1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اب تنگیء داماں‌ پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ۔ نصیر الدین نصیررح

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏18 فروری 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔ کچھ دن قبل پاکستان کے معروف بزرگ اور عظیم ولی اللہ حضرت پیر مہر علی شاہ گولڑوی :ra: کے پوتے پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ قضائے الہی سے اس دارِ فانی سے واصل بالحق ہوگئے۔ آپ رحمۃاللہ علیہ ایک صوفی بالصفا اور عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں‌کتب کے مصنف، انتہائی علمی شخصیت، قادر الکلام مقرر اور اعلی پائے کے شاعر تھے۔ ذیل میں انکی ایک نعت شریف "ہماری اردو" کے صارفین کی نذر ہے۔

    اب تنگیء داماں پہ نہ جا ۔ اور بھی کچھ مانگ
    ہیں آج وہ مائل بہ عطا ۔ اور بھی کچھ مانگ

    ہر چند کہ آقا :saw: نے بھرا ہے تیرا کشکول
    کم ظرف نہ بن ، ہاتھ بڑھا ۔ اور بھی کچھ مانگ

    وہ لوگ جو کہتے ہیں کرم ان کا ہے محدود
    ان لوگوں کی باتوں پہ نہ جا ۔ اور بھی کچھ مانگ

    سلطانِ مدینہ :saw: کی زیارت کی دعا کر
    جنت کی طلب چیز ہے کیا ۔ اور بھی کچھ مانگ

    دے سکتے ہیں کیا کچھ ، کہ وہ کچھ دے نہیں‌سکتے
    یہ بحث نہ کر، ہوش میں آ ۔ اور بھی کچھ مانگ

    اس در پہ یہ انجام ہوا ، حُسنِ طلب کا
    جھولی میری بھربھر کے کہا ۔ اور بھی کچھ مانگ

    جھولی ہی میری تنگ تھی کیا مانگتا ان سے
    وہ کہتے رہے مانگ ذرا ۔ اور بھی کچھ مانگ

    رہ رہ کے تو اس در پہ جو پہنچا ہے نصیر آج
    آواز پہ آواز لگا ۔ اور بھی کچھ مانگ

    پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ
     
  2. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ ۔
    بہت خوبصورت نعت شریف ہے۔
    جزاک اللہ نعیم صاحب۔
     
  3. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللٌہ نعیم بھائی، سبحان اللٌہ،!!!!!
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    :saw: :saw: :saw:
    سبحان اللہ تعالی ۔ بہت خوبصورت نعت شریف ہے۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سب کی پسندیدگی اور دعاؤں کا شکریہ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں