1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اتنی آسان ’چکن جلفریزی‘ کی ڈش

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏1 نومبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    دیسی کھانا کھانے کا ہر وقت دل نہیں چاہتا اور ایسے موقع پر کچھ نیا کھانا جو مزیدار بھی ہو اس کا انتخاب کون نہیں کرے گا؟

    ایسے موقع پر چائنیز کھانے کو سب سے زیادہ فوقیت دی جاتی ہے، لیکن کئی افراد ایسا سمجھتے ہیں کہ چائنیز کھانا بنانا خاصہ مشکل ہے۔

    دراصل یہ حقیقت نہیں، اگر آسان ترکیب سے بنایا جاتے تو چائنیز کھانوں کی کئی ڈشز ہیں جو گھر میں باآسانی تیار کی جاسکتی ہیں۔

    یہ صرف آسان ہی نہیں بلکہ کافی مزیدار بھی ہوتی ہیں۔

    ایسی ہی ایک چائنیز ڈش چکن جلفریزی کی نہایت آسان ترکیب یہاں بیان کی جارہی ہے۔

    اسے اپنے گھر میں تیار کرکے گھر والوں کو کسی نئی ڈش کا ذائقہ چکھائیں۔

    اجزاء:
    تیل - پانچ کھانے کے چمچ

    انڈے - دو عدد (نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ملے ہوئے)

    شملہ مرچ - ایک عدد لمبی کٹی ہوئی

    پیاز - ایک عدد لمبی کٹی ہوئی

    ادرک لہسن پیسٹ - دو چائے کے چمچ

    بون لیس چکن - لمبی کٹی ہوئی ½ کلو

    لال مرچ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

    ہلدی پاؤڈر - ½ چائے کا چمچ

    کالی مرچ پسی ہوئی - ½ چائے کا چمچ

    دھنیہ پاؤڈر - ½ چائے کا چمچ

    ٹماٹو کیچپ - 4 کھانے کے چمچ

    ٹماٹو پیسٹ - 2 کھانے کے چمچ

    سویا ساس - ایک کھانے کے چمچ

    گرم مصالحہ - ½ چائے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر - ½ چائے کا چمچ

    نمک - ½ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

    ٹماٹر لمبے کٹے ہوئے - ایک عدد

    [​IMG]
    فوٹو/ شٹراسٹاک


    ترکیب:
    فرائی پین میں ایک چمچ تیل اور انڈے ڈال کر اوملیٹ تیار کرلیں، بعدازاں سائڈ پر رکھ لیں اور کیوبز میں کاٹ لیں۔

    کڑھائی میں ایک چمچ تیل، شملہ مرچ اور پیاز ڈال کر ایک منٹ تک کے لیے پکالیں پھر الگ کرکے رکھ دیں۔


    دوسری کڑھائی میں 3 چمچ تیل، ادرک لہسن پیسٹ اور بون لیس چکن شامل کریں اور رنگ تبدیل ہونے تک پکا لیں۔

    لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، کٹی ہوئی کالی مرچ، دھنیہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

    ٹماٹو کیچپ، ٹماٹو پیسٹ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

    گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

    ٹماٹر، پکی ہوئی سبزیاں اور اوملیٹ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

    مزیدار چکن جلفریزی تیار ہے، اسے گرم گرم چاولوں کے ساتھ گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

    [​IMG]
    فوٹو/ شٹراسٹاک



    نوٹ: مجھے پکانا نہیں آتا اس لیے خود ہی ٹرائی کریں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں