1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اس شخص کے بارے میں آپکی کیا رآئے ہے؟؟؟

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از فتاة القرآن, ‏16 ستمبر 2009۔

  1. فتاة القرآن
    آف لائن

    فتاة القرآن ممبر

    شمولیت:
    ‏16 ستمبر 2009
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    [​IMG]


    آپ سے آپکی رآئے چاہیے تھی
    اس شخص کے بارے میں


    [​IMG]


    بات کجھ یوں ہے کہ اس شخص کو ایک کمپنی میں
    کام کے لیے رکھاگیا ہے
    اس کا کام صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہے


    [​IMG]


    کمپنی نے اس شخص کے لیے ایک خاص روم بنایا ہے جہاں کمپیوٹر ہے، آرام دہ کرسی ٹیبل ۔۔۔
    اے سی ، ٹیلی فون، سب کچھ ۔۔۔۔
    کہہ سکتے ہیں ہر وہ چیز جس کی اسے ضرورت پڑھ سکتی ہے
    اس کے علاوہ کمپنی کے کام امانداری سے نبھانے کی صورت میں بڑے گھر میں منتقلی ، نئی گاڑی اس کے ساتھ مزید سہولتیں۔۔۔




    اب مسلئہ کیا ہے ؟؟؟


    مسئلہ یہ ہے
    کہ



    اس شخص کے لیے کمپنی نے ساری سہولیات مہیا کر دیں مگر اس شخص نے جس دن سے ڈوٹی پر آنا شروع کیا اس دن سے آج تک کمپنی کا کوئی کام کیا ہی نہیں جس کام کے لیے اسے یہاں نوکری دی گئی تھی



    یہ شخص جب بھی آتا آکر بس بیٹھ کر کمپیوٹر پر اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹینگ کرتا رہتا ، یا پھر روم میں موجود صوفوں کو بستر بناۓ سوتے رہتا ، یا اپنے دوستوں کو بلا کر گپے مارتا رہتا، یا میوزک لگائے انجوئے کرتا رہتا ہے،یا بیٹھ کر فیلمیں دیکھتا رہتا ہے ۔۔۔ الغرض وہ ٹایم پاس کرنے کے لیے جو دل چاہتا ہے کرتا جاتا ہے


    کمپنی کا کام تو مڑ کر دیکھتا ہی نہیں

    اب اتنے عرصے بعد بھی یہ شخص نہیں سدھرا۔۔۔ روزانہ فضول کاموں میں وقت ضائع کرتا رہتا ہے

    اب سوال یہ ہے کہ آپ کا کیا خیال ہے اس شخص کے بارے میں؟؟

    کیا آپ کو یہ شخص بے وقوف لگتا ہے؟؟

    میرا جواب ہوگا

    ہاں ایک نمبر کا بے وقوف ہے اور پھر نالائق اور فضول ترین بھی

    کیوں؟؟

    اس لیے کہ یہ اپنے ضروری فرائض چھوڑ کر فضول کاموں میں وقت ضائع کرتا رہتا ہے جبکہ اس کو اتنی اچھی جاب ملی ہوئی ہے ساری سہولیات ہیں
    اس سب کے باوجود اس کی نالائقی کی یہ حالت ہے



    کیا یہ تنخواہ کا مستحق ہے؟؟

    ہر گیز نہیں یہ تو جوتوں کا مستحق ہے

    کیا اسے اب بھی نوکری سے نا نکالا جائے؟؟

    کیوں نا نکالا جائے؟ ایسے فضول بندے کا آخر فائدہ کیا ہے ؟؟
    کام تو اس نے کرنا نہیں صرف وقت ضائع کرے گا کمپنی کے سہولیت کا غلط استعمال کر کے



    کیا کمپنی کے سہولیات کے غلط استعمال کرنے پر اسے سزا ملنی چاہیے؟؟


    ہاں بالکل ملنی چاہیے اور سخت ترین




    اس شخص کے بارے میں میری رآئے تو یہی ہے جو میں نے بتا دی


    باقی آپ اپنی رآئے دیں۔ ۔ ۔ ۔




    اچھا اب چلتے ہیں اصل پوینٹ کی طرف

    آپ کا کیا خیال ہے

    اپنے بارے میں




    ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


    جی آپ کے اپنے بارے میں


    ذرا تفکر کی ضرورت ہے!!!


    چلیں تھوڑا تفکر کی دنیا کی سیر کر آتے ہیں




    آپ کے رحمن و رحیم رب نے آپ کو اس دنیا میں بیھجا

    [​IMG]

    ماں باپ کے ذریعہ آپ کی ہر ضرورت پوری کرتا رہا

    [​IMG]


    آپ کے منہ میں جانے والا ہر لقمہ آپ کے نام پر زمین سے وہی رحمن اگاتا رہا

    [​IMG]

    ہر روز آپ کے نازک دل کو وہی رحمن دھڑکاتا رہا

    [​IMG]


    وہی آج بھی اپکے چاروں طرف سے آپکی حفاظت کر رہا ہے


    وہی رحمن آج بھی آپ کو کھلا رہا ہے آپ کے ارد گرد ہر آسائش و آرام اسی کا کرم ہے


    زمین و آسمان ، سورج، چاند، ستارے سب کچھ اسنے آپ کے لیے مسخر کر دیئے

    وَسَخَّر لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَآئِبَينَ وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
    إبراهيم : 33
    اور سورج اور چاند کو تمہارے لیے کام میں لگا دیا کہ دونوں (دن رات) ایک دستور پر چل رہے ہیں۔ اور رات اور دن کو بھی تمہاری خاطر کام میں لگا دیا
    (۳۳)


    [​IMG]

    کیوں اسنے جانواروں کو بھی آپ کا تابعدار بنا دیا؟

    [​IMG]


    کیوں سب کچھ صرف انسان کے لیے مسخر کر دیا؟

    آپ کے لیے میرے لیے

    ہم سب کے لیے


    آخر کیوں

    ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    ان سب کے بعد آخر کچھ تو مطلوب ہے ہم سے

    ؟؟؟؟؟؟؟؟؟


    کیا ہے وہ مطلوب؟؟؟


    چلیں دیکھتے ہیں ہمارا خالق ہمیں کیا جواب دیتا ہے



    وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
    الذاريات : 56

    (میں نے جن و انس کو صرف عبادت کے لیے پیدا کیا )


    جی
    ہماری خلقت اور پھر ہمارےلیےاس کائنات کی خلقت اور پھر سب کچھ ہمارے لیے مسخر کرنا
    صرف اس لیے ہے کہ ہم اپنے رب کی عبادت کریں
    اور کسی دوسرے کام کے لیے ہمیں پیدا نہیں کیا گیا


    اب ایک عقل مند شخص یقینا اپنی یہ ڈوٹی امانداری سے نبھائے گا آخر یہ ساری زمین وآسمان اسی کے لیے تو مسخر کی گیئں ہیں

    مگر اسکے برعکس


    آپ کا کیا خیال ہے
    ایسے شخص کے بارے میں جو ان ساری سہولیات کے بعد اصل کام
    (( عبادت))
    چھوڑ کر دنیا کا ہر فضول کام کرتا رہتا ہے



    نا نماز ، نا قرآن ، نا روزے،
    نا صدقے ، نا ذکر اللہ ، نا نیکیوں کی حرص

    نا اپنے کسی فرائض کی فکر

    بس جو اسکا دل چاہتا ہے کرتا جاتا ہے

    گانے سنتا ہے، سیگرٹ نوشی کرتا ہے، دوستوں کے ساتھ بیٹھ کرگپوں میں ٹایم پاس کرتاہے،یا بیٹھ کر فیلمیں دیکھتا رہتا ہے ۔۔۔


    الغرض یہ شخص بس صبح ہو تو شام کا انتظار میں جو دل چاھتا ہے کرتا جاتا ہے
    اور شام ہوجائے تو صبح کے انتظار میں فضول کاموں میں ٹایم پاس کرتا رہتا ہے


    اب سوال یہ ہے

    کیا اس شخص نے اپنا قیمتی وقت صحیح گزارا ؟

    کیا اس شخص نے اپنی خلقت کا صحیح مقصد حاصل کر لیا؟

    کیا اسنے اپنی اصل ڈوٹی (عبادت) امانداری سے اداکی؟

    کیا اب یہ شخص جنت کا مستحق ہے؟؟

    کیا سہولیات کے غلط استعمال پر اسکو سزا ملنی چاہیے؟



    یقینا آج انسانوں کی اکثریت اپنی اصل ڈوٹی سے منہ پھیرے لھو لعب ، شیطانی نفس کی تابعداری میں مصروف ہے
    مگر پھر بھی وہ عظیم رب جس کا نام رحمن ہے اب تک ان بے وقوف اور نادان انسانوں سے درگزر کر رہا ہے
    جو اپنے حقیقی فرض عبادت سے مکمل غافل ہیں


    مگر اس رحمن کے بھی کچھ قوانین ہیں
    اسنے ان انسانوں کو صرف کچھ محدود وقت دیا ہوا ہے
    جسے ہم انسان 60، یا 70 سال تک گن سکتے ہیں


    اسکے بعد بس

    مزید وقت نہیں دیا جائے گا

    اپنا محاسبہ خود کر لیں


    کیا آپ اپنی ڈوٹی صحیح سے نبھا رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    یا اس بے وقوف شخص کی طرح بس ٹایم پاس کر رہے ہیں؟


    جان لیجیۓ

    آپ کی حقیقی ڈوٹی صرف عبادت ہے

    جس کے لیے آپ کو اس زندگی کی نوکری دی گئی ہے ساری سہولیات کے ساتھ


    تفکر کی ضرورت ہے!!!!

    آپ کے رب کا سوال ہے

    أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثاً وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ
    [المؤمنون : 115]

    کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہم نے تم کو بےفائدہ پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آؤ گے؟
    (۱۱۵)



    آپ کا کیا جواب ہے ؟؟؟

    کیا آپ فضول پیدا کیے گئے ہیں؟؟؟

    یقینا آپ کا جواب ہوگا

    ((نہیں))



    اس ایک دن پر افسوس کیجیۓ جو نیکی کے بغیر گزر جائے



    [​IMG]
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھا اور دل میں اتر جانے والا انداز ہے

    اللہ کریم ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں
     
  3. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: اس شخص کے بارے میں آپکی کیا رآئے ہے؟؟؟

    اپنے من میں ڈوب کے پا جا سراغ زندگی
    تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
     
  4. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: اس شخص کے بارے میں آپکی کیا رآئے ہے؟؟؟

    جزاک اللہ
    اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق دے آمین ثم آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں