1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ازبکی پلاؤ

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏2 نومبر 2012۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    اجزاء۔
    چکن ایک عدد بارہ ٹکڑے کروالیں۔چاول ایک کلو(دھو کر بیس منٹ کے لئے بھگو دیں۔کابلی چنے ایک پیالی(اُبال لیں) کشمش دو کھانے کے چمچ۔گاجر تین عدد۔لہسن ادرک پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ۔سیاہ زیرہ ایک چٹکی۔کالی مرچ بارہ عدد۔پیاز چار عدد۔ہری مرچ چار عدد۔سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ۔نمک حسبِ ذائقہ۔کوکنگ آئل ایک پیالی۔
    ترکیب ۔
    ایک دیگچی میں آئل ڈال کر پیاز گولڈن براؤن کر کے آدھی نکال لیں۔آدھی پیاز میں چکن،ادرک لہسن،سیاہ زیرہ،اور کالی مرچ ڈال کر بھون لیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو اُبلے چنے،چاول اور آدھی کشمش ڈال کر ہلکے ہاتھ سے تھوڑا بھون کر پانی ڈال دیں،پانی اتنا ڈالیں کے چاول ایک ینچ ڈوبے رہیں۔سرکہ بھی ساتھ ڈال دیں،جب چاول کا پانی خشک ہو کر دم پر آجائے تو دیگچی توے پر رکھ دیں اوپر سے آدھی بچی ہوئی پیاز،اور کشمش اور گاجر بھی فرائی کر کے ڈال دیں(گاجر فنگر چپس کی طرح کٹی ہو)جب بھاپ آ جائے تو ) مزیدار ازبکی پلاؤ تیار ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں