1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ارضِ ہستی کے کناروں کا ہِلایا جائے ۔

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک حبیب, ‏30 ستمبر 2015۔

  1. ملک حبیب
    آف لائن

    ملک حبیب ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مارچ 2015
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    اَرضِ ہَستی کے کِناروں کو ہِلایا جائے
    حَشر ایسا بھی کِسی روز اُٹھایا جائے

    جادۂ منزلِ حَسرت کا ہُوں واقف مُجھ کو
    وادئ یاس کے رَستے میں بَسایا جائے

    کِس طَرح گَرمئ تُربت میں سَکوں پائیں گے
    غَم کے ماروں کو کَہیں اور سُلایا جائے

    ضَبط کو توڑ نہ پائیں کَبھی آنسُو اِن کو
    دَرد کی آخری پَرتوں میں چُھپایا جائے

    ایک عالم کی نِگاہیں یہ تَماشہ دیکھیں
    یُوں سَرِ دار مُجھے کِھینچ کے لایا جائے

    میرے اِحساس نے سُولی پہ چَڑھایا مُجھ کو
    میرے اِحساس کو سُولی پہ چَڑھایا جائے

    اِس طَرح جان لُٹائی ہے تُمہاری خاطر
    جیسے لُوٹی ہوئی دولت کو لُٹایا جائے

    اے حبیب آؤ زمانے کے اُجالے دیکھیں
    کَب تَلک سوگ محبت کا مَنایا جائے

    کلام ملک حبیب
     
    Last edited: ‏28 اکتوبر 2015
    ملک بلال، پاکستانی55 اور انیسه ظفر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. انیسه ظفر
    آف لائن

    انیسه ظفر ممبر

    شمولیت:
    ‏25 دسمبر 2014
    پیغامات:
    219
    موصول پسندیدگیاں:
    145
    ملک کا جھنڈا:
    بھت خوب
     
  3. ملک حبیب
    آف لائن

    ملک حبیب ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مارچ 2015
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ آپ کا
     
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    میرے اِحساس نے سُولی پہ چَڑھایا مُجھ کو
    میرے اِحساس کو سُولی پہ چَڑھایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھئی واہ !غزل کا ہر شعرشدت احساس سے لبریز ہے اوربالخصوص اِس شعر نے تو مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ملک حبیب صاحب !آپ کے تخلیقی اُپج کی داد دیتاہوں ۔دورِحاضرمیں جبکہ اُردُو بعالمِ کس مپرسی ،سب سے زیادہ شاعروں سے دُکھی تھی ،آپ نے گویا
    اِس کے زخموں پر مرہم رکھاہے ۔۔ آپ کے ہاں گہراادبی شعور ہر لفظ سے عیاں ہے۔آپ کا فکشن اور ڈکشن قابلِ ستائش ہے ،ماشاء اللہ !
     
    دُعا اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    واہ۔۔۔۔ زبردست بہت عمدہ :)
    کمال کی شاعری کرتے ہیں آپ:)
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اے حبیب آؤ زمانے کے اُجالے دیکھیں
    کَب تَلک سوگ محبت کا مَنایا جائے

    واہ بہت اعلیٰ کلام ہے ملک حبیب جی
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ملک حبیب
    آف لائن

    ملک حبیب ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مارچ 2015
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان صاحب ، میتی وش اور ملک بلال ،،، شکر گزار ہوں آپ تمام دوستوں کی محبت کا۔۔۔
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں