1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اثر پارے

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از این آر بی, ‏22 فروری 2008۔

  1. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ایک نئ لڑی شروع کرنے کا خیال آیا ہے جہاں ہم اردو ادب سے ایسے (نسبتاً مختصر) نثر پارے آپس میں شئیر کر سکیں جن سے ہم کسی نہ کسی طرح متائثر ہوئے ہوں۔ اسی لئے لڑی کا نام ‘اثر پارے‘ رکھا ہے۔ یہ سنجیدہ بھی ہو سکتے ہیں اور ظریفانہ بھی، افسانوی بھی ہو سکتے ہیں اور حقیقی بھی۔

    --------------------------------------

    ابتدائی نثر پارہ پیشِ خدمت ہے۔

    “برصغير ميں عالمگيرى مسجد كے ميناروں كے بعدجو پہلا اہم مينار مكمل ہوا ہے وه مينارِ قراردادِ پاكستان ہے ـ يوں تو مسجد اور مينار آمنے سامنے ہيں مگر ان كے درميان يہ ذره سى مسافت جس ميں سكهوں كا گردواره اور فرنگيوں كا پڑاؤ شامل ہيں ، تين صديوں پر محيط ہے ـ ميں مسجد كى سيڑهيوں پر بيٹها ان تين گمشده صديوں كا ماتم كر رہا تها كہ مسجد كے مينار نے جهک كر ميرے كان ميں راز كى بات كہ دى ـ جب مسجديں بے رونق اور مدرسے بے چراغ ہو جائيں ـ جهاد كى جگہ جمود اور حق كى جگہ حكايت كو مل جائے ملک كى بجائے مفاد اورملت كى بجائے مصلحت عزيز ہواور جب مسلمانوں كو موت سے خوف ائے اور زندگی سے محبت ہو جائے تو صدياں يوں ہى گم ہو جاتى ہيں“​


    آوازِ دوست از مختارمسعود
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا مسجد کے مینار نے۔
     
  3. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    خالد طیاروں کا شور و غل سنکر اپنی ہوائی بندوق سنبھالتا ہوا کمرے سے باہر دوڑا آیا اور انہیں غور سے دیکھنے لگا تا کہ وہ جس وقت گولہ پھینکنے لگیں تو وہ اپنی بندوق کی مدد سے انہیں نیچے گرا دے۔ اس وقت چھ سال کے بچے کے چہرے پر آہنی ارادہ و استقلال کے آثار نمایاں تھے جو کم حقیقت بندوق کا کھلونا ہاتھ میں تھامے ایک جری سپاہی کو شرمندہ کر رہا تھا۔ معلوم ہوتا تھ کہ وہ آج اس چیز کو جو اسے عرصے سے خوفزدہ کر رہی تھی، مٹانے پر تلا ہوا ہے۔

    خالد کے دیکھتے دیکھتے ایک جہاز سے کچھ چیز گری جو کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کے مشابہ تھی۔ گرتے ہی یہ ٹکڑے ہوا میں پتنگوں کی طرح اڑنے لگے، ان میں سے چند خالد کے مکان کی بالائی چھت پر بھی گرے۔

    خالد بھاگا ہوا اوپر گیا اور وہ کاغذ اٹھا لایا۔

    "ابا جی، ماما سچ مچ جھوٹ بک رہی تھی۔ جہاز والوں نے تو گولوں کی بجائے یہ کاغذ پھینکے ہیں۔"

    خالد کے باپ نے وہ کاغذ لیکر پڑھنا شروع کیا تو رنگ زرد ہو گیا، ہونیوالے حادثے کی تصویر اب اسے عیاں طور پر نظر آنے لگی۔ اس اشتہار میں صاف لکھا تھا کہ بادشاہ کسی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور اگر اسکی مرضی کے خلاف کوئی جلسہ کیا گیا تو نتائج کی ذمہ دار خود رعایا ہوگی۔

    اپنے والد کو اشتہار پڑھنے کے بعد اس قدر حیران و پریشان دیکھ کر خالد نے گھبراتے ہوئے کہا۔ "اس کاغذ میں یہ تو نہیں لکھا کہ وہ ہمارے گھر پر گولے پھینکیں گے؟"

    "خالد اس وقت تم جاؤ، جاؤ اپنی بندوق کے ساتھ کھیلو۔"

    "مگر اس پر لکھا کیا ہے۔"

    "لکھا ہے کہ آج شام کو ایک تماشا ہوگا۔"

    تماشا از سعادت حسن منٹو
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    این آر بی بھائی ۔
    میری سمجھ میں تو کچھ نہیں‌آیا ۔ یہ کیا تماشا ہے
     
  5. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ویسے اقتباس سے کچھ اندازہ تو ہو گیا ہو گا کہ تماشا کس نوعیت کا ہے، مگر مکمل سرکس ادھر دیکھ سکتے ہیں۔

    http://tinyurl.com/49ua38
     
  6. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    محکمہ انسدادِ ٹھگی

    جس زمانے کا یہ ذکر ہے اس زمانے میں ملک میں ٹھگی بہت ہوگئی تھی۔ٹھگ لوگوں کو راہ چلتے چلتے لوٹ لیتے تھے،آخر والیءِ ملک نے محکمہ انسداد ٹھگی قائم کیا اور یہ قانون بنایا کہ سب عمال اور اہلکار لوٹ کے مال میں سے حصہ وصول کیا کریں گے۔لوگوں کی ہچکچاہٹ دور کرنے اور حوصلہ بڑھانے کے لیے والی نے خود حصہ لینا شروع کیا۔ جب ٹھگوں نے دیکھا کہ ہمارے پاس تو کچھ بچتا ہی نہیں بلکہ پلے سے دینے کی نوبت آگئی ہے تو ٹھگی سے توبہ کی اور رفتہ رفتہ اس کا بالکل انسداد ہو گیا۔

    اردو کی آخری کتاب از ابنِ انشا
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لگتا ہے پاکستان میں بھی کسی ایسے ہی محکمہ کی ضرورت ہے :)
     
  8. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    شہر کے کئی علاقوں میں قطار اندر قطار مکان ہوتے ہیں۔ہرمکان کی سامنے والی گلی صاف ستھری ہوتی ہے۔ کاغذ کا ایک ٹکڑا یاسیگریٹ کاایک ٹوٹا بھی شاید ہی کبھی دیکھنے میں آتا ہے۔کوئی اپنے گھر کے سامنے ایک تنکا بھی نہیں پھینکتا۔سب گھر کے پیچھے پھینکتے ہیں۔دو شخص رو برو باتیں کر رہے ہوں اور تھوکنے کی ضرورت محسوس ہو تو وہ سامنے نہیں تھوکتے۔منہ گھماکر اپنی گندگی پیچھے پھینکتے ہیں، یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آدمی اپنے سامنے گندگی برداشت نہیں کرتا، پیچھے کر لیتا ہے کیونکہ وہ پیچھے دکھائی نہیں دیتی۔
    (اقتباس از گندی گلی محی الدین نواب
     
  9. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت خوب چیٹر، مزہ آیا پڑھ کر۔ شکریہ :dilphool:
     
  10. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    جس سرحد کو اہلِ شہادت میسر نہ آئیں وہ مٹ جاتی ہے، جس آبادی میں اہلِ احسان نہ ہوں اسے خانہ جنگی اور خانہ بربادی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جس تمدن کو اہلِ جمال کی خدمات حاصل نہ ہوں وہ خوشنما اور دیرپا نہیں ہوتا۔


    آوازِ دوست از مختار مسعود​
     
  11. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    سو فیصدی درست۔۔۔شکریہ ہم سے شیئر کرنے کے لیئے۔۔۔جیتے رہیں خوش رہیں۔۔۔ :dilphool:
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب چیٹر، مزہ آیا پڑھ کر۔ شکریہ :dilphool:[/quote:daan0wsr]



    :a180: اچھی شئیرنگ کی ھے شکریہ
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بعض فقیر اپنے سخی کو اپنے غلط انداز کی وجہ سے ناراض بھی کر بیٹھتے ھیں،لبرٹی مارکیٹ میں‌فقیروں کی فوج کے ایک رنگروٹ نے کال میں‌بیٹھی ایک خوبصورت خاتون سے امداد کے لئے کہا تو اس مردم بیزار قسم کی خاتون نے سختی سے کہا " بابا معاف کرو" اس پر اس نے ڈرائیور والی سیٹ پر بیٹھے کالے بھجنگ سے شخص کو مخاطب کیا اور کہا "بھائی ڈرائیور تم ہی اپنے اس غریب بھائی کی کچھ مدد کرو" اوربھائی ڈرائیور اسے مارنے کے لئے آگے بڑھا کیونکہ وہ اس حسینہ کا شوھر تھا ، تب اس فقیر پہ کھلا کہ اس کے برابر میں بیٹھی ھوئی حسینہ اتنی مردم بیزار کیوں تھی

    ہنسنا رونا منع ھے (عطاالحق قاسمی)
     
  14. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108

    :201: بہت خوب۔
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    نوازش شکریہ ار بی
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہنسنے ہنسانے والے

    ایک صاحب کو میں جانتا ھون جو قسطوں میں‌ھنستے ھیں آپ سمجھتے ھیںکہ شاید وہ ہنس چکے ھیں لیکن وہ ایک جھٹکے کی کیفیت کے ساتھ دوبارہ ہنسنا شروع کر دیتے ھیں؛ چنانچہ مخاطب کی بات جاری رکھنے کے لئے پوچھناپڑتا ھے کہ بھائی صاحب اگر آپ ہنسنے سے فارغ ھو چکے ھوں تو براہ کرم مطلع فرمائیں تاکہ گفتگو کا باقی حصہ بھی پیش خدمت کیا جا سکے

    ہنسنا رونا منع ھے------------ عطاالحق قاسمی
     
  17. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب خوشی جی،!!!!!
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ نوازش


    اب اور پڑھیں‌پھر، تعریف کی ھے تو بھگتیں‌اب


    یوں تو سب حجام باتونی ھوتے ھیں لیکن فرانسیسی حجام کی باتیں سن کر اخبار خریدنے کی ضرورت نہیں‌رہتی، آدھ گھنٹے میں‌صرف وہ ایک کام کی بات کرتا ھے ۔ "جرمن بہت برے پڑوسی ھوتے ھیں ۔ جب کبھی یورپ میں جنگ ھوتی ھے تو اکھاڑے کے لیے ہمارا ہی ملک چنا جاتا ھے لڑتے دوسرے ھیں لیکن دیکھا دیکھی ہمیں بھی شریک ھونا پڑتا ھے جب جنگ ختم ھوتی ھے تو جیتتا کوئی اور ھے---------- آپ کے سر کی مالش کروں ؟"




    مزید حماقتیں---- شفیق الرحمن
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    گھر میں پردے پر بحث ھو رھی تھی شیطان کا خیال تھا کہ پردہ سرد ملکوں کے لئے نہایت مفید چیز ھے نزلے زکام وغیرہ کے بچاؤ کا نہایت اچھا ذریعہ ھے، لیکن گرم ملکوں کے لئے اتنا کارآمد نہیں‌ گرم ملکوں میں صرف سردیوں میں ہی پردہ کرنا چاھیے گرمیوں میں ململ کے لباس میں بھی سب کا اتنا برا حال ھو جاتا ھے برقع پہن کر ناجانے کیا حالت ھوتی ھو گی، جو لوگ پردے کے زیادہ حامی ھیں‌اور بہت شور مچاتے رھتے ھیں ان سب کو جون جولائی میں برقع پہنا دیا جائے اور ستمبر میں رائے پوچھی جائے

    مزید حماقتیں --------- شفیق الرحمن
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا ذوقِ مطالعہ پایا ہے ۔ ماشاءاللہ
     
  21. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    اچھا ذوقِ مطالعہ پایا ہے ۔ ماشاءاللہ[/quote:1zyytu0i]

    واقعی، ماشاءاللہ۔ مزید شیئر کرتی رہیں۔
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ نوازش مہربانی

    آپ کی پسندیدگی ہی مزید لکھنے کا حوصلہ دیتی ھے
     
  23. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بس یہی غلطی ہو جاتی ہے ہم سے :takar:
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آئیندہ نہ کیجیے گا ویسے بھی میں‌جا رھی ھوں اب :khudahafiz:
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بس یہی غلطی ہو جاتی ہے ہم سے :takar:[/quote:2exfus7x]
    اور خمیازہ سارے صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے [​IMG] [​IMG] [​IMG]
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ٹھیک ھے اب نہیں لکھوں گی یہاں‌
     
  27. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    اہلِ شہادت اور اہلِ احسان میں فرق صرف اتنا ہے کہ شہید دوسروں کے لئے جان دیتا ہے اور محسن دوسروں کے لئے زندہ رہتا ہے۔ ایک کا صدقہ جان ہے اور دوسرے کا تحفہ زندگی۔ ایک سے ممکن وجود میں آتا ہے اور دوسرے سے اس وجود کو توانائی ملتی ہے۔​


    (آوازِ دوست از مختار مسعود)​
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ہم تو ایسے صابر شاکر لوگ ھیں کہ گزشتہ 54 برسوں میں جو بھی حکمران آیا ہم نے اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا ؛ ہم اپنے حکمرانوں کو پسند کرنے کے لئے ان میں‌خوبیاں خود تلاش کرتے ھیں ؛ ہمیں ایک حکمران اپنے قد کاٹھ اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پسند تھا ؛ ایک دو حکمرانوں کی انگریزی ہمیں پسند آ ئی ایک حکمران کے سیکرلزم کو بنیاد بنا کر ہم نے اس کی قبولیت کا جواز پیش کیا ؛ ہماری تو روز مرہ کی گفتگو بھی کچھ اس نوعیت کی ھوتی ھے

    "کیا حال ھے" ؟

    "اللہ تعالی کا شکر ھے"

    " سنا ھے آپ کے ایک عزیز ٹریفک کے حادثے میں ہلاک ھو گئے تھے"؟

    " جی ہاں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں ڈاکٹر کوشش کے باوجود ان کی جان نہیں بچا سکے مگر اللہ تعالی کا شکر ھے ان کی آنکھیں‌بچ گئی تھیں"

    ہنسنا رونا منع ھے ---- عطا الحق قاسمی
     
  29. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ھی خوب خوشی جی،!!!!!!
     
  30. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    سبحان اللہ!!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں