1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسامہ کی ہلاکت پر میڈیا میں آنیوالے 35 سازشی نظریات

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏10 مئی 2011۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    لاہور (صابر شاہ) اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے چند روز بعد ہی انٹرنیٹ ،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں درجنوں سازشی نظریات سامنے آئے جنہوں نے اس ایشو کو مزید حرارت بخشی سازشی نظریات کا تجزیہ کرنے والے یا انہیں جنم دینے والوں نے 9/11کے بعد سامنے آنے والی ان رپورٹس کو بھی دہرایا جن کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا، اس وقت مختلف سوالات بھی منظر عام پر آئے پینٹا گون کی عمارت کے اس حصے پر ہی کیوں حملہ ہوا جو تعمیر نو کے کام کے باعث خالی تھا؟ اکثر لوگ یہ بھی جاننا چاہتے تھے کہ تیسرے طیارے کہ پینٹا گون پر حملہ کرنے تو امریکی جیٹ طیاروں نے اغوا شدہ طیاروں پر جھپٹنے کے لئے فوری پرواز کیوں نہیں کی؟ 9/11پر اٹھنے والوں سوالوں کے جوابات نہ دینے اور اس سے متعلق پہیلیوں کے جوابات نہ ملنے کے باعث ہی آج دنیا اسامہ بن لادن کی موت سے متعلق سوالات اٹھا رہی ہے ، دی نیوز نے ایسے 35سازشی نظریات کی فہرست ترتیب دی ہے جو مختلف غیر ملکی اخباروں ٹی وی شوز اور سوشل نیٹ ورک ویب سائٹس پر سامنے آئے ہیں ان سازشی نظریات کی فہرست درج ذیل ہے جنہوں نے اسامہ کی موت سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں 1۔اسامہ کی لاش کو فوری سمندر برد کرنے سے ان لوگوں کے نظریات کو تقویت ملے گی جو یہ یقین کرنا چاہتے ہیں کہ یہ اصل میں بن لادن تھا، دوسرا یہ کہ ثبوت کے طور پر لاش کو محفوظ رکھنا امریکی قانون کا حصہ ہے اس لئے اسے محفوظ رکھنا چاہئے تھا۔ 2۔امریکی یہ ظاہر کرنے کے بجائے کہ انہوں نے اپنے دشمن کو پکڑ ا ہے یہ کیوں ظاہر کر رہے ہیں انہوں نے اسے مار دیا ہے 3۔اگر آپ دائیں بازو کے امریکی سازشی نظریات سے تعلق رکھتے ہیں تو آپ یہ دلیل دے سکتے ہیں کہ اوبامہ ہیرو بن کر انتخابات میں کامیابی چاہتا ہے۔ 4۔امریکہ اصل میں پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے اور اس کے جوہری ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کا بہانہ چاہتا ہے اس لئے اسامہ کی ہلاکت کی کہانی بنائی گئی ہے۔ 5۔ابھی تک اسامہ کی لاش کی تصویر کیوں سامنے نہیںآ ئی ؟ 6۔کیا اسے اصل میں سمندر برد کیا گیا ؟7۔اگر امریکہ صدام حسین کے مرے ہوئے بیٹوں کو دکھا سکتا ہے تاکہ یہ یقین دلایا جا سکے کہ وہ مرچکے ہیں تو پھر اسامہ کو سمندر برد کرنے میں جلدی کیوں کی گئی۔ 8۔اسامہ کی موت کا دن اصل میں جارج ڈبلیو بش کی نام نہاد تقریر، ”مشن اکمپلشڈ“ کی آٹھویں سالگرہ کا دن تھا 9۔دنیا کا انتہائی مطلوب فرد ہونے کے باوجود اسامہ پاکستانی عسکری فورسز کی نظروں میں آئے بغیر دارالحکومت سے صرف 65میل دور ایک پرتعیش کمپاؤنڈ میں کیسے رہ سکتا ہے؟ 10۔کیا عوام بن لادن کے ڈی این اے سیمپل کا یقین کر لے گی ڈی این اے کا ثبوت اور تصویریں جعلی بنائی جا سکتی ہیں، 11۔اسامہ کی موت کی خبر اوباما کے برتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے چند دن بعد ہی کیوں آئی ؟ یہ اصل میں ری پبلکنز کو شکست دینے کے لئے سازشی انتخابی منصوبہ ہے، 12۔متعدد ایف بی آئی حکام ایران پاکستان اور افغانستان کی سیاسی شخصیات اور انٹیلی جنس اہلکار سالوں پہلے کہہ چکیہیں کہ اسامہ مرچکا ہے تو پھر اس نئی کہانی پرکیوں یقین کیاجائے؟۔13۔پاکستانی خوفزدہ تھے اس لئے انہوں نے اسے حوالے کر دیا۔14۔ اسامہ کو ایک ہفتے قبل ہی نشانہ بنا لیا گیا تھا لیکن شاہی شادی کے گزر جانے کا انتظار کیا گیا۔15۔ پینٹا گون نے اپنے بجٹ کے تحفظ کے لئے ساری کارروائی ترتیب دی۔16۔ یہ افغانستان سے نکلنے کے لئے جعلی کہانی بنائی گئی۔17۔لاش کو تورہ بورہ پر بمباری کے وقت سے منجمد رکھا گیا تھا۔18۔ سی آئی اے کااہلکار ریمنڈ ڈیوس اسامہ کو پکڑنے یا مارنے کے منصوبے کاایک اہم حصہ تھا۔19۔ یہ واضح نہیں کہ اسامہ کی موت امریکیوں کی گولی سے ہوئی یا اسے اس کے ساتھیوں نے مارا۔20۔ کیا مردہ اسامہ زندہ اسامہ سے زیادہ کار آمد نہیں؟21۔ کیا دہشتگردی کے خلاف جنگ ختم ہو گئی؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں؟22 ۔زندہ اسامہ کن کھجورا تھا لیکن مرنے کے بعد کہانی کی ٹانگیں نہیں۔23 ۔ہزاروں مسلمانوں کو مارنے کے بعد امریکی حکومت ہمیں یہ یقین دلانا چاہتی ہے کہ عوام کے سب سے بڑے دشمن کی لاش کو ٹھکانے لگانے میں اسلامی روایات کو بدرجہ اتم پورا کیا گیا۔24۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا دن اسرائیل میں ہولو کاسٹ دن تھا۔25 ۔اگر امریکی اسلامی روایات کا احترام کرتے تھے تو اسامہ کو اس کی موت کی جگہ پر دفنا دیا جانا چاہیے تھا لیکن اسکی لاش کو سمندر برد کرکے امریکیوں نے مسلمانوں کو غصہ دلایا ہے۔26۔اسامہ کے کمپاؤنڈ پر نام نہاد امریکی ریڈلی ویڈیو کہاں ہے؟27۔بے نظیر بھٹو کو اس بیان کے کچھ روز بعد ہی کیوں قتل کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسامہ امریکیوں کے بجائے کسی اور کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔28۔اگر ملٹری اکیڈمی ٹاؤن ایبٹ آباد کی سکیورٹی انتہائی سخت تھی تو پھر امریکی ہیلی کاپٹرز بغیر نوٹس میں آئے کیسے اندر پرواز کر آئے؟29۔ اسامہ پاکستانی حکومت کی مدد کے بغیر وہاں کیسے پہنچا۔30 ۔کیا وہ اصل میں اسامہ بن لادن تھا یا اس کا کوئی ہم شکل؟31۔ بن لادن امریکی ایجنٹ تھا اور اس راز کو عوام میں آنے سے روکنے کے لئے اسے مارا گیا۔32۔ امریکی ٹاک شو کے میزبان ایلکس جونز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کی لاش کئی سالوں سے منجمد کرکے کارآمد پراپیگنڈے کے لئے رکھی گئی تھی۔33۔بن لادن کو پتہ تھا کہ القاعدہ کے خفیہ ایٹمی ہتھیار کہاں رکھے گئے ہیں اور اس کے ٹھکانے کو افشاں کرنے سے روکنے کے لئے اسامہ کو مارا گیا۔34۔ ٹی وی میزبان بیک نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ زندہ ہے اور اس سے کسی خفیہ مقام پر تفتیش ہو رہی ہے۔35۔شاہی جوڑے(پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن) نے اپنے ہنی مون میں اس لئے تاخیر کی کہ ان کے ہنی مون اور اسامہ کے قتل کی تاریخ ایک ہی نہ ہو۔

    حوالہ روزنامہ جنگ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں