1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اشفاق احمد اپنی کتاب "زاویہ پارٹ 2" میں لکھتے ہیں!!!!!!

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از دُعا, ‏21 مارچ 2016۔

  1. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:

    [​IMG]
    اشفاق احمد اپنی کتاب "زاویہ پارٹ 2" میں لکھتے ہیں
    دیکھئے نا جو شکل و صورت ہوتی ہے میں نے تو اسے نہیں بنایا نا،یا آپ نے اسے نہیں بنایا،بلکہ اسے اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے۔میری بیٹیاں،بہوئیں جب بھی کوئی رشتہ دیکھنے جاتی ہیں،تو میں ہمیشہ ایک بات سنتا ہوں،باجی لڑکی بڑی اچھی ہے،لیکن اس کی "چھب" پیاری نہیں ہے۔ پتہ نہیں یہ "چھب" کیا بلا ہوتی ہے۔وہ ان کو پسند نہیں آتی اور انسان سے کوئی نا کوئی نقص نکال دیتی ہیں-میں انہیں کہا کرتا ہوں کہ اللہ کا خوف کرو-شکل و صورت سب اللہ تعالیٰ نے بنائی ہے۔انسان کو تم ایسا مت کہا کرو ورنہ تمہارے نمبر کٹ جائیں گےاور ساری نمازیں اور روزے کٹ جائیں گے،کیونکہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو آ پ نے چھوٹا کیا ہے تو یہ مشکلات ہیں۔گویا یہ چھوٹی سی باتیں تھیں،لیکن چھوٹی باتوں سے بڑی باتیں پیدا ہوجاتی ہیں۔
    :):):)
     
    Last edited: ‏21 مارچ 2016
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    تاریخ میں وہی لوگ زریں الفاظ میں رقم ہیں جو اپنے اخلاق، کردار اور اعلی ظرفی میں یکتا رہے۔ یہ حقیقت ہے کہ حسن ہر انسان کو بھلا لگتا ہے مگر ضروری نہیں کہ حسین لوگ عمر بھر حسین رہیں۔ جبکہ خوش گفتاری، خوش کلامی اور خوش طبعیت ہر دور اور ہر موسم میں دل کو جلا بخشتی ہے اور رشتوں کو مضبوط کرتی ہے۔
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک:)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں