1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کرائیں جائیں: چیف جسٹس

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏3 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کرائیں جائیں: چیف جسٹس
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+اے پی پی) سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز میں گزشتہ 15 سال سے انتخابات نہ کرانے کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کرانے کیلئے حکومت کو 15 ستمبر تک مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانا گڈگورننس کیلئے ضروری ہیں اور امید ہے کنٹونمنٹ بورڈز کے ساتھ وفاق، چاروں صوبوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنالیا جائیگا۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز چودھری پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کنٹونمنٹ بورڈز میں گزشتہ 15 سال سے انتخابات نہ کرانے کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منیر اے ملک اور سیکرٹری دفاع کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری الیکشن کمشن کے درمیان کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے بارے میں میٹنگ ہوئی جس میں معاملے کا جائزہ لینے کے بعد 15 ستمبر تک انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم کنٹونمنٹس بورڈز میں الیکشن کیلئے ضروری قانون سازی کرنا پڑیگی جس کیلئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے ان کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے تحریری بیان لکھ کر دیدیں جس پر کچھ دیر کیلئے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ وقفے کے بعد اٹارنی جنرل نے سیکرٹری دفاع کا تحریری بیان عدالت میں پیش کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت کنٹونمنٹس بورڈ میں انتخابات کیلئے ضروری ترامیم پر غور کررہی ہے جس کیلئے 15 ستمبر تک مہلت دی جائے۔ بیان میں یہ یقین دلایا گیا ہے کہ 15 ستمبر تک ملک کے تمام کنٹونمنٹس بورڈ میں انتخابات کرا دیئے جائیں گے جس پر عدالت نے سیکرٹری دفاع کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کنٹونمنٹس بورڈز میں انتخابات کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور بلدیاتی انتخابات نہ صرف ایک آئینی ذمہ داری ہے بلکہ اسکے نہ کرانے سے عوام کے مسائل میں بھی اضافہ ہوتا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری دفاع کے بیان سے درخواست گزار بھی مطمئن ہیں۔ انہوں نے کنٹونمنٹس بورڈ کے انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں اٹارنی جنرل کے کردار کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ کنٹونمنٹس الیکشن کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنالیا جائیگا۔ جسٹس افتخار نے کہا کہ حکومتوں کو چاہئے اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرائیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات گڈ گورننس کیلئے ضروری ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں