1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو املا- آئیے اپنی اردو درست کریں

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏2 اپریل 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اردو زبان میں لکھنے کے کئی طریقے استعمال میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔یعنی ایک ہی لفظ کو کئی املا سے لکھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔جس کی وجہ سے ہم ایک معیاری املا سے محروم ہیں۔۔۔۔۔۔۔اس لڑی کا مقصد یہ ہے کہ احباب کوشش کرکے اورمختلف اساتذہ اور کتب کی توسط سے درست اور غلط یا معیاری املا کے بارے اپنے سفارشات یہاں پیش کریں۔۔۔۔۔ممکن ہے یہ چھوٹا سا قدم اردو املا معیار بندی کے لیے ایک اچھا عملی قدم ہو۔

    پہل کرتے ہوئے کچھ چیزیں یہاں پیش کرونگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنی سفارشات کو بحوالہ پیش کریں تاکہ بات مصدقہ ہو اور کوئی اپنی طرف سے غلط کو مزید غلط نہ کردے۔

    کچھ الفاظ حسب ذیل دیے گئے ہیں:

    غلط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درست
    پنچائیت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنچایت
    سرائیت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سرایت
    ذہین و فتین ۔۔۔۔۔۔۔۔ ذہین و فطین
    ترجیہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ترجیحی
    طفنن طباع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تفنن طبع
    دل پزیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل پذید
    قوائد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قواعد
    لاپرواہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاپروائی
    گوارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوارا
    معمور کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مامور کیا
    مطمع نظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطمح نظر

    حوالہ: صحت املا کے اصول، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ادارہ مطبوعات سلیمانی۔ لاہور

    امید ہے اس کاوش کے بارے اپنے تبصرے شامل کرتے ہوئے اس لڑی میں مفید اضافہ بھی کریں گے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    جیو کا پروگرام خبر ناک
    جو کہ آفتاب اقبال صاحب کرتے ہیں اس کا ایک سیشن زبان و بیان ہے جس میں وہ غلط العام الفاظ کو تصحیح کرتے ہیں
    واصف بھائی ، نعیم بھائی اور محبوب خان ، خوشی بہن اور دیگر سب دوستوں کی اس لڑی میں شیئرنگ کا انتظار رہے گا
     
    محمد نیاز اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    واقعی معلوماتی لڑی ہے اور یقینا اِس کی اس وقت بہت ضرورت بھی ہے ۔ میں ممکن حد تک آتا جاتا رہونگا اور اپنے علم میں اضافے کی کوشش کرونگا ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    ایک ترکیب عام استعمال ہوتی ہے۔
    نفسا نفسی
    یہ غلط ہے
    نفسی نفسی
    یہ درست ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    صحت املا کے لیے دیے گئے مرکبات کو الگ الگ لکھنا چاہیے جیسا کہ:
    درست نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درست ہے
    انکو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کو
    آپکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے
    کیلیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے لیے
    جائیگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جائے گا
    جسقدر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس قدر
    خوبصورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوبصورت
    آجکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کل
    قلمکار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قلم کار
    عقلمند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عقل مند
    بیشک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے شک
    بیخوف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے خوف
    ہمقدم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم قدم

    حوالہ: صحت املا کے اصول، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ادارہ مطبوعات سلیمانی۔ لاہور
     
    محمد نیاز اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    یہ سمجھ میں نہیں آیا ۔ ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    اس لڑی میں اردو املا کے حوالے سے بحث کی جارہی ہے اور تجاویز دی جارہی ہیں۔۔۔۔۔۔اب چونکہ ہم سے کئی جیسا کہ میری مثال لے لیں کہ اردو بولنے کی حد تک جانتا ہوں اور کوئی استاذ نہیں ہوں۔۔۔۔۔سو میری تجاویز اب اپنی تو نہیں ہوسکتی۔۔۔۔۔۔سو میں جو تجاویز یہاں ارسال کررہا ہوں وہ ایک کتابچہ سے دیکھ کے ٹائپ کرتا ہوں اور نام کتابچہ "صحت املا کے اصول" جسے لکھا ہے "ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی" نے اور اسے چھاپا ادارہ مطبوعت سلیمانی۔ لاہور نے۔

    امید ہے کہ اب کسی حد تک "سمجھ نہیں آیا" کی تشفی ہوگئی ہوگی۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    شکریہ جناب ۔ ۔ مگر اس کامطلب تو یہ نکلتا ہے کہ جو کہا جائے اس کو چپ چاپ سن لو؟‌؟‌؟‌
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    محبوب بھائی اس کتاب میں یہ بھی دیکھیں استاد ہے یا استاذ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    چپ چاپ بالکل نہیں سنیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر اس لڑی کے پہلے پیغام کو دیکھیں تو اس میں‌میں نے کہا تھا کہ اگر کوئی تجویز یہاں املا کے حوالے سے دی جائے تو باقاعدہ کہیں سے پوچھ کے یا کسی کتاب سے پڑھ کے دی گئی ہو۔۔۔۔۔۔اور اپنے ماخذ کا ذکر بھی ضرور کیا جائے تاکہ اگر کوئی اپنی طرف سے پڑتال کرنا چاہے تو وہ کر سکے۔۔۔۔۔۔۔۔املا کے سفارشات صرف اردو کے اساتذہ ہی دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔جہاں تک میرے پیغامات کہ جن میں‌درستگی یا معیار بندی کے حوالے سے کچھ الفاظوں کی مثال لیتے ہوئے کچھ سفارشات ہیں تو وہ بحوالہ ہیں اور حوالہ شدہ کتابچہ میں یہ کہا گیا ہے کہ

    "یہ اصول اور قاعدے ہم نے نامور ماہرین املا (بابائے اردو مولوی عبدالحق، ڈاکٹر عبدالستار صدیقی، رشید حسن خاں، ڈاکٹر فرمان فتح پوری وغیرہ) اور بعض اہم اداروں (انجمن ترقی اردو، مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد، اور ترقی اردو بیورہ دہلی) کی مرتب کردہ سفارشات املا اور اس موضوع پر منعقدہ متعدد ورک شابوں، سیمی ناروں اور بحث مباحثوں میں شرکت یا ان کی رودادوں کے مطالعے اور ان پر غور و فکر کے بعد مرتب کیے ہیں۔ان میں سے بیشتر نکات اور تجاویز ماہرین املا اور علمی اداروں کی متفق علیہ ہیں۔ " صحت املا کے اصول، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، اپریل 2009، ادارہ مطبوعات سلیمانی، لاہور۔

    اس لیے جو کوئی کچھ کہے اسے بالکل بھی نہ سنے اور نہ ہی عمل کریں‌بالکل جو اس میدان کے ماہرین ہیں ان کی باتیں اگر کوئی سند سے کہے یا لکھے اس پر غور ضرور کریں۔۔۔۔۔۔عمل اس وقت کریں جب آپ مطمئن ہوں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    املا کے موضوع پر تفصیلی مباحث کے لیے اگر حسب ذیل کتابوں کا کوئی مطالعہ کرے تو مفید رہے گا:

    1۔ اردو املا، رشید حسن خان، 1974ء
    2۔ املا نامہ، مرتبہ:‌گوپی چند نارنگ، ترقی اردو بیورو، دہلی، 1990ء
    3۔ اردو املا اور رسم الخط: ڈاکٹر فرمان فتح پوری، سنگ میل پبلی کیشنز، لاہو، 1977ء
    4۔ منتخب مقالات اردو املاء و رموز اوقاف، مرتبہ: گوہر نوشاہی، مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد، 1984ء
    5۔ اردو املاء اور اس کی اصلاح: ڈاکٹر ابو محمد سحر، مکتبئہ ادب بھوپال، 2004ء
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    ھارون بھائی اس کتاب میں بلکہ یہ ایک کتابچہ ہے کچھ سفارشات دی گئی ہیں اور ساتھ ہی کچھ مثالیں دی گئی ہیں۔۔۔۔۔تفصیل یہاں نہیں‌ہے۔۔۔۔۔۔۔لیکن صاحبان علم سے یہ سنا ہے کہ استاذ بہتر ہے ۔۔۔۔ کیونکہ آج کل مستری، چائے والا، اور بہت سی دیگر جگہوں میں کام کرنے والے ماہرین کو بھی استاد کہا جاتا ہے سو اگر کسی علمی پیرائے میں کسی ماہر کا ذکر ہورہا ہو تو استاذ لکھنا بہتر ہے۔۔۔۔۔۔باقی لوگ بلکہ ہم سب دونوں ہی لکھتے آرہے ہیں بلکہ استاد زیادہ لکھتے آرہے ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    شکریہ محبوب بھائی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    انگریزی اور یورپی الفاظ کو الگ الگ لکھا جائے تو اس طرح انھیں پڑھنا نسبتاً آسان ہوگا مثلا:

    کاپی رائٹ، پبلی کیشن، یونی ورسٹی، سیمی نار، انڈی پینڈنٹ، ٹیلی گراف، ٹیلی وژن، ٹیلی فون، انسٹی ٹیوٹ، ایجی ٹیشن، سائنٹی فک، انسائی کلو پیڈیا

    البتہ بعض الفاظ ملا کر ہی لکھے جائیں گے، جیسے:

    کانفرنس، پارلیمنٹ، میونسپلٹی وغیرہ۔

    حوالہ: صحت املا کے اصول، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، ادارہ مطبوعات سلیمانی۔ لاہور
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    مرکب حروف جیسا کہ بھ، تھ، ٹھ، وغیرہ ہمیش ہاے مخلوط یا دو چشمی "ھ" سے لکھے جاتے ہیں جیسے:
    انھوں
    انھیں
    تمھارا
    جنھیں
    کولھو
    کمھار
    بھائی
    دلھن
    سرھانا
    بھٹی
    دھندا
    کلھاڑی
    سیدھا

    مجکو کی جگہ "مجھ کو" درست ہے

    'ہ' جب لفظ کے درمیان آئے اور ماقبل اور مابعد آنے والے حرف سے جڑی ہوئی ہو تو ہاے کہنی دار کہلائے گی مثلاٍ: بہت، کہنی وغیرہ

    کسی لفظ کے شروع میں‌آنے والی 'ہ' ہاے ہوّز کہلاتی ہے، ہاے کہنی دار نہیں، مثلا: ہمیشہ، ہے، ہی وغیرہ

    اسی طرح کسی لفظ کے درمیان آنے والی 'ہ' اگر ماقبل حروف سے جڑی ہوئی نہ ہو تو وہ بھی ہاے ہوّز ہوگی، ہائے کہنی دار نہیں ہوگی، مثلا: دہلی، لاہور وغیرہ

    چنانچہ کہنی دار 'ہ' اور ہاے ہوّز والے لفظوں کو دو چشمی "ھ" سے لکھنا قطعی غلط ہوگا، مثلا: ھم، ھے، ھنزہ ھمیشہ غلط ہیں، ان کی جگہ درست یہ ہے کہ ہم، ہے، ہنزہ، ہمیشہ۔

    ہاے مخلوط یا دو چشمی "ھ" اور ہاے کہنی دار میں‌امتیاز کرنا ضروری ہے ورنہ لفظوں کے معنی بدل جائیں گے جیسے: بھائی۔۔۔بہائی
    گھر۔۔۔۔گہر
    بھی۔۔۔۔بہی
    یہ سب مختلف المعانی الفاظ ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    سبحان اللہ

    محبوب صاحب ۔ ۔ بہت بہترین شیئرنگ ہے ۔ جاری رکھئیے گا۔۔۔ بہت نفع ہوگا سب کو ۔ ۔ ۔

    جزاک اللہ خیرا" کثیرا
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    محبوب بھائی مزید انتظار ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    کچھ دنوں کے بعد کوشش کرونگا کہ مزید مواد اس موزوع پر ارسال کروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھارون بھائی حکم سر آنکھوں پر۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    ایک لفظ جو اکثر غلط مقام پر استعمال کیا جاتا ہے ۔۔وہ ہے
    سہی ۔۔ جس کو یار لوگ ۔۔ صحیح ۔۔ کی جگہ لکھتے ہیں۔ صحیح کا معنی "درست۔ٹھیک ہونا وغیرہ" ہیں۔

    سہی لفظ بھی اردو میں‌موجود ہے لیکن اسکا معنی و مفہوم مختلف ہے۔ جیسے مشہور مصرعہ ہے
    رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ۔
     
    محمد نیاز اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    کھانے کی ایک ڈش کا نام "حلیم" بولا جاتا ہے
    یہ غلط لفظ ہے
    اصل لفظ "لحیم" ہے جو "لحم" یعنی گوشت سے نکلا ہے۔
    بلکہ دیکھا جاے تو کسی حد تک اس ڈش کو حلیم کہنا بےادبی بنتی ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    [​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    بعض عربی الفاظ کے آخر یں الف کی آواز ہے، مگر وہاں بجائے الف کے "ی" اور "واو" لکھی جاتی ہے اور اس پر چھوٹا الف "الف مقصورہ" نشان کے طور پر بنا دیا جاتا ہے "اسے کھڑا زبر بھی کہتے ہیں" جیسے ادنٰی، اعلٰی ۔۔۔۔مگر اس قبیل کے کئی الفاظ اردو میں پورے الف سے رائج ہیں جیسے: تماشا، تقاضا، ماجرا، مدّعا وغیرہ۔۔۔کئی الفاظ دونوں‌طرح سے لکھے جاتے ہیں۔ ایسے لفظوں کا املا اس طرح مناسب ہوگا، جیسے: ادنا، اعلا، تمنا، مدعا، مولا، دعوا، فتوا وغیرہ۔
    البتہ چند الفاظ کو بطور استثنا، اس طرح لکھنا مناسب ہوگا، جیسے: مصطفٰی، مجتبٰی، موسٰی، عیسٰی تعالٰی، ید طولٰی، اولٰی، عقبٰی وغیرہ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    سابقوں اور لاحقوں "بہ، چہ، کہ" کو ملا کر لکھنا بہتر ہوگا، مثلاً: بلکہ، چنانچہ، کیونکہ، چونکہ، جبکہ، بشرطیکہ، غرضیکہ، بخدا، بخوبی، بدقت، بہرحال، بدستور، بدولت، بانداز، بطور، بحیثیت، بلحاظ وغیرہ۔

    بعض عربی الفاظ کے درمیانی حروف پر چھوٹا الف "کھڑی زبر" آتا ہے، جیسے: اسمٰعیل، رحمٰن۔ بہتر ہے، ایسے الفاظ پورے الف سےلکھے جائیں۔ اس طرح کمپوزنگ میں‌بھی آسانی ہوگی، مثلاً: ابراہیم، اسماعیل، رحمان، اسحاق، یاسین، مولانا، لقمان زکات، حیات وغیرہ۔

    عربی اور ترکی کے کچھ الفاظ "اسی طرح غیرہ عربی یعنی انگریزی، ہندی اور یورپی زبانوں‌کے" کے الفاظ کو بھی "ہ" سے نہیں، بلکہ الف سے لکھنا درست ہے، مثلاً: ملغوبا، قورما، سانچا، ڈاکیا، شوربا، ڈھانچا، معما، تماشا، بقایا، تمغا، مچلکا، حلوا، مربا، چغا، خون خرابا، ناشتا، آریا، خارا، داروغا، کٹورا، غنڈا، راجا، ڈراما، دھماکا، دھوکا، بھروسا، کلیجا، پتا، پتّا، باڑا، بلبلا، تارا، گھونسلا، میلا، انگارا، فرما، انڈا، کمرا وغیرہ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    اسمائے معرفہ مروج طریقے سے لکھے جائیں‌گے، جیسے: افریقہ، مرہٹہ، کلکتہ، چیکوسلواکیہ، آگرہ، شملہ، پٹنہ، ہزارہ، بنگلادیش، امریکہ وغیرہ۔

    بعض لفظوں میں‌ہمزہ اور بعض میں "ی" کا استعمال اس طرح ہوگا:
    غلط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درست
    لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیے
    چاہیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چاہیے
    چاہئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چاہییں
    لکھئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لکھیے
    کیجئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیجیے
    دیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیے

    "انشاء اللہ" کا املا قرآن پاک کے مطابق اس طرح لکھنا ضروری ہے: "ان شاء اللہ" ۔۔ اگر اس ملا کر "انشاء اللہ" لکھیں گے تو اس کا معنی مختلف ہوجائے گا۔

    اضافت کے قاعدے میں‌لفظ کے آخری حرف کے نیچے زیر آتا ہے، جیسے: ماہِ رمضان، تحریکِ اسلامی، تمامِ حجت۔۔۔۔مگر جن لفظوں کے آخر میں یا ے ساکن ہوتیہے، اضافت کی صورت میں‌"ی" کے نیچے زیر آئے گا نہ کہ ہمزہ مثلاً:
    غلط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صحیح
    مرضئی خدا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرضیِ خدا
    رعنائی ءِ خیال ۔۔۔۔۔۔۔۔ رعنائیِ خیال
    آزادئی وطن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آزادیِ وطن

    ایسے مقامات پر ہمزہ لکھنا، مرزا غالب کے الفاظ میں‌"عقل کو گالی دینا ہے۔"
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    محبوب خان بہت شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا

    میرا خیال ہے اس لڑی کو متفرقات کی بجائے "فروغِ علم و فن " میں منتقل کردیا جائے۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا- آئیے اپنی اردو درست کریں

    محبوب بھائی مزید انتظار ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا- آئیے اپنی اردو درست کریں

    محبوب بھائی زبردست کارنامہ ہے ۔ جزاک اللہ ۔حکیم سعید صاحب مرحوم اسی طرح کی اردو کو مروج کرنا چاہتے تھے اور وہ اس میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے تھے ان کا ایک اہم نقطہ نگاہ یہ بھی تھا کہ جو الفاظ بھی مرکب ہیں ان کو الگ کرکے لکھنا چاہیے اس کی چند مثالیں ذیل میں پڑھیے
    اس لیے، جب کہ ، ،جب تک عالی جناب،آں حضرت،اس کا،
    جب کہ ان الفاظ کو عام طور پر اس طرح پڑھا جاتاہے
    اسلیے،جبکہ، جبتک،عالیجناب،آنحضرت،اسکا۔وغیرہ وغیرہ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا- آئیے اپنی اردو درست کریں

    عربی جمع اور مصادر کے آخر میں ہمزہ آتا ہے، مگر اردو میں ان کے آخر میں، بلکہ الف پر ختم ہونے والے تمام الفاظ کے آخر میں ہمزہ نہیں لکھیں گے، مثلا: ابتدا، انتہا، ارتقا، التوا، ابتلا، استدعا، اولیا، انبیا، جہلا، وزرا، فقرا، حکما، غربا، املا، اخفا، القا، ایشیا وغیرہ صحیح ہیں۔ البتہ عربی ترکیب میں "ء" لکھا جائے گا۔ جیسے عطاء اللہ، اخترالنساء وغیرہ۔
    الف پر ختم ہونے والے انگریزی الفاظ کے آخر میں ہمزہ لکھنا تو قطعی غلط ہے کیونکہ ہمزہ صرف عربی الفاظ کے ساتھ آتا ہے۔ مثلا: مارشل لا، بار ایٹ لا وغیرہ صحیح ہیں اور مارشل لاء، بارایٹ لاء وغیرہ غلط ہیں۔

    الف پر ختم ہونے والے الفاظ اگر مرکبِ اضافی میں مضاف بن کر آئیں تو انھیں لکھنے کی صحیح صورت یہ ہوگی: حکماے اسلام، ابتداے کار، بوے گل۔۔۔۔یعنی "ے" ہمزہ نہیں ہوگا، کیوں کہ "ے" اضافت کی علامت ہے، اور ہمزہ کی قائم مقام ہے، اور اس کے اوپر ایک اور ہمزہ لگانا زائد اور غیر ضروری ہے۔

    مرکب عطفی کی صورت یہ ہوگی: شعرا و ادبا، قفرا و مساکین، آبا و اجداد وغیرہ۔

    قانون امالہ: جن واحد مذکر لفظوں کے آخر میں "ہ" یا "الف" ہو اور ان کی جمع یا "ے" تحتانی "ے" لگانے سے بن سکتی ہو ان کے فورا بعد حرف عاملہ مغّیرہ یعنی: تک، سے، کو، کے، کی، میں، پر، وغیرہ میں سے کوئی حرف آئے تو اردو املا میں اس "ہ" یا "الف" کو یا ے تحتانی سے بدل دیا جائے گا، مثلا:
    آپ کے بارہ میں۔۔۔۔
    اس افسانہ کا۔۔۔۔
    تمھارے بھروسا پر۔۔۔۔۔۔
    اس چوراہا تک چلے جاؤ۔۔۔۔۔
    انھیں یوں لکھنا صحیح ہوگا:
    آپ کے بارے میں ۔۔۔۔۔۔
    اس افسانے کا۔۔۔۔۔
    تمھارے بھروسے پر۔۔۔۔۔
    اس چوراہے تک چلے جاؤ۔۔۔۔۔
    بعض استثنائی صورتیں بھی ہیں، مثلا: میں انبالے کا رہنے والا ہوں یا تین دن پہلے مدینے پہنچ گیا، وغیرہ۔۔۔۔خیال رہے کہ بعض الفاظ امالہ قبول نہیں کرتے، جیسے: امریکہ، دادا، نانا، چچا، ایشیا، والدہ وغیرہ۔ اسی طرح زیادہ تر اسما سے معرفہ بھی جوں سے توں رہیں گے، جیسے: کانگڑہ، افریقہ، ایتھوپیا، امریکہ، برما، ہمالیہ، رقبہ، جمیلا وغیرہ۔
    ًًًً
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو املا- آئیے اپنی اردو درست کریں

    جناب محبُوب خان جی ،السلامُ علیکُم ۔
    جناب کُچھ اعراب کے بارے میں بِھی لِکھّیں ، کیوں کہ میں نے دیکھا ہے کہ اعراب کو ہم مُکمّل طؤر ترق کر چُکے ہیں۔
    دُوسرا یہ، ماناکہ انگریزی کی تعلیم ہمارے لیے بُہت ضرُوری ہے، مگر ہم عام بول چال ، اورکوئی تحریر کرتے وقت
    انگریزی کے اِلفاظ بُہت اَستعمال کرتے ہیں، یہاں اُردُو کے؛؛ فورم ؛؛ میں بھی ،ہالاں کہ یہاں ہمیں اُردُو کی ترقّی
    کے لیے کام کرنا چاہیے؛؛؛؛؛ کیا ہم انجانے میں اُردُو کو یکسر تبدِل کرنے کی کوشِش میں تو نہیں لگے ہوئے
    اِلتِجا ہے کہ غؤر فرمائیں ؛؛؛ والسلام
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں