1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

افغان طالبان میں اختلافات اور دشمنی، دو نوں دھڑے ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل

Discussion in 'کالم اور تبصرے' started by لطیف عثمان, Nov 11, 2015.

  1. لطیف عثمان
    Offline

    لطیف عثمان ممبر

    Joined:
    Jan 29, 2015
    Messages:
    57
    Likes Received:
    26
    ملک کا جھنڈا:
    جولائی میں طالبان کے سابق امیر ملّا محمد عمر کے انتقال کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی مزاحمتی تحریک کے دو دھڑے بن گئے ہیں اور وہ ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہیں۔ واضح رہے کہ ملا اختر منصور کے مخالف عسکریت پسندوں نے گزشتہ ہفتے ایک بڑے جرگے میں ملا محمد رسول کو طالبان تحریک سے الگ ہونے والے دھڑے کا امیر منتخب کیا تھا۔ گذشتہ روز اس دھڑے کے الگ ہونے کے بعد ان دونوں دھڑوں میں خونریزجھڑپوں میں ملا داداللہ گروپ کے ساٹھ اور اختر منصور گروپ کے بیس جنگجو مارے گئے ہیں۔

    دہشتگرد طالبان کے نام سے پچھلے دس سال میں اتنے بے گناہوں کو قتل کر چکے ہیں کہ اب اُن کا شمار بھی آسان نہیں ہے۔ اُن کا اصرار ہے کہ یہ سب وہ خدا کے لیے اور خدا کے احکام کی پیروی میں کر رہے ہیں۔ کیا یہ جہاد ہے ؟ اسلام جس جہاد کا حکم دیتا ہے، وہ خدا کی راہ میں جنگ ہے، اِس لیے اخلاقی حدود سے بے پروا ہو کر نہیں کیا جا سکتا۔ قرآن میں جہاد کا حکم جس آیت میں دیا گیا ہے، اُس کے الفاظ ہی یہ ہیں کہ ’’اللہ کی راہ میں اُن لوگوں سے لڑو جو تم سے لڑیں اور اِس میں کوئی زیادتی نہ کرو، اِس لیے کہ اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے دوران میں عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرمایا ہے۔ یہ خدا کی شریعت ہے، مگر طالبان کیا کر رہے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ طالبان خود اِن جرائم کے مرتکب ہیں اور اپنے اعترافات کی گواہی شب و روز خود اپنے محضر پر ثبت کر رہے ہیں۔

    اس نئے دھڑے کے ظہور سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کی بحالی میں نئی رکاوٹ حائل ہوگئی ہے جبکہ افغان حکومت پہلے ہی طالبان سے مذاکرات میں پس وپیش سے کام لے رہی ہے۔
     
  2. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    Joined:
    Oct 10, 2015
    Messages:
    5,415
    Likes Received:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جب روس کی فوج افغانستان میں آئی تھی اس وقت تو تمام دھڑے متحد ہوگئے تھے مگر روسی فوج کے انخلا کے فورا بعد اس وقت بھی افغان دھڑے آپس میں الجھ پڑے تھے ۔۔۔ شاید یہ ان کی طبعیت میں شامل ہے
     

Share This Page