1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اقوالِ محبت

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏22 جولائی 2010۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    اقوالِ محبت​


    لاحاصل محبت اوردیوانگی دونوں ہی جنوں کی حدوں تک لے جاتے ہیں دونوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔
    ********


    محبت قبضہ نہیں کرتی نہ اس پر قبضہ کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ محبت کے لئے محبت ہی کافی ہوتی ہے۔
    ********


    محبت تو پتوں کی سائیں سائیں کی طرح ہوتی ہے۔ نہ دکھائی دیتی ہے نہ پکڑ میں آتی ہے، بس حصار میں لےلیتی ہے۔
    ********



    محبت کے آگے ساری منطقیں، سارے جواز بے کار ہوجاتے ہیں۔ یہ بڑا انوکھا جذبہ ہے جو آپ سے اپنا آپ بھی چھین لیتا ہے۔
    ********


    محبت سماجی رشتہ نہیں ہے، یہ تو قلبی رشتہ ہے جو بعض اوقات سماجی رشتوں کے تصادم میں آجاتا ہے۔
    ********


    محبت کیا ہے صرف چار حرفوں کا مجموعہ لیکن سمندر کی گہرائی سے بھی گہری ہے۔
    ********



    محبت اظہار نہیں مانگتی مگر کبھی کبھی اظہار کر دیناچاہیئے دوسرے کو مطمئن کرنے کے لئے۔
    ********


    محبت کسی کوپانے کا نام نہیں بلکہ سکون حاصل کرنے کا نام ہے۔ اگر آپ کسی کو چاہتے ہیں تو ضروری تو نہیں کہ وہ آپ کو مل جائے۔ وہ آپ کوملے نہ ملے اس کی محبت آپ کے دل میں پہلے کی طرح موجود و تروتازہ رہتی ہے۔
    ********


    یہ محبت ہی تو ہے جو اگر روٹھ جائےتو انسان کے چہرے سے تمام رنگ چھین لیتی ہے اور اگر مل جائے تو قوس قزح کے تمام رنگ چہرے پر بکھیر کر اسے اتنا خوبصورت کر دیتی ہے کہ وہ خود حیران رہ جاتا ہے۔
    ********



    محبت ایک ایسی چیز ہے جو اگر کسی سے کریں اور ہمیں وہ مل جائے تو چند دن خوشی کے بعد ہمیں اس سے وہ محبت نہیں رہتی جو کہ پہلے تھی۔ اور اگر وہ چیز ہمیں نہ ملے تو ہم اسے آخری وقت تک چاہتے رہتے ہیں۔
    ********


    محبتوں میں بدگمانی نہیں ہونی چاہیئے۔ محبت کی ہے تو اعتبار کرنا سیکھو اگر وہ خفاہے تو اسے منا لو کہ محبت ہمیشہ اس مان سے روٹھتی ہے کہ اسے منا لیا جائے۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اقوالِ محبت

    بہت خوب -
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اقوالِ محبت

    بہت خوب آزاد جی واہ اچھی شئیرنگ ھے
     
  4. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اقوالِ محبت

    زبردست شئیرنگ ہے آزاد بھائی ، بے حد شکریہ آپکا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں