1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں زمینی جارحیت و بربریت جاری

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زاہرا, ‏4 جنوری 2009۔

  1. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اسرائیلی فوج کی غز ہ میں ذمینی جارحیت جاری (روزنامہ جنگ)​



    غزہ ... اسرائیلی فوج کی غز ہ میں زمینی جارحیت جاری ہے متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جبکہ غزہ کی تشویش صورتحال پر سلامتی کونسل کااجلاس طلب کرلیا گیا ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پرجارحیت 3 مقامات سے شروعکی اور اب تک سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے تاہم متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔غزہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اسپتالوں کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔کئی حملہ آور اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا اوراسرائیلی فوج ہمارے بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئی ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیا جائیگا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غز ہ میں کارروائی کا مقصد حماس کا خاتمہ ہے ، کارروائی کا مقصد ان علاقوں پر قبضہ ہے جہاں سے راکٹ داغے جارہے ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وہ لبنان کی سرحد سے ہونیوالی کسی بھی کارروائی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اورحماس کے خلاف آپریشن نہ آسان ہے نہ مختصر ہوگا۔آپریشن کئی دنوں تک جاری رہے گا، اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہغزہ پر حملوں میں درجنوں فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں غزہ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔جو کہ اسرئیلی حملے کے بعد ہونے والا تیسرا اجلاس ہوگا ۔جس میں دونوں فریقین کو غزہ میں جنگ بندی کیلئے کہا جائے گا۔

    بحوالہ :روزنامہ جنگ
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اسی حوالے سے ایک کلپ شیئر کرنا چاہوں گی۔۔۔ہے تو انگلش میں لیکن جب مسلم امہ پہ ہونے والے مظالم کا ذکر ہوتا ہے تو زبان اور دیگر غیر ضروری چیزوں اور باتوں کو نظر انداز کر کے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے!
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    [youtube:1pvilyfy]http://www.youtube.com/watch?v=l0aEo59c7zU[/youtube:1pvilyfy]
     
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میں ذاتی طور پہ اس ویڈیو میں swear word کے لیئے معذرت خواہ ہوں۔۔۔اگر میرے پاس کوئی طریقہ ہوتا تو میں اسے کاٹ دیتی لیکن۔۔۔۔

    خیر ویڈیو کے شروع میں دکھائی گئی تین شخصیات ریچھل کوری، ٹام ہینڈل اور جیمز ملر کو اسرائیلی فوجیوں نے کیوں قتل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ کیونکہ یہ لوگ ظلم اور جبر کے خلاف کھڑے ہوئے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ظلم اور جبریت کی یہ نہ ختم ہونے والی جنگ ختم کی جائے اور بدلے میں ان کو کیا ملا۔۔۔۔۔۔؟ ان کو برحمی سے مار دیا گیا!!!!!

    اسرائیلی اس بات کی یقین دہانی کرتے اور کراتے ہیں کہ لوگ صرف بم پھٹنے سے ہلاک نہ ہوں بلکہ جب بم پھٹے تو اس میں موجود لوہا بھی اڑ کر لوگوں کی آنکھوں اور جسم میں کھب جائے تا کہ جو زندہ بچ جایئں وہ تڑپ تڑپ کے مریں۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!!!!

    ہر ظلم کی ایک حد ہوتی ہے
    اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں میں نرمی ڈالے۔۔۔۔۔۔۔آمین
    ادھر ہم اور ہمارے بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پہ پریشان ہوتے ہیں اور وہاں فلسطینی بہن بھائی اور بچے اپنی جان اور آبرو کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
    اللہ ہمیں اور ہمارے بچوں کو مسلم امہ کا درد محسوس کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین!!!!!!!!!!!!!!!!!!
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یا اللہ کریم ! اے دعاؤں کوسننے والے ! اے کائناتِ انسانی پر رحم کرنے والے رب !
    اے نوح علیہ السلام کی کشتی کو طوفاں میں کنارہ دینے والے رب کریم !
    اے یونس کو مچھلی کے پیٹ سے رہائی دینے والے قادرِ مطلق !

    فلسطین کے معصوم بچوں کی آہیں سن لے !
    ان کی درد بھری چیخوں کو عرش تک قبولیت عطا فرما دے !
    ان کی سسکیوں کی لاج رکھ لے میرے مولا !
    انکے بےگوروکفن لاشوں کی حرمت کا صدقہ عطا کر دے پاک رب !

    فلسطین کے مسلمانوں کے سر سے یہ عذاب ٹال دے اللہ کریم !
    مسلمانوں کو ہدایت ، اتحاد اور یکجہتی عطا فرما !
    ہمیں ایک دوسرے کا دست و بازو بن جانے والا بنا دے !
    اسلام دشمن طاقتوں کو نیست و نابود کرنے کی قوت عطا فرما دے !
    ہمیں پھر سے کربلا بپا کرکے حسینیت کو زندہ کرنے کی توفیق دے !
    اور یزیدیت کے ظلم و ستم کے ہر روپ کا خاتمہ فرما دے۔

    اے السمیع الدعا، اے السمیع البصیر، اے علی کل شئی قدیر !!!
    آقاکریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صدقہ، آپ کی آل پاک کا صدقہ ، شہیدوں کے خون کا صدقہ
    ہماری دعاؤں کو قبول فرما ۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں