1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اب طالبان سے طویل عرصے تک مذاکرات کا امکان نہیں‘ ڈرون حملے رکوانے کیلئے نیٹو سپلائی کاٹ دی جائے: سیا

Discussion in 'خبریں' started by پاکستانی55, Nov 2, 2013.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    لاہور (خصوصی نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے پر سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ امن کا واحد ذریعہ بات چیت ہے اور امریکہ ڈرون حملے کر کے طالبان سے حکومت مفاہمتی عمل کو تباہ کر رہا ہے۔ ڈرون حملے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے نیٹو سپلائی کاٹ دی جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملے سے ظاہر ہو گیا کہ کون طالبان سے مذاکرات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے پاکستان امریکہ تعلقات خراب ہونگے خیبر پی کے میں جو دھماکے ہوئے طالبان نے ان کی تردید کی تھی۔ آج ثابت ہو گیا کہ دھماکے کرنیوالا کون تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں کیخلاف قراداد پیش کروں گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکیم اللہ محسود تو جمعرات کو ہی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا، یہ واقعہ منظر عام پر اب لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ہماری آزادی خودمختاری کیخلاف ہیں‘ امریکہ کو حملے بند کر دینے چاہئیں۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب بھی مذاکرات شروع ہوتے ہیں اس قسم کے حادثات رونما ہو جاتے ہیں۔ ڈرون حملے سے مذاکرات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں اور وزارت داخلہ سے رابطے میں ہوں۔ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا کہ ڈرون حملے نہ روکے گئے تو ہم نیٹو سپلائی بند کر دینگے۔ قومی معاملات پر ہم تمام جماعتیں متفق ہو جائیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب طالبان سے مذاکرات طویل عرصے کیلئے کھڈے لائن لگ گئے ہیں۔ حکومت طالبان اور فوج تینوں مذاکرات کیلئے راضی تھے۔ اس واقعہ کے بعد طالبان مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ نواز شریف کے دورہ امریکہ کے بعد ڈرون حملوں میں اضافہ ہو گیا خیبر پی کے اسمبلی میں قرارداد لانے کے بعد نیٹو سپلائی بندکردی جائے۔
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-11-02/page-1/detail-2
     

Share This Page