1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلامی پردہ اورجدید سائنس

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏4 مارچ 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    اسکارف اورحجاب متعدد امراض سے بچاؤ میں موثر ہے
    برقعہ وائرل ڈیزیزز’جلد کے کینسراور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے


    اہور:اسلامی پردہ ‘اسکارف’حجاب اور برقعہ وائرل ڈیزیزز(متعدی امراض)جلد کے کینسر اور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔اس امر کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کونسل ہذا وینگ مسلمز انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم حجاب کے موقع پر ایک مجلس مذاکرہ بعنوان’‘اسلامی پردہ اورجدید سائنس ‘’سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسلامی پردہ ایک مذہبی فریضہ ہے تاہم یہ بہت سے طبی فوائد کابھی حامل ہے۔جدید تحقیقاتی رپورٹوں کے مطابق پردہ کرنے سے جِلد کے کینسر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔حجاب پہننے سے منہ اور ناک کے ذریعے لگنے والی بیماریوں مثلاً ڈسٹ الرجی ‘فلواور دیگر وائرل ڈیزیززوغیرہ سے خواتین کو تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسرڈاکٹر جان مارشل کے مطابق سر کو ڈھانپ کر رہنے والے افراد پیشانی کے امراض کا شکار کم ہوتے ہیں۔ اسلام عورتوں کوشرعی حدود میںہر طرح کی مناسب سرگرمیوں وضروریات پور اکرنے کی آزادی دیتاہے لیکن ان کے اپنے تحفظ کیلئے یہ شرط عائد کرتا ہے کہ جب وہ باہر نکلیں تو اپنی عزت وعصمت کی حفاظت کیلئے شرم وحیاکو اپناتے ہوئے’شرعی پردہ کا اہتمام کریں۔برقعہ پہننے والی خواتین کی نہ صرف جلد’چہرہ ‘ناک’ منہ اوربالوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے بلکہ وہ مضر صحت آلودگیوں’وائرس اورنظام تنفس نیز اس سے متعلقہ دیگر اعضا کی امراض سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔تاہم زیادہ وقت برقعہ پہننے والی خواتین وٹامن ڈی کے حصول کیلئے اگر صبح و شام میں 10منٹ کے لئے ہلکی دھوپ سینکنے کا اہتمام کریں یا اس کے متبادل وٹامن ڈی والی خوراک مثلاًمکھن’دیسی گھی’ گوشت’مچھلی’انڈے’ دالیں خصوصاً سویابین اور منقہ کا مناسب استعمال کریں توانشاء اللہ باپردہ خواتین ہرقسم کے خدشات وا مراض سے محفوظ رہیں گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں