1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ازشریف ‘ کیانی اور وزرائے اعلیٰ سمیت سب مل کر دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنائیں‘ عمران خان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏20 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    نوازشریف ‘ کیانی اور وزرائے اعلیٰ سمیت سب مل کر دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنائیں‘ امریکہ کو بتا دیں ہم متحد ہیں: عمران
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی + نوائے وقت نیوز + ایجنسیاں) پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے کہا ہے کہ روایتی اپوزیشن رہنما نہیں بننا چاہتا ملک جن مسائل سے دوچار ہے ان کے حل کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر تمام داخلی اور خارجی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے، امن و امان سمیت تمام ایشوز پر تعاون کیلئے تیار ہیں، امریکہ سے ڈالر لے کر جھوٹ کی بنیاد پر ہم جنگ کا حصہ بنے ڈرون حملے بند کرانا ہونگے، ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں۔ نواز شرےف ، جنرل کےانی ، وزراءاعلیٰ سمےت سب قومی رہنما مل بےٹھ کر دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالےسی وضع کرےں۔ امرےکی جنگ سے پاکستان کو الگ کےا جائے۔ پوری قوم ڈرون حملوں کیخلاف متحد ہو جائے امریکہ کو بتا دیا ہے ہم متحدہ ہیں دہشت گردی کیخلاف متفقہ پالیسی بنائی جائے حکومت نے جو ٹیکس لگائے اس سے تباہی مچے گی ٹیکس کلچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ خےبر پی کے مےں 90 دنوں مےں بلدےاتی انتخابات ہوں گے ۔ صوبے مےں احتساب سےل بنا رہے ہےں موجودہ صوبائی وزراءکا بھی احتساب کر سکے گا ۔ انتخابات کے حوالے سے قوم کے خدشات دور نہ کئے گئے تو بلدےاتی انتخابات پر بھی حرف آئے گا ۔ خےبر پی کے مےں بلدےاتی انتخابات کے لےے بائےو مےٹرک سسٹم متعارف کروائےں گے بلوچستان سمیت پورے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور اعتماد میں لے کر قوم سے سچ بولا جائے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو قومی اسمبلی کی رکنےت کا حلف اٹھانے کے بعد اےوان مےں خطاب کرتے ہوئے کیا سپےکر سردار اےاز صادق نے عمران خان سے حلف لےا۔ عوام خان نے کہا کہ ٹےکس وصولی مےں ناکامی عدم انصاف ہے امےر خوشحال طبقات ٹےکس ہی نہےں دےتے۔ پاکستان سب سے زیادہ خیرات دیتا ہے مگر یہاں ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا۔ رئےل اسٹےٹ کو ٹےکس سے مستثنیٰ قرار دےا گےا ہے دو فےصد پر کالے دھن کو سفےد کر لےاجاتا ہے ٹےکس کلچر کے لےے اپنے آپ کو بدلنا ہو گا عوام کو ےقےن دہانی کروانی ہوگی کہ ٹےکس عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گا اشرافےہ اور مراعات ےافتہ طبقہ پر نہےں لگے۔ احتساب کا خودمختار ادارہ قائم کیا جائے۔ انہوں نے وزےر اعظم نواز شرےف کو قومی معاملات پر اتفاق رائے کی حکمت عملی کی پےش کش کی اور کہا کہ قومی مفاد پر سمجھوتہ کےا گےا تو شدےد مخالفت کرےں گے۔ وزیراعظم نواز شریف جب ہسپتال میں ملنے آئے تو میں نے ان سے کہا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے ہم حکومت کا ساتھ دینگے۔ دہشت گردی کیخلاف متفقہ پالیسی بنائی جائے ہم سب کو جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہو گا۔ اگر قومی خزانے سے ایک پیسہ بھی ضائع ہوا تو ہم سخت اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے۔ دہشت گردی سے کسی حکومت جماعت نہےں بلکہ پوری قوم نے لڑنا ہے حکومت کا ہنی مون کا وقت ہے ےہ اس معاملے کو حل کرنے کا بہترےن وقت ہے خےبر پی کے مےں لوگوں کو پکڑا جاتا ہے پےسے لے کر رہا کر دےا جاتا ہے دہشت گردی نمبر ون مسئلہ ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شرےف اور جنرل کےانی کو کہہ چکا ہوں کہ اس معاملے مےں اےک لاکھ چالےس ہزار فوج پھنسی ہوئی ہے قومی اتفاق رائے سے مسئلے کو حل کرےں کےا وجہ ہے کہ اےک آدمی خود کو بم سے اڑا دےتا ہے ۔ کےنسر کا علاج ڈسپرےن سے کےا جا رہا ہے مسئلے کو جڑ سے اکھاڑنا ہو گا طاقت کے استعمال کی پالےسی ناکام ہوتی ہے قوم سے سچ بولا جائے۔ امرےکی اےڈمرل ملن نے کانگرےس مےں بےان دےا کہ پاکستان مےں ڈرون حملے وہاں کی حکومت کی اجازت سے کرتے ہےں امرےکی کمےٹی مےں امرےکےوں نے طعنہ دےا کہ حکومت پاکستان اپنے لوگوں سے سچ کےوں نہےں بولتی ۔ لوگوں کو افغانستان لاےا گےا ڈرون حملوں مےں جو مارا جائے کہا جاتا ہے کہ غےر ملکی جنگجو مارا گےا ہے جو پکڑا جائے مارا جائے غےر ملکی قرار دے دےا جاتا ہے اپنے لوگوں پر بمباری کی جا رہی ہے ۔ ڈمولہ کے مدرسے مےں 60 بچے مارے گئے حکومتی بےان آےا کہ ےہ سب خود کش حملہ آور تھے اور وہاں گن شپ ہےلی کاپٹرز نے بمباری کی جھوٹ کی بنےاد پر ڈالروں کے لالچ مےں ےہ جنگ لڑی گئی قومی اتفاق رائے کی پالےسی بننی چاہےے پارلےمنٹ اگر خود مختار ہے تو اسے منوائے ڈرون حملے پارلےمنٹ کی توہےن ہے کےونکہ ان کے خلاف پارلےمنٹ مےں اتفاق رائے سے قرار داد منظور کی گئی ۔ بات چےت کے لئے تےار ولی الرحمان پر ڈرون حملہ ہو گےا ۔ ڈرون حملے عالمی قوانےن کی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ مےں اس مسئلے کو اٹھاےا جائے ۔انسانی حقوق کی تنظےموں کو ساتھ ملاےا جائے اگر معاہدہ کےا گےا ہے تو منظر عام پر لاےا جائے۔ سب سے بڑا مسئلہ گورننس ہے اس کے لےے حکومتی اداروں کو سےاست سے پاک کرنا ہے خےبر پی کے مےں کوئی اےم پی اے وزےر کسی تھانےدار ڈی سی او ڈی پی او کی تقرری مےں مداخلت نہےں کر سکے گا ۔ تھانہ کچہری کی سےاست ختم کرنا ہے اختےارات کو نچلی سطح پر منتقل کرےں ۔​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں