1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام نے حرام سے منع اور حلال کھانے کا حکم کیوں دیا ہے۔۔۔؟

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏6 مئی 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام نے حرام سے منع اور حلال کھانے کا حکم کیوں دیا ہے۔۔۔؟
    06 مئی 2017

    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام مکمل ضابطہ اخلاق ہے جس کے ذریعے انسان کو زندگی کے ہر پہلو سے متعلق رہنمائی دی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جو باتیں اسلام نے 1400 سال پہلے انسان کو بتائیں آج سائنس بھی ان کی تصدیق کر رہی ہے۔

    سائنس نے جہاں یہ ثابت کیا کہ کیسے دن میں پانچ وقت نماز قائم کرنے سے انسان صحت مند رہتا ہے وہیں بالآخر یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ آخر انسان کو ذبح کئے گئے جانور کا گوشت کیوں کھانا چاہئے اور ”جھٹکے“ سے مارے گئے جانور کا گوشت کیوں نہیں کھانا چاہئے۔ سائنس نے ایسی وجہ بتائی ہے کہ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے۔

    حرام گوشت کیوں نہیں کھانا چاہئے
    سائنس کے مطابق جب کسی جانور کو ذبح کرنے کے بجائے ”جھٹکے“ سے مارا جاتا ہے تو اس کے جسم میں موجود خون مکمل طور پر باہر نہیں نکلتا، خواہ یہ مرغی ہو، گائے یا پھر بکرا۔ جسم میں رہ جانے والا خون جم جاتا ہے اور گوشت کی تازگی کو تباہ کر دیتا ہے اور جب کوئی انسان اسے کھاتا ہے تو بہت ساری بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔

    قصائی حرام طریقے سے بھی جانور کو ’ہلاک‘ کرتے ہیں جسے ”جھٹکا“ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس طریقے سے جانور کا سر ایک ہی جھٹکے میں جسم سے الگ کر دیا جاتا ہے، بالخصوص مرغی کیساتھ ایسا کیا جاتا ہے۔ ایسا کرنے سے جانور کے دل اور دماغ کی قوت ختم ہو جاتی ہے اور یوں دل کی دھڑکن فوراً بند ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے جسم میں موجود خون کی گردش بھی فوراً ہی رک جاتی ہے اور یہ رگوں اور شریانوں میں رہ جاتا ہے اور پھر یہ گندہ خون گوشت کو خراب کرتا ہے۔

    سائنس نے یہ ثابت کیا ہے کہ خون ایک ایسی چیز ہے جس میں بیکٹریا کی افزائش بہترین طریقے سے ہوتی ہے اسی لئے گندے خون سے آلودہ گوشت جب انسانی جسم میں جاتا ہے تو متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جانے سے جوڑوں کا درد بھی شروع ہو جاتا ہے۔

    حلال گوشت کیوں کھانا چاہئے
    مسلمان قصائی جانور کو ہلاک کرنے کے بجائے اسے حلال طریقے سے ذبح کرتے ہیں اور اس عمل میں شہ رگ کاٹی جاتی ہے جس کے باعث ورویدوں میں موجود گندے خون کے پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اور شہ رگ کٹ جانے کے باعث یہ خون جسم سے باہر نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔ جانور کو ذبح کرنے کا یہ طریقہ جانور کے دل اور دماغ کے درمیان رابطے کو منقطع نہیں کرتا اور دل اس وقت تک دھڑکتا رہتا ہے جب تک تمام خون جسم سے باہر نہیں نکل جاتا اور پیچھے صرف گوشت بچ جاتا ہے جو خطرناک جراثیموں سے پاک اور حلال ہوتا ہے۔

    ح
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مفید معلومات کا بہت بہت شکریہ
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں