. سنی آن لاین
    آف لائن

    سنی آن لاین ممبر

    [​IMG]
    دبئی - العربيہ.نیٹ

    مصر کے مشہور اسلامی اسکالر یوسف البدری نے ایک فتوے میں آئی اے ای اے کے سابق سربراہ محمد البرادعی کو اسلام کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

    البرادعی کے خلاف یہ فتوی ملک میں فری مسین تحریک اور بہائیوں کی تقریبات منظم کرنے کے الزام میں عائد کیا گیا ہے۔ لندن سے شائع ہونے والے روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق ایسی تقریبات کا انعقاد اسلام اور اس کے پیروکاروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

    علامہ البدری نے اپنے فتوی میں مزید کہا ہے کہ البرادعی کا ایسی تقریبات کے انعقاد کو شہریوں کو حاصل دینی آزادی کا مظہر قرار دینا انتہائی گمراہ کن بات ہے۔ یہ دین سے پھرنے، اسلام کے خلاف کھلی جنگ ، مسجد اقصی کی شہادت اور حج کو اسراِئیلی شہر یافا منتقل کرنے جیسے گناہ کبیرہ کے زمرے میں آتی ہے۔

    علامہ البدری نے یہ بات زور دیکر کہی کہ فری میسن اور "بہائی" تقریبات کا اعتراف اسلام پر کاری ضرب لگانے کی کوششوں کا ساتھ دینا ہے۔

    مصر میں عمومی بحث چل رہی ہے کہ البرادعی اگر صدارتی انتخاب لڑنے کی سخت شرائط پوری کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ حکمران جماعت کے سربراہ حسنی مبارک یا ان کے بیٹے جمال مبارک کے مد مقابل صدارتی انتخاب میں امیدوار ہو سکتے ہیں۔

    مصری صدر حسنی مبارک خریف میں پارلیمانی اور سنہ 2011ء میں شفاف انتخابات کرانے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ تاہم یہ بات واضح نہیں کہ وہ خود ان انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں