1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

افغانستان : خانقاہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏9 مارچ 2015۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    افغانستان : خانقاہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک
    Posted on March 9, 2015 By Geo4 Webmaster بین الاقوامی خبریں

    کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کی ایک خانقاہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد مارے گئے۔

    مرنے والوں میں خانقاہ کے سجادہ نشین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد خانقاہ میں داخل ہوئے اور لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

    حملے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    http://www.geourdu.co/khabrain/world-news/afghanistan-monastery-armed-men-firing-people-dead-kabul/
     
  2. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    ہم جس دین حق کے پیروکار ہیں اس نے انسانی جان کی حرمت کو سب سے اہم قرار دیا ہے اور ہم اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ اسلام نے ایک انسانی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے اور قتل کو پوری انسانیت کا قتل کے مترادف قرار دیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اسلام اس بات کی تلقین کرتا ہے کہ روزہ مرہ معاملات میں ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کیا جائے۔
    طالبان دہشتگرد۔ طاقت کے بل بوتے پر اپنے سیاسی و مذہبی عقائد، عوام پر زبردستی مسلط کرنے کے درپے ہیں ہیں جو اسلام کی روح کے خلاف ہے۔. اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جو کسی بربریت و بدامنی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.
    قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔ فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔
    ’’جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد (پھیلانے کی سزا) کے (بغیر، ناحق) قتل کر دیا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا۔‘‘) المائدة، 5 : 32(
     

اس صفحے کو مشتہر کریں