1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

افطار توپ: رمضان کی شادمانی اور مسلمانوں کے دبدبے کی علامت

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏28 جولائی 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    افطار توپ: رمضان کی شادمانی اور مسلمانوں کے دبدبے کی علامت
    ڈیجیٹل دور میں بھی متعدد عرب ملک منفرد قدیم روائت پر عمل پیرا ہیں÷

    [​IMG]
    یمنی دارلحکومت کی پہاڑی سے رمضان توپ فائرنگ سے افطاری کا اعلان کیا جا رہا ہے
    یمنی دارلحکومت کی پہاڑی سے رمضان توپ فائرنگ سے افطاری کا اعلان کیا جا رہا ہے
    یمنی دارلحکومت کی پہاڑی سے رمضان توپ فائرنگ سے افطاری کا اعلان کیا جا رہا ہے​
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

    رمضان المبارک میں توپ کے گولوں کی گھن گرج سے تقریبا پوری عرب دنیا میں وقت افطارکا اظہار ہوتا ہے۔ چٹانی پہاڑوں اور پھیلے صحراوں کے بیچوں بیچ دور و نزدیک بکھرے عرب قبیلوں کے لیے اعلان افطار کی یہ سہولت پچھلی کئی صدیوں سے چلی آرہی ہے اور آج ڈیجیٹل اور الیکٹرانکس کی بے پناہ ترقی کے باوجود توپ و تفنگ سے لیس یہ عرب روائت جاری و ساری ہے۔ مورخین اسے رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مسلمانوں کے آنگن میں اترنے والی شادمانی کے اظہار کے ساتھ ساتھ ان کے اجتماعی رعب اور دبدبے کی علامت بھی قرار دیتے ہیں۔

    عرب تمدن اور ثقافت میں اہم درجہ پا جانے والی یہ روائت جدید سہولتوں کے فراہم ہو جانے کے بعد اگرچہ اپنے ابتدائی برسوں کے مقاصد پورے تو نہیں کرتی لیکن ایک یادگار علامت کے طور آج بھی مکہ کی پہاڑیوں سے لیکر خلیجی ممالک اور افریقی سرحدوں تک موجود ہے۔ جدید مکہ میں مدفیہ کی پہاڑی پر نصب کی گئی توپ مکہ کی قدیم روائت اور ترقی کا حسین امتزاج ہے۔
    [​IMG]

    مسجد حرام کے جلو میں مکہ کی رمضان توپ جبل مدفیہ پر: بشکریہ عکاظ
    سعودی ادارہ برائے سفارتی مطالعہ جات میں عرب کی جدید تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد قوئدی کا کہنا ہے پرانے وقتوں میں توپ کے گولے فائر کرنے کا طریقہ بوقت افطار اس لیے رائج کیا گیا کہ تب کلائیوں پرگھڑیاں اور گھروں میں گھڑیال تھے نہ ہی آواز بڑھانے والے جدید آلات میسر تھے۔ سحر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھنے والوں نمازوں کے لیے بلانے کی خاطرمکہ کے موذن چار میناروں سے اذان بلند کرتے ، چاروں میناروں سے اذان کی آواز چاروں اطراف میں پھیلتی۔''
    پروفیسر قوئدی اپنی کتاب ''مکہ میں عثمانی دور حکومت'' میں لکھتے ہیں کہ مکہ میں توپ کے گولے سے افطاری کا وقت بتا نے کی روائت دورعثمانی میں شروع ہوئی اور ایک اونچی پہاڑی سے توپ کا گولہ فائر کیا جاتا تھا تا کہ آواز دور تک جائے مکہ شہر کے بڑے حصے تک یہ آواز پہنچ جاتی تھی. پروفیسر قوئدی کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں افطاری کے وقت توپ کا گولہ فائر کرنے کی روائت آج بھی جاری ہے، تاہم آج اسے جاری رکھنے کی وجہ محض ایک روائت کا احترام ہے۔
    بعض لوگوں کا خیال ہے کہ توپ کا رمضان میں یہ استعمال عثمانی دور سے پہلے مملوک دور سے شروع ہوئی ،جبکہ قوئدی کے مطابق اگر یہ دور عثمانی سے پہلے شروع ہوتی تو اس پہلے دور کے اختتام تک جاری رہنی تھی۔

     
  2. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    آج بھی یہ روایت مکہ المکرمہ میں چلی آ رہی ہے. حرم کعبہ میں مغرب کی اذان کے وقت باقاعدہ اس کو چلاتے ہوئے ٹی وی پر دکھایا جاتا ہے​
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں