1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ارباب غلام رحیم سے ملاقات‘ مسلم لیگ ن 5 برسوں میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی: شہباز شریف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏24 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ارباب غلام رحیم سے ملاقات‘ مسلم لیگ ن 5 برسوں میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی: شہباز شریف
    لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گذشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا مسلم لیگ (ن) کو عوامی خدمت کا تاریخی مینڈیٹ ملا ہے۔ ملک کو مسائل کے چنگل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ پانچ برس میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا ملک اس وقت دہشت گردی، انتہاپسندی، توانائی کی کمی اور دیگر سنگین مسائل سے دوچار ہے، ان مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی قوتوں اور قوم کو مل بیٹھ کر اجتماعی بصیرت اور مشترکہ سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ مزید براں شہبازشریف نے زراعت کی ترقی اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے زراعت، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ ہماری بڑی آبادی کا روزگار ان شعبوں سے وابستہ ہے۔ بد قسمتی سے گزشتہ 65برس میں زراعت، لائیوسٹاک وڈیری فارمنگ کو فروغ دےنے کے لئے موثر اقدامات نہیں کئے گئے جس کی بنا پر پاکستان ان شعبوں میں ہمساےہ ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر ر ہی ہے۔ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے فی ایکٹر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ پنجاب حکومت زراعت کے شعبہ میں انقلاب برپا کرے گی۔ نجی شعبہ سے وابستہ زرعی ماہرین کے تعاون سے زراعت کے فروغ کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا کیونکہ زراعت، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ کو فروغ دے کر غربت اوربے روز گاری میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھاد کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بہت جلد جعلی زرعی ادویات اورجعلی کھاد کے مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مہم کا آغاز کیاجائے گا۔ فور برادرز گروپ آف پاکستان کے جاوید سلیم قریشی نے پنجاب کی زراعت کے چیلنجز او رمواقع کے موضوع پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بریفنگ کو سراہتے ہوئے کہاکہ بریفنگ میں پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں زراعت اور لائیو سٹاک کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ زراعت، آبپاشی، لائیوسٹاک کے وزراءاورسیکرٹری صاحبان نجی شعبہ کے زرعی ماہرین کے ساتھ مل کر دو ہفتے میں زراعت و لائیوسٹاک کے فروغ کے لئے ٹھوس وجامع سفارشات تیار کریں۔علاوہ ازیں شہبازشریف سے نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشا کی قیادت میں صنعتکاروں، بینکرز، سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا توانائی کے بحران سے صنعت، زراعت، تجارت اور برآمدات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی کے لئے توانائی کے بحران پر جلد قابو پاناہوگا اور اس ضمن میں مسلم لیگ ن کی حکومت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کریں گے کیونکہ نجی شعبہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے ،اس لئے نجی شعبہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے آگے آئے۔ کوئلے ، بائیو ماس اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبے لگائے، حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وفاق، صوبوں اور نجی شعبہ کو توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرناہے۔ سپرسونک سپیڈ اور شفاف طریقے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو مکمل کرنا ہو گا۔ صنعتکار چھوٹے منصوبوں کے ساتھ ساتھ ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگانے کا بھی جائزہ لیںکیونکہ بڑے منصوبے زیادہ سودمند ہوتے ہیں۔ بائیو ماس اور بائیو گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔ وفد کے ارکان نے کہا وطن عزیز کو توانائی کے جس بحران کا سامناہے ، ہم اس کے خاتمے میں حکومتی کاوشوں میں ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ہم کوئلے سے 50سے 100میگاواٹ کے پانچ منصوبے لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کوئلے و دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے بڑے منصوبے بھی لگانے کے لئے تیار ہیں۔ وفد کے ارکان نے کہا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری کی طرف مائل کریں گے۔ چیئرمین نشاط گروپ میاں منشاءنے کہا بائیو گیس اور بائیو ماس سے بجلی پیداکرنے کی بڑی گنجائش موجود ہے اور ان ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جلد لگائے جاسکتے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں