1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اعشاریہ 30 بور کے پستول کی کہانی

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از سید شہزاد ناصر, ‏8 جون 2015۔

  1. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    TT-30 (روسی: 7.62 ملی میٹر Tokarev پستول سیلف لوڈنگ پستول ماڈل 1930") ایک روسی نیم خود کار پستول ہے. اگرچہ یہ مکمل طور پر M1895 کی
    جگہ کبھی نہیں لے سکا۔تاہم اسے ایم اٹھارہ سو پچانوے ریوالور کی جگہ سوویت فوجی کےاستعمال کے لئے میخائل فیڈور ٹوکاروو( Fedor Tokarev )نے انیس سو تیس(1930) میں تیار کیا تھا۔جسے بعد میں موجد کے نام سے ہی منسوب کیا گیا-اس پستول کو دوسری جنگ عظیم میں سویت یونین نے جرمنی کے خلاف استعمال کیا-
    [​IMG]
    بالائی تصویر ٹی ٹی تیس کی ہے جو اس پستول کا ابتدائی ماڈل ہے بعد میں اس کے کئی ماڈل مختلف ممالک نے مختلف تبدیلیوں کے ساتھ بنائے اور آج تک بنا رہے ہیں۔ذیل میں ہم اس کی تفصیل جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔
    1930 میں، انقلابی فوجی کونسل نے اپنے عمر رسیدہ Nagant M1895 ریوالور کو تبدیل کرنے کے لئے نئے چھوٹے ہتھیار بنانے اور ٹیسٹ کرنے کے لئے ایک قرارداد کی منظوری دی- 7 جنوری1931کوFedor Tokarev کی طرف سے ڈیزائن کردہ ایک پستول TT-30 سوویت فوجیوں کو ٹیسٹ کے لئے دے دیا گیا جسے ریڈ آرمی میں خدمات کے لئے منظور کیا گیا تھا-

    TT-30 کی پیداوار تو شروع ہوچکی تھی لیکن اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈیزائن میں تبدیلیاں، مینوفیکچرنگ آسان بنانے کے لئے کچھ تبدیلیاں اور فریم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں اور خاص طور پہ لاک سسٹم قابل ذکر ہیں ۔تبدیلیوں کے بعد یہ پستول بنامTT-33معرض وجود میں آچکا تھاTT-33 ابتدائی طور پہ صرف افسران کو جاری کئے گئے-TT-33 وسیع پیمانے پر دوسری عالمی جنگ کے دوران سوویت یونین کے فوجیوں کی طرف سے استعمال کیا گیا لیکن مکمل طور پر Nagant ریوالور کو تلف نہیں کیا تھا۔

    TT-33 کی تصویر ملاحظہ فرمائیں
    [​IMG]
    یہ نیم خودکار یعنی کہ سیمی آٹو میٹک پستول ہے۔جس کی میگزین میں چھ یا آٹھ گولیوں کی گنجائش ہوتی ہے۔اس کا وزن نو سو(900) گرام ہے۔اس کی لمبائی سات اعشاریہ نو انچ (9۔7) ہوتی ہے یعنی کہ بیس(20) سینٹی میٹر۔اس کی نالی کی لمبائی چار اعشاریہ چھ انچ(6۔4) یعنی کہ گیارہ اعشاریہ چھ (6۔11) سینٹی میٹر ہوتی ہے۔اس کا کیلیبر 7.62x25mm ہے جسے عرف عام تیس بور کہا جاتا ہے۔ساٹھ فٹ کے فاصلے تک بہترین نشانہ لگایا جاسکتا ہے۔اسے اعشاریہ تیس(30.) کیلی بر بھی لکھا اور کہا جاتا ہے۔اس کا موجد میخائل فیڈور ٹوکاروو( Fedor Tokarev ) روسی باشندہ تھا۔نشانہ بازی اور ذاتی دفاع کے لئے بہترین پستول ہے-دنیا کے کئی ممالک اسے تیار کررہے ہیں جن میں بعض نے اس کے موجد یا سویت یونین سے پروڈکشن لائسنس حاصل کررکھا ہے اور بعض اسے بغیر لائسنس کے ہی تیار اور استعمال کررہے ہیں پاکستان میں یہ پستول بہت مقبول ہے اس لئے پاکستا ن کا تقریبا ہر گن سمتھ اسے تیار کرتا ہے پاکستانی کاریگر اس کے نمونے میں تبدیلیا ں کرکے اس کے سینکڑوں ماڈل بنا چکے ہیں جن میں سفید کروم والا بہت مقبول ہے اس کے علاوہ اس کے اوپر اینگریور بھی کی جاتی ہے جو اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے۔دنیا کے تقریبا ہر ملک میں دستیاب ہے۔جھٹکے سے لوڈ ہونے کی وجہ سے ہر قسم کے موسم میں کام کرتا ہے حتی کہ پانی کے اندر بھی ٹھیک کام کرتا ہے۔دنیا کی بیشتر افواج کا سرکاری پستول ہے ۔بچوں کے کھلونے ہوں یا پچھلی صدی کی فلمیں آپ کو یہ پستول ہرجگہ ملے گا۔یہ اپنی سادگی کی بنا پر کھولنا اور بند کرنا انتہائی آسان ہے۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    Tokarev TT-33 انیس سو سینتالیس ماڈل کی ایک تصویر
    [​IMG]

    انیس سو سینتالیس کا ہی ایک اور ماڈل جسے میں "کک گرپ" کا فرق ہے
    [​IMG]
    انیس سو بیتالیس کا ماڈل اس میں ہینڈ گرپ لکڑی کا لگایا گیا ہے
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    ٹی ٹی تینتیس کا ایک ماڈل جسے پولینڈ نے سنہ انیس سو باون سے چھپن تک تیار کیا اور اسے (Pw wz.33) کا نام دیا
    [​IMG]
    اس میں سیفٹی لاک اور کچھ مزید تبدیلیوں کے ساتھ اسے امریکہ ایکسپورٹ کیا جس کی فوٹو ذیل میں دیکھی جاسکتی ہے
    [​IMG]
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    Type 54 - 7.62x25mm Tokarev
    المشہور چون نمبر ٹی ٹی جسے چائنہ کی کمپنی نورینکو نے بنایا
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    Zastava M57 - 7.62x25mm Tokarev
    اسی پستول کو "سربیا"نے بنایا اور اس کا نام "زستاوا ایم ستاون" رکھا
    [​IMG]
    یاد رہے کہ اس وقت ٹی ٹی میں سب سے مقبول اور مہنگا ماڈل یہی ہے

    The Yugoslavian M57 variant with loaded 9-round magazine.
    یوگو سلاویہ نے اسے ایم ستاون کے نام سے بنایا جس کی میگزین میں نو گولیوں کی گنجائش ہے
    [​IMG]
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    A crude Pakistani-made knockoff copy of the TT-33 Pistol
    پاکستان کے لوکل کاریگروں نے اس کا ایک منفرد نمونہ بنا کر اس کا نام"کنکوف"رکھا
    [​IMG]
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    چائنہ میڈ ٹی ٹی پہ پاکستانی کاریگر کی دستکاری جسے بعد میں کروم کیا گیا ہے
    [​IMG]
     
    ملک بلال، پاکستانی55 اور تلمیذ نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جی
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    شاہ جی کہیڑے پاسے ٹرُ پئے او اللہ والیو :)
    کیوں چھاپہ پوانا جے :)
    لائسنس ہے نا ؟ :)
     
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں