1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے اور فائرنگ، جج سمیت 11 ہلاک

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏3 مارچ 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پمز اسپتال کے ڈاکٹر الطاف نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ’’ہلاک ہونے والے گیارہ افراد میں ’’ایک خاتون وکیل، جج، تقریباً پانچ وکلاء اور کچھ سویلین ہیں۔‘‘
    اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچہری میں مسلح افراد کے حملے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت احمد اعوان سمیت 11 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

    [​IMG]
    حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح کو کچہری میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ حملے کے وقت بڑی تعداد میں لوگ کچہری میں موجود تھے۔

    اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل سنکدر حیات نے ایف ایٹ کچہری میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ’’دو خودکش حملہ آورں‘‘ نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔
    اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ’پمز‘ کی ترجمان عائشہ عیسانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سینے میں گولیاں لگیں اور کم از کم پانچ زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
    پمز اسپتال کے اور ڈاکٹر الطاف نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ’’ہلاک ہونے والے گیارہ افراد میں ’’ایک خاتون وکیل، جج، تقریباً پانچ وکلاء اور کچھ سویلین ہیں۔‘‘
    پولیس کے خصوصی دستوں نے ایف ایٹ سیکٹر میں ’کچہری‘ کمپلیکس کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا کام شروع کر دیا۔
    اس حملے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
    اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں حملے کے بعد ہر طرف شیشے بکھرے ہوئے نظر آئے۔
    http://www.urduvoa.com/content/pakistan-islamabad-attack/1862722.html
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    یہ دہشت گردوں کی نئی پالیسی ہے۔
    پہلے طالبان ذمہ داری قبول کرلیتے تھے اب اپنے دیگر گروپس کے ذریعے دہشت گردی بھی کروا رہے ہیں۔
    مذاکرات کے ڈھونگ کے ذریعے آپریشن رکوانے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    taliban.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ اس حکومت کی کمزوری کا نتیجہ ہے ۔درندوں پر کون اعتبار کرتا ہے ۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سب ملی بھگت ہے۔ یہ حکومت بھی آرمی کے ہاتھ کاٹ دینا چاہتی ہے تاکہ یہ دہشت گرد درندے پاکستانی عوام کے گلے کاٹنے کے لیے آزاد ہوجائیں۔
    اور جیسے ہی یہ آزاد ہو کر مزید طاقتور ہوں گے۔ یہ پاکستان کے ایٹمی پلانٹ تک دسترس یا رسائی کا دعوی کریں گے۔
    ادھر امریکہ اور نیٹو فوجیں اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے قرارداد پاس کروائیں گی کہ
    "پاکستان کا ایٹمی پلانٹ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے لہذا فوری ایکشن لیا جائے"

    اور پھر خاکم بدہن عراق و افغانستان جیسا " ایکشن "
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کرے کہ وہاں تک نوبت نہ آئے ۔لیکن اس نااہل حکومت سے ہر قسم کی توقع کی جا سکتی ہے
     
  7. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، دنیا میں اس کی کرنیں پورے آب وتاب کے ساتھ چمک رہی ہیں.اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے والے حق وباطل میں فرق نہیں رکھتے ان کا یہ نظریہ اسلام دشمن ہے .طالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہےاور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں

    انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. خودکش حملوں کے ضمن میں ۔ پاکستان میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر بشمول بریلوی، دیو بندی ، شیعہ ، اہل حدیث کےجید علماء خود کش حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں ۔ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں.بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .

    اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ جنگ میں طاقت کااستعمال ان لوگوں تک محدود ہونا چاہیے جو میدانِ جنگ میں جنگی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہوں۔ عورتوں اور بچوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے مطابق حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔اور نہ ہی عورتوں اور بچوں کو جنگ کا ایندھن بنایا جا سکتا ہے۔ نیز یہ ملا عمر کے حکم کی خلاف ورزی بھی ہے۔بے گناہ لوگوں کا قتل فسادفی الارض اور اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام اورپاکستان سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں۔طالبان بندوق کے زور پر اپنے سیاسی نظریات پاکستانی عوام پر ٹھونسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


    …………………………………………

    کیاطالبان مقبول ہورہے ہیں؟
    http://awazepakistan.wordpress.com/
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    حرارلہند کا نام پہلے کبھی نہیں سنا ۔یہ یقینی بات ہے کہ یہ طالبان کا ہی ایجاد کیا ہوا نام ہے ۔ایسی کاروائیوں سے وہ باز نہیں آئیں گے۔انہیں پتہ ہے کہ یہ حکومت بزدلوں کا ٹولہ ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں