1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

افغانستان : یونیفارم پہنے شخص کی فائرنگ‘ حملہ‘ 3 امریکی‘ ایک اطالوی فوجی ہلاک

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏9 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    افغانستان : یونیفارم پہنے شخص کی فائرنگ‘ حملہ‘ 3 امریکی‘ ایک اطالوی فوجی ہلاک
    کابل (بی بی سی) افغانستان میں حکام کے مطابق افغان فوجی کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج ایساف کے مطابق بظاہر یہ ’سکیورتی فورسز کے اندر سے حملہ‘ تھا۔ حکام کے مطابق پاکسان کی سرحد سے متصل صوبہ پکتیا میں ہونے والے حملے میں بین الاقوامی افواج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دریں اثنا اطالوی حکام کے مطابق فرح صوبے میں ہونے والے ایک حملے میں ایک اطالوی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اطالوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق افغان فوجی کیمپ کی جانب لوٹ رہا تھا تو اس پر طالبان کے حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ اطالوی خبر رساں ادارے اینسا کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص نے گاڑی پر دستی بم پھینکا تھا۔ صوبہ پکتیا میں ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے بعد بین الاقوامی افواج نے جوابی فائرنگ کی۔ ایساف حکام ان واقعات کو ’گرین آن بلیو‘ حملے کہتے ہیں اور ان واقعات میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس افراد اپنی بندوقوں کا رخ اتحادی فوجیوں کی جانب کردیتے ہیں۔ گرین سے مراد افغان فوج جبکہ نیلے سے مراد نیٹو فوج ہے۔ حکام نے اس نوعیت کے واقعات کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں لیکن اکا دکا واقعات اب بھی عام ہیں۔ اس طرح کا آخری واقعہ تقریباً ایک ماہ پہلے پیش آیا تھا۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں