1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احمد فراز کی غزلیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نظام الدین, ‏13 اپریل 2015۔

  1. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    1. آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا​
    2. وقت کا کیا ہے، گزرتا ہے، گزر جائے گا​
    3. اتنا مانوس نہ ہو خلوتِ غم سے اپنی​
    4. تو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائے گا​
    5. تم سرِ راہِ وفا دیکھتے رہ جاؤگے​
    6. اور وہ بامِ رفاقت سے اتر جائے گا​
    7. زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا​
    8. تیری بخشش تری دہلیز پر دھر جائے گا​
    9. ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوں​
    10. میں نہیں، کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا​
    11. ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز​
    12. ظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مرجائے گا​
    13. (احمد فراز)​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں