1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ابن ِسینا اور مریض ِ عشق

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ابن ِسینا اور مریض ِ عشق
    [​IMG]
    ابراھیم عمادی ندوی

    کہا جاتا ہے کہ شیخ ابن ِسینا (980ئ1037-ئ) پہلا شخص ہے ،جس نے فن ِطب میں علم النفس کو داخل کیا۔ وہ بیان کرتا ہے کہ تمام نفسیاتی حالات جیسے خوشی اور غم، غصہ اور غضب، فکر و تردد اور دوسرے احساسات، ان سب کا تعلق قلب کی ساخت سے ہے ۔خون کی اقسام اور دوسرے رطوبات بدنیہ کا ان میں بہت دخل ہے۔ ابن ِ سینا نے اس نکتے پر قدرے زور دیا کہ جملہ نفسیاتی صفات و کیفیات کا عارض بدنیہ سے گہرا تعلق ہے اسی سلسلے کا ایک مشہور واقعہ ہے کہ شاہ گرگان امیر قابوس کا بھانجا بیمار پڑ گیا، امیر قابوس نے کئی اطبا کو بلایا،لیکن نہ ہی مرض کی تشخیص ہو سکی اور نہ ہی کسی کے علاج سے فائدہ ہوا۔مریض کی حالت عجب تھی،نہ کچھ بولتا نہ بتاتا۔ ہمہ وقت خاموش پڑا رہتا۔ ماہر اور پرانے اطبا جب تھک گئے ،تو امیر گرگان نے شیخ ابن ِسینا کو یاد کیا۔ابن ِ سینا بلائے گئے۔انھوں نے مریض کو دیکھا، نبض پر ہاتھ رکھا اور سوچ میں پڑ گئے۔ ذرا دیر بعدشیخ ابن سینا نے امیرسے کہا کہ کسی ایسے شخص کو بلایا جائے جو گرگان کے سب گلی کوچوں سے واقف ہو۔ذرا دیر میں ایسا شخص حاضر کیا گیا۔ شیخ نے خود مریض کی نبض پر ہاتھ رکھا اور اس شخص سے کہا کہ شہر کے تمام گلی کوچوں کے نام ایک ایک کر کے بتاؤ، شیخ کا ہاتھ نبض پر اور آنکھیں اس کے چہرے پر تھیں، وہ شخص نام بولتا جا رہا تھا، ایک محلہ کا نام آیا ،تو شیخ نے نبض میں یکایک ایک عجیب حرکت محسوس کی اور ساتھ مریض کے چہرے کا رنگ بھی بدل گیا۔ شیخ غور کرنے لگا ،لیکن کچھ ظاہر نہ کیا، پھر اس شخص سے دریافت کیا کہ فلاں محلے میں کن کن صاحبان کے مکانات ہیں؟ وہ شخص بتانے لگا، یہاں تک کہ ایک مکان کا نام آیا، تو نبض میں پھر غیر معمولی حرکت پیدا ہوئی۔ شیخ نے کچھ دیر مختلف قسم کی باتیں کرنے کے بعد اس شخص سے دریافت کیا۔ فلاں مکان میں کون کون رہتا ہے؟ اب وہ شخص ایک ایک کر کے مکینوں کے نام بتانے لگا، یہاں تک کہ ایک مکین کا نام آیا، تو نبض میں پھر غیر معمولی حرکت پیدا ہوئی۔شیخ ٹھہر گیا کچھ دیر سوچا اور امیر کو دوسرے کمرے میں لے جا کر اپنی تشخیص بیان کرنے لگااور کہا یہ نوجوان عشق کے مرض میں مبتلا ہے، اس شہر میں فلاں محلہ ہے، اس میں فلاں نام کا گھر ہے اور اس گھر کے مکینوں میں ایک خاتون فلاں نام کی ہے۔ امیر نے سارے معاملے کی تحقیق کرائی ،تو بات صحیح نکلی۔ امیر قابوس اور دیگر سب لوگ حیران ہوے کہ کتنا باکمال طبیب ہے اور کتنا بڑا نباض۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں