1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احمد فراز انتقال کر گئے۔

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏26 اگست 2008۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    [​IMG]
    احمد فراز جولائی کے وسط میں طبیعت خراب ہونے پر امریکہ کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج رہے تھے
    (بی بی سی اُردو )
    احمد فراز انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا اليہ راجعون
    عصرِ حاضر کے ممتاز شاعر احمد فراز طویل علالت کے بعد پیر کی رات اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر چھہتر برس تھی۔
    ہسپتال کے ذرائع نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے احمد فراز کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ احمد فراز کو گردوں کے عارضے سمیت کئی امراض لاحق تھے۔

    جولائی کے وسط میں احمد فراز امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم ’اپنا‘ کے سالانہ کنونشن میں مشاعرے میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی گئے تھے جہاں وہ گر پڑے تھے اور انکے گھٹنوں پر چوٹیں آئي تھیں۔ ان چوٹوں سے انہیں ابتدائی طور انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں شکاگو کے ایک ہسپتال میں گردوں کے عارضے کیوجہ ڈائلیسس مشین پر رکھا گيا تھا۔

    احمد فراز جنہوں نے ایک زمانے میں فوج میں ملازمت کی کوشش کی تھی، اپنی شاعری کے زمانۂ عروج میں فوج میں آمرانہ روش اور اس کے سیاسی کردار کے خلاف شعر کہنے کے سبب کافی شہرت پائی۔ انہوں نے ضیاالحق کے مارشل لا کے دور میں بھی نظمیں لکھیں جنہں بہت شہرت ملی۔انہیں اسی سبب خود ساختہ جلاوطنی بھی برداشت کرنا پڑی۔

    احمد فراز کا اصل نام سید احمد شاہ تھا، ان کا تعلق پشتون نسل سے تھا اور اگرچہ اردو ان کی مادری زبان نہیں تھی لیکن انہوں نے اس پر پوری قدرت حاصل کرلی اور غزل کہنے والے شاعروں میں ان کو اتنا اعلیٰ مقام حاصل ہوگیا کہ علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کے بعد ان کا نام لیا جانے لگا۔

    سنہ دوہزار چار میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دورِ صدارت میں انہیں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا لیکن دو برس بعد انہیں نے یہ تمغا واپس کر دیا۔ احمد فراز نے کئی نظمیں لکھیں جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا۔ ان کی غزلیات کو بھی بہت شہرت ملی جن میں

    ’رنجش ہی سہی، دل ہی دکھانے کے لیے آ‘

    خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔ ان کی وفات پر وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور قائم مقام صدر میاں محمد سومرو نے گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


    -------------------------------------------------------------------------------

    اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں“ احمد فراز ہم سے بچھڑ گئے
    (جنگ)

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف دانشور اوراردوزبان کے عالمی شہرت یافتہ شاعر احمد فراز علالت کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب انتقال کرگئے،نمازجنازہ منگل26 اگست کی شام اسلام آباد کے سیکٹرایچ 8میں ہوگی۔ قائم مقام صدرمحمد میاں سومرو،وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی ، وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ،سندھ کے قائم مقام گورنر نثاراحمد کھوڑو، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیرراشدربانی،معاون خصوصی وقارمہدی نے ممتازترقی پسند انقلابی شاعراحمد فراز کے انتقال پراپنے گہرے رنج وغم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مرحوم کے بیٹے شبلی فراز کے بقول احمد فرازاب ہم میں نہیں رہے۔ ان کی عمر 76برس تھی،وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ علاج کے لئے امریکا بھی گئے ،جہاں وہ شکاگو کے ایک اسپتال میں داخل رہے۔صحت بحال ہونے کے بعد وہ حال ہی میں وطن واپس لوٹے تھے۔ان کاعلاج ملک میں بھی جاری رہا ۔انہوں نے ایک بیوہ،3بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ احمد فراز 14جنوری 1931ء میں نوشہرہ میں پختون گھرانے میں پیدا ہوئے،فراز ان کا قلمی نام یعنی تخلص تھا جبکہ ان کا خاندانی نام سید احمد شاہ تھا۔پشتو بولنے والے احمد فراز نے فارسی اور اردوکی تعلیم پشاوریونیورسٹی سے حاصل کی جہاں بعد میں انہوں نے تدریس بھی کی۔سیاسی مسائل پر صاف گوئی اور بے باکی سے گفتگو کرتے تھے،ضیاء الحق کے دورمیں خودساختہ جلاوطنی بھی قبول کی۔ وہ وطن واپسی سے قبل تین سال تک برطانیہ ،کینیڈااوریورپ میں مقیم رہے۔انھیں اس دور میں فوجی حکومت کے خلاف نظم سنانے پر گرفتاربھی کیا۔ وہ آمرانہ دور میں حق وصداقت کے مشعل برداروں میں سے تھے اور مبینہ طورپر انہیں وجوہ کی بناء پر انہوں نے پرائڈآف پرفارمنس ایوارڈ وصول کرنے سے انکارکردیا تھا۔احمد فرازنے اکادمی ادبیات کے چیئرمین اور اسلام آباد میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن کے طور پر کئی سال تک خدمات انجام دیں۔انہیں کئی قومی اوربین الاقوامی ایوارڈسے نوازاگیا۔انہیں ان کی ادبی کامیابیوں کے صلے میں 2004ء میں ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا۔ مرحوم نے گیارہ شعری مجموعے تخلیق کئے۔ان کی مزاحمت کابہترین کام ”محاصرہ“ہے جبکہ ان کی ایک مشہور غزل ”رنجش ہی سہی“تھی ۔ذوالفقارعلی بھٹواور پاکستان پیپلز پارٹی سے متاثرتھے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے معروف ترقی پسند شاعر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر مسعود کوثر کے بھائی احمد فرازکے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو دنیائے ادب کا ایک بہت بڑانقصان قراردیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کے کروڑوں پرستارانھیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے۔آمین۔قائم مقام گورنر سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ احمد فراز مرحوم کے انتقال سے دنیائے ادب میں پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہوسکے گا،انہوں نے مزید کہا کہ احمد فراز آمرانہ دور کے خلاف جدوجہدمیں پیش پیش رہے اور انہوں نے اس وجہ سے ان کو ملنے والا پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینے سے بھی انکارکردیا تھا۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک کے ممتازشاعر احمد فراز کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ احمد فراز کے انتقال سے اردو شاعری کا ایک باب ختم ہوگیاہے جو دنیائے سخن کے لئے ایک بڑانقصان ہے۔ الطاف حسین نے احمد فراز مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگواروں کو صبرجمیل عطاکرے۔
     
  2. Guest
    Online

    Guest مہمان

    انا للہ وانا اليہ راجعون
    بہت دکھ ہوا
    آمنہ لاہور
     
  3. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    انا للہ وانا اليہ راجعون


    اب تو ہم گھر سے نکلتے ہیں تو رکھ دیتے ہیں
    طاق پر عزتِ سادات بھی دستار کے ساتھ

    ہم کو اس شہر میں تعمیر کا سودا ہے جہاں
    لوگ معمار کو چن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ

    جو شرف ہم کو ملا کوچہءِ جاناں سے فراز
    سوئے مقتل بھی گئے ہیں‌ اسی پندار کے ساتھ



    آج یہ بہت افسوس ناک خبر سنی ہے، کہ مکرم احمد فراز صاحب ہم سے رخصت ہو گئے ہیں۔ وہ شخص جس کی شاعری میں دیوانگی، سچ، خلوص، حب الوطنی، اور اردو زبان سے محبت نمایاں نظر آتی ہے۔ وہ آج چل بسا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور کوئی شک نہیں‌کہ اس نے زندگی میں‌ اپنے وطن سے محبت اور اپنی زبان سے محبت کا حق ادا کر دیا۔
    اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے، آمین
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    الحمدللہ رب العلمین ۔ الرحمن الرحیم۔ ملک یوم الدین۔ ایّاک نعبد وایّاک نستعین۔ اھدنا الصراط المستقیم۔ الصراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم والضآلین۔ آمین

    قل ھواللہ احد، اللہ الصمد، لم یلد و لم یولد، ولم یکن لہ کفواً احد۔

    اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید ہ
    اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجید ہ

    یا اللہ عز وجل اپنے پیارے حبیب مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ سےاحمد فراز صاحب کی بخشش و مغفرت اور بلندیء درجات فرما اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ھم ایک پرخلوص سچے اور عظیم شاعر سے محروم ھو گئے ھیں،!!!!!
    اللٌہ تعالیٰ احمد فرازصاحب کی بخشش و مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے،آمین،!!!!!
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اناللہ وانا الیہ راجعون ۔
    اللہ تعالی انکی بخشش و مغفرت فرمائے۔ آمین
     
  7. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    ۔
    آمین
     
  8. محمد علی
    آف لائن

    محمد علی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جون 2008
    پیغامات:
    697
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    [size=150]اناللہ وانا الیہ راجعون ۔
    اللہ تعالی انکی بخشش و مغفرت فرمائے۔ آمین
    [/size]
     
  9. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اناللہ وانا الیہ راجعون ۔
    اللہ تعالی انکی بخشش و مغفرت اور بلندیء درجات فرمائے۔ آمین
     
  10. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین۔۔
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    احمد فراز کا نزر جالب: کب تک درد کے تحفے بانٹو۔۔۔۔ سے انتخاب

    فیض گیا اب تم بھی چلے کو کون رہے گا مقتل میں
    اک فراز ہے باقی ساتھی، اس کو بھی اپنے ساتھ کرو

    چلتے چلتے احمد فراز سے اپنی ملاقات کا احوال زیب چوپال کردیتا ہوں‌کہ جب تک یہاں ٹائپ کرتا رہونگا تو احمد فراز کی یادوں میں‌کھویا رہونگا۔

    کچھ سال پہلے جب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں‌جاب کررہا تھا۔ تو ہم تینوں دوستوں کا ایک گروپ ہوتا تھا۔ کہ اپنے دفتری کام کے علاوہ ادب سے لگاو ہم سب میں‌مشترک تھی۔

    وہ بھی ایک ایسا ہی دن تھا کہ جب دوپہر کو کھانے کے لیے یونیورسٹی کے میس میں‌چلے گئے ۔۔۔یہاں بتاتا چلو کہ میس سے مرآد کیف ٹیریا نہیں بلکہ دو بلاک بطور ہوسٹل بنائے گئے ہیں۔ وہاں ہوسٹل میں‌رہائش پزیر لوگوں کے طعام کے لیے ایک زرا بہتر میس بھی بنا گیا ہے۔

    کھانے کا آرڈر دے کے بیھٹے ہوئے تھے کہ اس دن ہم ایک دوسرے کو فراز کے شعر سنارہے تھے۔ لا محالہ وہاں شعر پڑھتے ہوئے شاعر کا نام بھی لیا جارہا تھااور ارد گرد سے ماورا ہم لوگ شعر اور واہ واہ کے ڈونگے برسانے میں بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہے تھے۔

    اچانک میں‌نے دیکھا کہ ہمارے ساتھ والے ٹیبل میں ایک شخص بیٹھا ہوا ہے اور میں‌نے انھیں کہیں‌دیکھا ہوا ہے۔ لیکن نام زہن میں نہیں آرہا ہے۔ ۔۔۔۔ کچھ منٹس تو زہن پہ زور دے یاد کرنے کی کوشش کرنے لگا کہ یہ کون ہے مگر ندارد۔۔۔۔۔۔۔آخر میں نے چونک کر اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک دوست سے کہا کہ سامنے والے ٹیبل والے میں پہچان پارہاہوں مگر نام کیوں یاد نہیں‌آرہا ۔۔۔ وہ کیونکہ پشت دے بیٹھے ہوئے تھے۔۔۔سو جب انھوں نے جب گھوم کے دیکھا تو آہستہ سے کہا کہ بھائی یہ تو احمد فراز ہیں۔ لو جی پھر کیا۔۔۔۔۔ہم تینوں بی بے بچوں کی طرح اٹھے اور احمد فراز صاحب کے پاس چلے گئے ۔۔۔۔ آپ نے باقاعدہ اٹھ کے ہم سے ہاتھ ملایا اور چائے کا پوچھا ۔۔۔۔ ہم نے عرض کیا کہ سر ہم تو یہی پہ ہی ہوتے ہیں ۔۔۔ آپ کی کوئی خدمت کریں ۔۔۔ مگر وہ چائے پی رہے تھے ۔۔۔ سو کچھ منٹس باتیں کرنے کے بعد ہم اپنی ٹیبل پہ آ موجود ہوئے۔

    یوں ان کا وہ شفیق اور مہربان چہرہ اور اٹھ کے ہم جیسے انجان لوگوں سے ملنا اور محبت سے پیش آنا یاد آتا ہے۔ اور دل کی اتھا گہرائیوں سے ان کے لیے یہ دعا نکلتی ہے کہ اللہ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت کرے۔ آمین ثم آمین۔
     
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اناللہ وانا الیہ راجعون۔

    اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ (آمین)
     
  13. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اک دور تمام ہوا، اک سچا اور کھرا انسان خالق حقیقی کے پاس پہنچ گیا ۔ ۔ ۔ اب سچے اور کھرے انسان شاید پیدا ہی نہیں ہوتے! انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ ۔ ۔

    حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آج احمد فراز کی یاد ویسے ہی بہت ا رہی تھی کہ کچھ تلاش کرتے ہی لڑی مل گئی سوچا فراز جی کے بارے کچھ لکھوں مگر لکھنے بیٹھی تو ہمت جواب دے گئی وہ بہت خوبصورت شاعر تھے اس سے کہیں خوبصورت انسان بھی تھے آج وہ ہم میں نہیں مگر ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی خیر کبھی ہمت ہوئی اور زندگی نے ساتھ دیا تو فراز جی کی بابت کچھ لکھنے کی جسارت کروں گی آج صرف اتنا ہی کہوں گی

    اتنی جلدی بھی کیا تھی جانے کی فراز جی
     
  15. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے آمین ثم آمین




    خوشی جی جانے والوں کو بھلا کوئی روک سکتا ھے کیا؟؟؟؟؟/
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جی سچ کہا جانے والوں کو کوئی کبھی نہیں روک سکا

    مگر جانے والوں کی یاد کو آنے سے بھی کوئی نہیں روک سکتا فراز جانے کے باوجود ہمارے دلوں میں رہیں گے ہمیشہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں