1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلامی تعلیمات - سکالر

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز مرزا, ‏7 دسمبر 2007۔

  1. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ہماری اردو میں اسلامی تعلیمات کے حصہ میں کسی سکالر کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے۔ کئی لڑیوں میں بحث و مباحثہ لڑائی کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ اگر منتظمین اجازت دیں تو عبد الرحیم صاحب سے رجوع کیا جاسکتا ہے لیکن یاد رہے کہ عبد الرحیم صاحب کنورٹڈ مسلم ہیں اور ان کی زبان انگریزی ہے۔ یہاں چونکہ زبان کا مسلہ ہے تو کوئی صاحب یا صاحبہ ان سے کانٹیکٹ کر کے ان کے دیئے گئے جوابات کا اردو میں ترجمہ کر کے ہماری اردو میں پوسٹ کر سکتی یا سکتے ہیں۔ یا پھر انفرادی طور پہ صارفین ان سے رجوع کر سکتے ہیں۔
    والسلام
    مسز مرزا
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی سوچ ہے۔ اور اس سے پہلے بھی کئی بار اس چیز کا مطالبہ کیا جاچکا ہے کہ ہماری اردو کے سوال و جواب کے سیکشن میں‌ ایک سکالر کی موجودگی ضروری ہے جو روزانہ نہیں‌تو کم از کم ہفتے میں‌ دوبار ہی یہاں آئیں اور سوالات کا جوابات دیں۔

    ویسے تو مجھے برادر عبدالرحیم پر کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن بہتر ہے کہ اگر عالم دین پاکستانی ہو یا بےشک کہیں‌بھی ہو لیکن بنیادی طور پر پاکستانی ہو تاکہ وہ پاکستان کے ماحول اور ان افراد کی سوچ کے پیش نظر قرآن و حدیث کی روشنی میں بہتر جواب دے سکتا ہے۔

    میری درخواست ہے کہ مسز مرزا بہن کا ساتھ دیں‌اور اس لڑی میں زیادہ سے زیادہ اپنی رائے دیں تاکہ منتظمین اس امر کو لائقِ توجہ سمجھ سکیں۔
     
  3. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    تجویز بہت اچھی ہے اس پر ضرور عمل ہونا چاہئے ۔
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    السلام علیکم
    میری رائے میں پاکستان کے عادی فرقے کسی نومسلم سکالر کی بات کو حتمی نہیں سمجھیں گے اور اسے بھی بحث میں گھسیٹنا شروع کر دیں گے۔ اس لئے بہتر ہو گا کہ برصغیر کے مذہبی اختلافات کی تاریخ اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والے مذہبی حلقوں کے مزاج کو سمجھنے والے کسی پاکستانی سکالر کو یہ ذمہ داری دی جائے۔

    اس سلسلے میں بہتر ہو گا کہ فاروق صاحب کو دوبارہ سے مدعو کیا جائے یا پھر منہاجین بھائی اگر وقت نکال سکیں تو بھی اچھا رہے گا۔ میری فاروق صاحب سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی، وہ وقت دینے پر آمادہ تھے۔ اگر وہ دوبارہ سے ہماری اردو میں تشریف لے آتے ہیں تو سارا مسئلہ ہی حل ہو جائے گا۔

    ایک اور بات کہ ان اختلافی موضوعات پر کی جانے والی بحثوں میں دلائل کے ساتھ بات کی جائے تو اسے لڑائی نہیں کہا جا سکتا۔ مسئلہ صرف اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم میں سے کوئی اسے انا کا مسئلہ بنا لیتا ہے۔ اور ایسا برداشت کی کمی کی وجہ سے ہے، جو برصغیر کی آب و ہوا اور خوراک کی وجہ سے یہاں کی پوری نسل میں سرایت کر چکی ہے۔ سو اس سے گھبرا کر بحث و تمحیص کو سرے سے روک دینا یا مذہبی گفتگو سے احتراز کرنا بھی درست نہیں ہو گا۔ آپس میں بات چیت کرنے سے ہی ہم دوسروں کے موقف کو سمجھ سکتے ہیں۔
     
  5. فاروق
    آف لائن

    فاروق ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مئی 2006
    پیغامات:
    28
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    تمام احباب کا شکر گذار ہوں جنہوں نے ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ بھرپور کوشش ہوگی کہ باقاعدگی سے ہماری اردو کو وزٹ کرتا رہوں اور اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالتا رہوں۔ تاہم دفتری و خانگی گونا گوں مصروفیات کے باعث غیر حاضری ہوجاتی ہے۔

    تاہم علوی صاحب سے گزارش ہے کہ وہ بھی چوپال کو حتی الامکان بھرپور وقت دیں۔ کیونکہ ایک اکیلا اور دو گیارہ ہوتے ہیں۔


    آخر میں تمام شرکاء سے گزارش ہے کہ مثبت اور سنجیدہ سوالات کریں، لایعنی اور فضول قسم کے موضوعات زیر بحث لانے سے گریز کریں۔ تاکہ کہیں‌ ایسا نہ ہو کہ فضول ابحاث میں الجھ کر نفس مسئلہ سے توجہ ہٹ جائے۔

    اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔
     
  6. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    فاروق صاحب خوش آمدید
    امید ہے کہ آپ کی آمد سے فورم میں اچھا اضافہ ہوگا
    خوش رہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں