1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام کی تاریخ کون بنائے گا؟

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏18 نومبر 2006۔

  1. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    میں نے جیب سے آٹو گراف بُک نکالی۔ ٹائن بی نے قلم کھولا، دستخط کئے، عیسوی تاریخ لکھی، سَر اُٹھایا اور مُسکرا کر کہا “میں ہجری سن بھی لکھنا چاہتا ہوں۔ آپ ابھی اسلام اور اس کے مُستقبل پہ گفتگو کر رہے تھے۔ بتائیے ہجری سن کون سا ہے؟“

    میں خاموش ہو گیا۔ ٹائن بی نے فوراً سَر جھکا لیا، اس کا اشارہ واضح تھا۔ “اسلام کی تاریخ وہ لوگ کیونکر بنا سکتے ہیں، جنہیں تاریخ تک یاد نہ ہو۔ صرف باتیں بنانے سے تاریخ نہیں بنا کرتی۔“

    ٹائی بی نے 29 فروری 1960ء کے نیچے یکم رمضان 1379ھ لکھا اور موضوع بدل دیا۔

    [align=left:vk8d9ogj](اقتباس۔۔۔۔ “ آواز دوست “)[/align:vk8d9ogj]
     
  2. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اچھا انتخاب ۔۔
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    یہ ٹائی بی کون تھا یا تھی؟
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: افسوس

    توجہ طلب بات تو یہ ہے کہ اسلام کی سربلندی کے نام پر بڑی بڑی باتیں کرنے والوں کی اکثریت اسلام کے بنیادی تصورات سے بھی آگاہ نہیں۔ جیسے مذکورہ موصوف نے توجہ دلائی کہ انہیں یکم رمضان المبارک کے اہم دن بھی تاریخ یاد نہیں تھی۔ :?
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    عقرب بھائی! یہ ٹائن بی کون تھا یا تھی یہ تو میں نہیں جانتا، میں نے یہ نیشنل کالج آف ٹیکسٹائل انجینئرنگ فیصل آباد کی پرسیپششن 1998ء کے صفحہ نمبر 42 پر پڑھا تھا، اور یہ “آوازِ دوست“ سے اقتباس کیا گیا ہے۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ٹائن بی کون تھا یا تھی تو آپ “آوازِ دوست“ پڑھیں اُس میں آپ کو پتہ چل سکتا ہے۔

    لیکن یہ جاننا اتنا ضروری نہیں کہ ٹائن بی کون تھا یا تھی؟ اصل مسئلہ اِس فِکر کو اُجاگر کرنا ہے کہ آج کا مسلمان کہاں کھڑا ہے؟؟؟؟؟
     
  6. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    آپ کی بات بلکل صحیح ہے یہ ایک فکر انگیز بات ہے نئی نسل اسلام سے واقعی بہت دور ہوتی چلی جا رہی ہے
     
  7. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    اور اسی وجہ سے مسلمان ہر دنیا میں جگہ ذلت کا شکار ہیں
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جہاں تک اسلامی فکر اجاگر کرنے کی بات ہے۔ وہ بات تو بالکل ٹھیک ہے۔
    لیکن ایک حقیقت یہ بھی تو ہے کہ :
    اسلامی تواریخ یاد کرنا ایسا آسان بھی نہیں ہے۔ کیونکہ انکا کوئی مقررہ کیلنڈر تو ہوتا نہیں۔ ہر مہینہ کے چاند کو دیکھ یکم تاریخ کا تعین کرنا پڑتا ہے۔ اور سعودی عرب میں بھی جہاں سال کے آغاز میں اسلامی کیلنڈر چھاپ دیا جاتا ہے۔ وہاں بھی بعض اوقات کیلنڈر کی تواریخ تبدیل کی جاتی ہیں۔ چند سال قبل 3 یا 4 ذوالحج کو حج کی تاریخ تبدیل کی گئی۔ اسی طرح رمضان المبارک کی تاریخ کی تبدیلی کا واقع بھی ایک سے زیادہ بار سعودی عرب میں ہو چکا ہے۔ اور پھر اب تو پچھلے کچھ سالوں سے عجیب تماشا ہوتا ہے ۔ ایک ہی ملک میں مختلف چاند نظر آتے ہیں۔ تو ایسے میں کوئی کس پر یقین کرے۔
    مزید آجکل سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا ایک عالمی گاؤں‌بن چکی لے اور انسان کو دنیا کے دوسرے ملکوں‌کے حالات اپنے ٹی وی کے ایک ریموٹ کنٹرول کے بٹن پر دستیاب ہیں۔ تو وہاں بھی اسلامی تاریخوں کا اختلاف ہی نظر آتا ہے۔ قطع نظر اسکے ان اختلاف کی وجوہات کیا ہیں۔ لیکن بہرحال ایک مسلمان کے لیے یہ ایک بہت بڑا مسئلہ اور مشکل مقام ہے کہ کسی بھی اسلامی مہینہ کی صحیح تاریخ بالخصوص اسلامی مہینہ کا پہلی تاریخ کا یاد رکھنا۔
    کیا یہ بھی مقامِ تفکر نہیں ہم مسلمانوں کے لیے ؟؟؟؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں