1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آں جملہ رسل ہادی برحق کہ گزشتند

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از راجا نعیم, ‏31 مئی 2006۔

  1. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آں جملہ رسل ہادی برحق کہ گزشتند
    <center>برفضلِ تو اے ختم رسل دادہ گواہی</center>
    (آج تک جتنے سچے رسول گزرے ہیں، ائے خاتم المرسلین ! سب نے آپ کی بزرگی کی گواہی دی ہے)
    در خَلق و در خُلق توئی نیر اعظم
    <center>لاتُدرک اوصافک لم تُدر کَمَاہی</center>
    (صورت اور سیرت میں آپ آفتاب عالمتاب ہیں ۔ نہ آپ کے اوصاف کا احاطہ کیا جاسکتاہے اور نہ ہی ان کی حقیقت کو سمجھا جاسکتا ہے)
    یا احسن یا اجمل یا اکمل اکرم
    <center>واللہ باخلاقک فی الملا یُباہی</center>
    (اے سب سے زیادہ حسین ! سب سے زیادہ جمیل ، سب سے زیادہ کامل ، سب سے زیادہ سخی ! ملائکہ کی محفل میں اللہ تعالی آپ کے اخلاق پر فخر کرتا ہے)
    تو باعث تکوین معاشی و معادی
    <center>اے عبد الہ ہست مسلم بتو شاہی</center>
    (یارسول اللہ! دنیا اور آخرت کی تکوین کا باعث آپ ہیں ۔ اے اللہ تعالی کے برگزیدہ بندے کونین کی شاہی تجھے بخشی گئی ہے)
    زآفاق پریدی و ز افلاک گزشتی
    <center>درجاتک فی السدرۃ غیر المتناہی</center>
    (آپ نے آفاق سے پرواز کی اور آسمانوں سے بھی گذر گئے۔ آپ کے درجات مقامِ سدرہ سے بھی آگے نکل گئے)
    امید بکرمت کہ مکارم شیم تست
    <center>من کیستم و چیست معاصی و تباہی</center>
    (میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کرم کا امیدوار ہوں اور کرم فرمانا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پسندیدہ عادات میں سے ہے ۔ اس نوازش کے سامنے میری کیا حقیقت ہے،میرے گناہوں کی کیا حیثیت ہے )
    آئس نیم از فضل تو اے روح خداوند
    <center>نظرے کہ رباید ز قمر رنج و سیاہی</center>
    (اے رحمت الہی ! میں تیرے فضل وکرم سے مایوس نہیں ۔ ایک ایسی نظر فرمائیے جو قمر سے رنج و سیاہی کو دور کردے)
     
  2. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یقینا‘‘ پیارا ہی ہے !!!

    راجہ صاحب یہاں ہم جیسے کم علم لوگ بھی تو ہو سکتے ہیں !

    اے کاش اس پیارے کلام کے مزے لُوٹنے کے لئے آپنے اسکا ترجمہ بھی کر دیا ہوتا ۔
     
  3. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لیں جناب آپ کی خواہش پوری۔۔
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    بہت شکریہ راجہ صاحب

    بہت شکریہ راجہ صاحب، اب عام اردو قارئین بھی اس سے استفادہ کر سکیں گے۔
     
  5. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نہائیت شکریہ !!!

    بہت کرم بہت نوازش جناب راجہ صاحب !!!

    امید بکرمت کہ مکارم شیم تست
    من کیستم و چیست معاصی و تباہی

    (میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کرم کا امیدوار ہوں اور کرم فرمانا حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پسندیدہ عادات میں سے ہے ۔ اس نوازش کے سامنے میری کیا حقیقت ہے،میرے گناہوں کی کیا حیثیت ہے )
     

اس صفحے کو مشتہر کریں