1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو کے مٹتے الفاظ

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از Admin, ‏14 جون 2008۔

  1. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    [السلام علیکم۔

    محترمہ "عذرا نقوی" ، ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ایک معتبر اور نامور شاعرہ و ادیبہ ہیں۔ اردو زبان کے حوالے سے ان کے دلچسپ مضامین وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہتے ہیں۔
    جمعہ کے اردو روزنامہ "اردو نیوز" میں بھی ان کا ایک فکرانگیز دلچسپ مضمون شائع ہوا ہے۔ چند مفید اقتباسات ملاحظہ فرمائیں۔

    ******************
    زبان و ثقافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ زبان کوئی منجمد شئے نہیں۔ بدلتے وقت اور بدلتے سماجی ، معاشی اور سیاسی حالات کے ساتھ کسی بھی زبان میں کچھ الفاظ متروک ہو جاتے ہیں ، کچھ نئے الفاظ رائج ہو جاتے ہیں اور کچھ الفاظ اپنے معنی بدل لیتے ہیں۔ اس عمل میں کچھ یوں ہوتا ہے کہ کبھی کسی ایسے لفظ کے کھو جانے سے دل اداس ہو جاتا ہے جس کے ساتھ کچھ جذباتی لگاؤ ہوتا ہے۔ بہرحال :
    ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں

    اب سے کوئی بیس برس پہلے ہم لفظ "دہشت گرد" دن میں کتنی بار سنتے تھے؟
    "جہانیانِ جہاں گرد" جیسا لفظ ہماری تہذیب کا حصہ تھا مگر اب ۔۔۔۔۔۔؟ افسوس کہ "دہشت گرد" کا لفظ ہمارا مقدر ہے ، یہ ایک تلخ حقیقت ہے۔

    بہت سی چیزیں جو اب استعمال نہیں ہوتیں ، ان کے نام بھی لوگ بھول جاتے ہیں یا ان کی جگہ انگریزی الفاظ استعمال ہونے لگے ہیں۔

    ہماری دس سالہ بھتیجی مجھ سے پوچھتی ہے : پھپھو ! آپ کچن کو "باورچی خانہ" کیوں کہتی ہیں، ہمارے گھر میں تو کوئی باورچی نہیں ہے۔

    گھر میں شادی کا سلسلہ تھا ، مایوں کی رسم تھی۔ میں نے کہا کہ کمرے میں چاندنی کا فرش کر لو۔
    "چاندنی" ؟ ہماری نند کی بیٹی میرا منہ تکنے لگی۔
    "چاندنی" تو ہماری تقریبات اور رسومات کا ایک اہم جز تھی اور ہے۔

    کچھ دن پہلے شہر ریاض میں ایک دوست نے دعوت کی تو فیرنی مٹی کی "سکوریوں" میں پیش کی جو وہ بطورِ خاص ہندوستان سے لائے تھے۔ میں نے ان کی بچیوں سے پوچھا کہ بتاؤ ان کو کیا کہتے ہیں؟ ظاہر ہے ان بچیوں کو معلوم نہیں تھا حتیٰ کہ ان بچیوں کی ماں کو بھی مشکل سے یہ نام یاد آیا۔

    مٹی کے "کلہڑ" لوگوں کو پھر بھی یاد رہ گئے ہیں کیونکہ ہمارے ہندوستان کے مشہور ریلوے منسٹر لالو پرساد یادو نے ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر ٹرین میں چائے "کلہڑ" میں دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
    حالانکہ مجھے یاد ہے ہماری امی بہت خفا ہوتی تھیں اگر ہم "کلہڑ" کہتے ، وہ ہمیشہ اسے "آب خورہ" کہتی تھیں۔

    گھر میں استعمال ہونے والی چیزیں ۔۔۔۔ سلفچی ، آفتابہ ، بادیہ ، رکابی ، خاصدان ۔۔۔ یہ سب الفاظ اب تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں جو ہم نے اپنے بچپن میں سنے تھے۔
    البتہ "پاندان" اب بھی زندہ ہے جو اکثر غزلوں میں بھی جدت پیدا کرنے کے لئے بروزن خاندان باندھا جاتا ہے۔ یعنی : خاندان کی خوشبو ، پاندا ن کی خوشبو۔

    چلتے چلتے کچھ اور بھی سن لیں۔
    ایک صاحبہ ہیں۔ ان کی بیٹی کے جہیز کے کپڑوں کی تیاری جاری تھی۔ وہ کچھ اتنی بوکھلائی ہوئی تھیں کہ "کمبخت" کا غرارہ بنوانے لگیں۔
    خدا نہ کرے ، وہ اپنی بیٹی کو کمبخت نہیں کہہ رہی تھیں۔
    "زربفت" اور "کمخواب" ان کے ذہن میں خلط ملط ہو گئے اور ان دونوں کو ملا کر ایک نیا کپڑا ایجاد ہو گیا : "کمبخت" !!

    ******************
    پسِ تحریر :
    ہمارے شریک حیات کو بھی اردو کے مٹتے الفاظ کا بڑا خیال رہتا ہے لہذا عموماً کوششیں کرتے رہتے ہیں کہ اردو کے "پرانے" الفاظ ہمارے بچوں کے ذہنوں میں بھی نقش ہو جائیں۔ اب یہ الگ بات ہے کہ بچے پڑوس سے یا دوست احباب کے گھروں سے واپس آ کر منہ بنا کر شکایت کرتے ہیں کہ یہ الفاظ دوسرے بچے نہیں سمجھتے۔
    بہرحال ہمارے گھر میں اردو کے یہ الفاظ اب بھی بولے جاتے ہیں :

    رکابی (plate)
    سنگھار میز (dressing table)
    پیالی (cup)
    کٹوری (small bowl)
    طشتری(saucer)
    میز (table)
    کتاب دان (book shelf)
    دیوان خانہ (drawing room)
    باورچی خانہ (kitchen)

    آپ بھی اپنے گھر میں بولے جانے والے اردو کے وہ پرانے الفاظ یہاں شئر کر سکتے ہیں جن کو آج کی نئی نسل نہیں سمجھتی۔


    نوٹ‌۔ یہ ٹاپک اردو کے ایک مشہور فورم سے کاپی کیا گیا ہے :boxing:
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے تو ایک لفظ بھی نہیں‌پتہ تھا سوائے رکابی کے :takar:
    وہ بھی گھوڑے کے زین کے نیچے پاؤں ڈالنے کے لیے جو رکاب ہوتی ہے میں نے اس ٹائپ کی کوئی چیز سمجھ لی تھی۔

    ابنِ آدم صاحب۔ اتنی فکر انگیز تحریر شئیر کرنے کا شکریہ ۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    رکابی کا کوئی اور معنی ہے مگر آسان اردو میں مجھے بھی نہیں معلوم :soch:
     
  4. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    رکابی کو ؔآپ تھالی کہ سکتے ہیں
     
  5. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    بہت شکریہ ابنِ آدم

    آپ نے اِتنی دلچسپ تحریر یہاں پیش کی۔
    عذرا نقوی افسانہ نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی شاعرہ بھی ہیں۔
     
  6. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    :a180: ۔۔۔ ابنِ آدم صاحب شکریہ اِس تحریر کو شئیر کرنے کا :dilphool:
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پنجابی میں اسے چھابی اور اردو میں شاید چنگیر کہتے ہیں :soch:
     
  8. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    تھال ہندی کا لفظ ہے نہ کہ پنجابی کا جس کو اردو میں طشت کہتے ہیں اور تھالی اس کی مؤنث یعنی طشتری ۔
    ہم لوگ پہاڑی بولتے ہیں جس میں اسے رکاوی کہتے ہیں۔
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ابن آدم جی بہت شکریہ اس خوبصورت اور توجہ طلب تحریر کا

    واقعی کئی الفاظ ناپید ہوتے جا رہے ھیں


    جیسے

    غسل خانہ

    راہداری

    کتب خانہ
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ڈیوڑھی بھی 1 ایسا ہی لفظ ھے

    جھروکہ
    قلم دان
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو کے مٹتے الفاظ

    اگر اس مضمون کو چسپاں‌کردیا جائے تو معلومات میں اضافہ ہوسکتا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں