1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اب کوئی نیا بنگلہ دیش بننے نہیں دیں گے، آصف زرداری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏10 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ہم ان کے ہاتھوں میں کھیل گئے اس لئے بنگلا دیش بن گیا لیکن اب ہم کوئی بنگلا دیش نہیں بننے دیں گے اور اپنے حق کے لئے لڑیں گے۔
    ٹنڈوآدم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے انتخابات کے دوران کا کہا تھا کہ ان کا جو ڈھونگ نظر آرہا ہے وہ 18 ویں ترمیم پر ڈاکہ ہے، پہلے یہ لوگ ہماری یونیورسٹیاں لے گئے، اب سول ایوی ایشن کو بھی اسلام آباد میں لےکرجارہے ہیں، اور جو لوگ سندھ میں رہتے ہیں ان کی نوکریاں بھی چلی جائیں گی۔
    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہم ان کے ہاتھوں میں کھیل گئے اس لئے بنگلا دیش بن گیا، لیکن اب ہم کوئی بنگلا دیش نہیں بننے دیں گے اور اپنے حق کے لئے لڑیں گے، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، یہ جنگ سندھ کے وسائل کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے اور اس جنگ میں ہمارے ساتھ پشتون، بلوچی اورساؤتھ پنجاب ہے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں، یہ لوگ بے وقوف ہیں، ان کی ٹانگیں ڈگمگا جاتی ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں